|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
پاکستانی کرکٹرز کے خلاف سپاٹ فکسنگ کے مقدمے کی سماعت کرنے والی لندن کی ایک عدالت نے سلمان بٹ کو ڈھائی سال، محمد آصف کو ایک سال اور محمد عامر کو چھ ماہ کی سزا سنائی ہے، کھلاڑی کے ایجنٹ مظہر مجید کو دو سال آٹھ ماہ قید کا حکم دیا ہے۔
عدالت کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ اور بالر محمد آصف کو دھوکہ دہی اور بدعنوانی کا قصوروار ٹھہرایا جا چکا ہے۔ اس مقدمے کے ایک ملزم سپورٹس ایجنٹ مظہر مجید کے وکیل نے بدھ کے روز سماعت کے دوران یہ انکشاف بھی کیا کہ سلمان بٹ کے ساتھ ایک اور پاکستانی کرکٹر بھی سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے ہے۔ تاہم اس کرکٹر کا نام نہیں بتایا گیا۔ مقدمے کے دو دیگر ملزمان محمد عامر اور ان کے ایجنٹ مظہر مجید پہلے ہی اپنے جرم کا اعتراف کرچکے ہیں۔ بدھ کے روز سماعت کے دوران مظہر مجید نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ اس نے نو بالز کروانے کے لیے محمد آصف کو پینسٹھ ہزار سلمان بٹ کو دس ہزار اور محمد عامر کو ڈھائی ہزار پاؤنڈ دیے تھے۔ جبکہ محمد عامر نے عدالت کو بتایا کہ وہ صرف ایک میچ میں فکسنگ میں ملوث تھے اور یہ صرف ایک بار کا واقعہ تھا تاہم عدالت نے بعض ثبوتوں کی بنیاد پر ان کا موقف تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ اس مقدمے میں فیصلے کا اعلان پہلے بدھ کے روز کیا جانا تھا تاہم بعد میں اعلان کیا گیا کہ فیصلہ جمعرات کو سنایا گیا۔ قانونی ماہرین کے مطابق تینوں کھلاڑیوں کو اپیل کا حق ہے لیکن برطانیہ میں اپیل صرف پوائنٹس آف فلاز پر ہوتی ہے۔ اگر ان کے وکیل کورٹ آف اپیل میں یہ ثابت کر سکیں کہ جو جج کیس کی سربراہی کر رہا تھا اس نے جیوری کو مس ڈائریکٹ کیا تھا تو اس صورت میں اپیل کا حق ہے یا پھر سزا زیادہ سخت ہے تو وہ اپیل کر سکتے ہیں۔ لندن کی عدالت نے منگل کو سپاٹ فکسنگ کیس میں سلمان بٹ اور محمد آصف کو قصوروار قرار دے کر انہیں دھوکہ دہی اور بدعنوانی کے الزامات میں مجرم قرار دیا تھا۔ اس مقدمے میں سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے سپورٹس ایجنٹ مظہر مجید کے کہنے پر چھبیس اور ستائیس اگست سنہ دو ہزار دس کو لارڈز ٹیسٹ کے دوران پہلے سے طے شدہ وقت پر نو بالز کروائیں تھیں۔
__________________
ناراضگی ظاہر کرنا دل میں برائی رکھنے سے بہتر ہے۔ |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
چند ٹکوں کے عوض وطن کی ساکھ داؤ پر لگائی۔ انسان کو پہلے اپنے دین و وطن کی عزت پہلے سوچنی چاھئیے۔
__________________
اے اللہ میرےوالدین پر رحم فرما۔ جیساکہ انہوں نے بچپن میں مجھے پالا۔ آمین۔ |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() |
بہت خوشی ہوتی اگر یہی سزائیں ان کو کسی پاکستانی عدالت سے ملی ہوتیں
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| فیصلہ, ہے،, کپتان, کورٹ, پہلے, پاکستانی, وقت, والی, قید, لندن, نام, مجید, مطابق, بٹ, بار, ثابت, جرم, حکم, خلاف, دے, سلمان, عامر, عائد, عدالت, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| کراچی امن و امان از خود نوٹس کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ | محمد یاسرعلی | خبریں | 1 | 15-09-11 06:17 PM |
| دیدار شاہ کے خلاف فیصلے پر سندھ میں ہڑتال کرکے عدالت کا مذاق اڑایا گیا، سپریم کورٹ، تاج حیدر اور شرج | گلاب خان | خبریں | 0 | 27-03-11 04:11 AM |
| حکومت ڈی جی ایف آئی اے کو خود ہٹا دے، ہمیں کوئی فیصلہ کرنے پر مجبور نہ کیا جائے، سپریم کورٹ | گلاب خان | خبریں | 0 | 12-03-11 06:16 AM |
| سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد زرداری کے پاس محدود آپشنز | گلاب خان | خبریں | 0 | 11-03-11 06:57 AM |
| سپریم کورٹ کے فیصلے پر احتجاج قابل سزا جرم ہوگا | گلاب خان | خبریں | 0 | 11-03-11 06:49 AM |