![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,353
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سڈنی ٹیسٹ:ٹنڈولکر نروس نائنٹیز کے نرغے سے نکل آئے،154 کی شاندار اننگ تراشی
سڈنی (جنگ نیوز) بورڈر، گواسکر ٹرافی کے سلسلے میں جاری سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے دن بھارتی بیٹنگ نے ہوم سائیڈ کے ٹوٹل کا ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے 532 رنزکا بھاری مجموعہ اسکور بورڈ پر سجادیا۔ ماسٹر بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نروس نائنٹیزکے نرغے سے نجات حاصل کرکے بالآخر سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے، انہوں نے 154 رنزکی ناقابل شکست اننگ تراش کر مہمان ٹیم کو کینگروزکے خلاف پہلی اننگز میں 69 رنزکی برتری دلادی، اب ٹیسٹ میں دو دن کا کھیل باقی رہ گیا ہے اور محسوس ہونے لگا ہے کہ شاید رکی پونٹنگ کی ٹیم کا ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل سولہویں فتح کا خواب شرمندہٴ تعبیر نہ ہوسکے۔ 67 رنز بنانے والے گنگولی کے علاوہ بھارتی ٹیل اینڈرز نے ٹنڈولکرکا بہترین ساتھ دیا، ہربھجن سنگھ نے بھی نصف سنچری داغی۔ بریٹ لی کامیاب ترین بولر ثابت ہوئے انہوں نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں بغیرکسی نقصان کے13رنز بنا لیے۔ میچ کے تیسرے روز بھارت نے اپنی پہلی اننگز 216 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی، ٹنڈولکر9 اورگنگولی21 رنز پرکھیل رہے تھے۔ دونوں نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اورگنگولی67 رنز بنا کر بریڈ ہوگ کی وکٹ بنے۔ فاسٹ بولر بریٹ لی نے یووراج سنگھ کو 12 رنز پر فارغ کردیا جبکہ مہندرا سنگھ دھونی بھی صرف دو رنز بنا کر بریٹ لی کی بولنگ پر وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ کا ٹیسٹ کیریئر میں 400 واں شکار بنے۔ انیل کمبلے کو بھی لی نے زیادہ دیر وکٹ پر قیام نہیں کرنے دیا وہ صرف دو رنز بنا سکے۔ اس کے بعد ہربھجن سنگھ اور سچن ٹنڈولکرکے درمیان آٹھویں وکٹ کی شراکت میں129 رنز بنے۔ ہربھجن سنگھ 63 رنزکی شاندار اننگزکھیل کر مچل جونسن کی گیند پر ہسی کے ہاتھوں کیچ ہوئے، آرپی سنگھ13رنز بنا کر اسٹیورٹ کلارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے، اشانت شرما بھارت کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو23 رنز بنا کر بریٹ لی کا شکار بنے۔ سچن ٹنڈولکر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے154 رنز بنائے، انہوں نے اس دوران 14 چوکے اور ایک چھکا بھی لگایا۔ آسٹریلیا کی طرف سے فل جیکس اور میتھیو ہیڈن نے دوسری اننگزکا آغازکیا۔ میچ کے تیسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں بغیرکسی نقصان کے 13 رنز بنا رکھے تھے اور اسے بھارت کی پہلی اننگزکا اسکور برابرکرنے کیلئے مزید 56 رنز درکار تھے۔ فل جیکس8 اور میتھیو ہیڈن پانچ رنز پرکھیل رہے تھے۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| نیوز, مکمل, بہترین, جواب, خلاف, شاندار, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| تحفظ ناموس رسالت پر اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس | جاویداسد | خبریں | 0 | 16-12-10 04:30 PM |
| لٹل ماسٹرٹنڈولکر نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنالئے | ابن جلال | خبریں | 0 | 17-10-08 03:25 PM |
| اوول ٹیسٹ کا نتیجہ تبدیل | تفسیر حیدر | کرکٹ | 0 | 10-07-08 09:48 PM |
| ::: سڈنی ٹیسٹ میں بھارت کو شکست ::: | ابو کاشان | کھیل اور کھلاڑی | 0 | 07-01-08 12:25 AM |
| ڈونیڈن ٹیسٹ:نیوزی لینڈ کی پوزیشن مضبوط | عبدالقدوس | کھیل اور کھلاڑی | 0 | 06-01-08 07:46 AM |