![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,353
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ پر معاہدے کے لئے اسٹار کرکٹر یونس خان ، محمد یوسف اور عبدالرزاق کو مزید مہلت دیدی ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی نے لاہور سے ٹیلی فون پر جنگ کو بتایا کہ یونس خان نے بورڈ سے رابطہ کرکے اس مہلت میں اضافے کی درخواست کی تھی جبکہ محمد یوسف نے کوئی اطلاع نہیں دی تاہم وہ کسی تبلیغی دورے پر ہیں اس لئے ان سے رابطہ نہیں ہوپارہا ہے تاہم اگر وہ معاہدے پر دستخط کرنا چاہتے ہیں تو انہیں مزید مہلت دی جاسکتی ہے۔ عبدالرزاق نے اس حوالے سے کچھ نہیں کہا ان کے تنقیدی بیانات آرہے ہیں اور بورڈ اس کا جائزہ لے رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جن کھلاڑیوں کو معاہدے کا مسودہ بھیج دیا گیا ہے اب گیند ان کے کورٹ میں ہے وہ اپنے بارے میں فیصلہ کرنے کے بارے میں خودمختار ہیں۔ ایک سوال پر شفقت نغمی نے کہا کہ انڈین لیگ کھیلنے کے لئے ہر کھلاڑی آزاد ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ ان پر زندگی بھر کے لئے کرکٹ کے دروازے بند کردے گا عمران فرحت نے اپنا سینٹرل کنٹریکٹ واپس کردیا ہے اور بورڈ سے ریلیز کرنے کی درخواست کی ہے ۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ ہم عمران فرحت کے الزامات کا بغور جائزہ لیں گے اگر ان کی شکایت جائز ہوئی تو اسے دور کرنے کی کوشش کریں گے دریں اثناء پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر عمران فرحت نے کہا ہے کہ پانچ چھ ماہ سے سلیکٹرز میرے ساتھ نا انصافی کررہے ہیں اس پر میں نے احتجاج بھی کیا مگر کرکٹ بورڈ نے اسے اہمیت نہیں دی 27/ ٹیسٹ اور 33/ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں ملک کی نمائندگی کرنے والے اوپنر نے کہا کہ میں نے انڈین کرکٹ لیگ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے میں آف کرکٹ کھیلنے کیلئے یہ معاہدہ کررہا ہوں مجھے پیسے کی لالچ نہیں پاکستان کرکٹ بورڈ دانستہ بعض کھلاڑیوں کیساتھ نا انصافی کررہاہے اور انہیں ملک کے بجائے کاؤنٹی اور انڈین لیگ کھیلنے کی جانب دھکیل رہاہے اس رویہ کا سرکاری سطح پر نوٹس لیا جانا چاہئے۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کورٹ, کراچی, پاکستان, احتجاج, خان, درخواست, زندگی, عمران |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| یوسف بن تاشفین از نسیم حجازی | زارا | کتاب گھر | 4 | 18-01-11 06:41 PM |
| سیلاب زدگان میڈیکل کیمپ میں یوسف گیلانی کا دورہ | کنعان | میرا پاکستان | 3 | 08-08-10 11:15 PM |
| آسٹریلیا میں ناقص کارکردگی، محمد یوسف و یونس خان پر تا حیات پابندی | محمدعمر | خبریں | 9 | 11-03-10 06:18 AM |
| یونس دستبردار، محمد یوسف نئے کپتان | ھارون اعظم | خبریں | 10 | 15-11-09 02:21 AM |
| یوسف رضا گیلانی کا دورہ بیجنگ ، پاکستان اور چائینہ کے درمیان سول نیوکلیئرمعاہد ہ کا امکان | ابن جلال | خبریں | 0 | 20-10-08 07:10 PM |