واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




شعیب اختر پر پانچ برس کی پابندی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-04-08, 06:30 PM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,197
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default شعیب اختر پر پانچ برس کی پابندی

شعیب اختر پر پانچ برس کی پابندی

فاسٹ بولر شعیب اختر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر پانچ سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ لیگ اسپنر دانش کنیریا کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا ہے۔
شعیب اختر نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں منتخب نہ کیے جانے، سینٹرل کنٹریکٹ نہ ملنے اور پنٹنگولر لیگ کے دوران سہولتوں کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ پر تنقید کی تھی جبکہ دانش کنیریا نے سینٹرل کنٹریکٹ میں سی کیٹگری دیے جانے پر شدید ردعمل ظاہر کیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے اس فیصلے کا اعلان اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پابندی کے تحت شعیب اختر پانچ سال تک پاکستان میں یا پاکستان سے باہر ملک کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ شعیب کو اس فیصلے کے خلاف اپیل کا حق ہے اور وہ اپنے طور پر جہاں چاہیں کھیل سکتے ہیں۔

پابندی کے فیصلے کے بعد فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ’ مجھے اس فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی ہے اور میں اس کے خلاف عدالت میں جاؤں گا‘۔

پی سی بی کے چیئرمین کے مطابق شعیب اختر کے بارے میں یہ فیصلہ افسوسناک ہے لیکن انہیں کافی مواقع دیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈسپلنری کمیٹی نے شعیب اختر پر پابندی لگانے کا مشورہ اس لیے دیا چونکہ شعیب اختر ماضی میں بھی نظم وضبط کی خلاف ورزیوں میں ملوث رہے ہیں اور انہیں پہلے ہی یہ بتایا جا چکا تھا کہ وہ اگر اب نظم وضبط کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تو ان پر تاحیات پابندی بھی لگائی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ شعیب اختر نےگزشتہ سال ستمبر میں ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل اپنے ساتھی بولر محمد آصف کو بلا مار کر زخمی کردیا تھا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں چونتیس لاکھ روپے جرمانے اور تیرہ میچوں کی پابندی کی سزا سنائی تھی اور ساتھ ہی متنبہ بھی کیا تھا کہ اگر دوسال کے دوران وہ دوبارہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تو ان پر تاحیات پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے۔

دانش کنیریا کے بارے میں ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا کہ چونکہ یہ ان کی پہلی خلاف ورزی ہے اس لیے انہیں تحریری وارننگ دے کر چھوڑا جا رہا ہے۔

فاسٹ بولر شعیب اختر اور لیگ سپنر دانش کنیریا منگل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے اور اپنے متنازعہ بیانات کی وضاحت پیش کی تھی۔ دونوں کھلاڑیوں نے پہلے ہی اپنے معافی نامے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوادیئے تھے تاہم کمیٹی نے انہیں خود حاضر ہوکر وضاحت پیش کرنے کو کہا تھا۔

لیفٹننٹ جنرل( ریٹائرڈ) منیر حفیظ کی سربراہی میں قائم ڈسپلنری کمیٹی نے دونوں کھلاڑیوں کی وضاحت سننے کے بعد اپنی تجاویز پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نےدونوں کرکٹرز کے بارے میں کسی بھی فیصلے کے لیے ڈسپلنری کمیٹی کو مکمل اختیار دے دیا تھا۔

بتیس سالہ شعیب اختر 46 ٹیسٹ اور 138 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بالترتیب 178 اور 219 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں تاہم ان کا پورا کیریئر تنازعات میں گھرا ہوا ہے اور کبھی وہ مشکوک بولنگ ایکشن کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہے ہیں تو کبھی بال ٹمپرنگ اور ڈوپنگ کے قضیوں نے انہیں گھیرے میں لیے رکھا ہے۔ اس کے علاوہ فٹنس مسائل بھی سائے کی طرح شعیب اختر کے ساتھ ساتھ چلتے رہے ہیں۔
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, مکمل, مسائل, اسلام, تحریری, خلاف, خبر, سال, عدالت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
" آپ اس عید پر سب سے پہلے کس سے عید ملیں گے؟ " سیپ عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ 57 06-09-11 02:49 PM
پھر دو عیدیں: خیبر پختونخوا میں جمعہ اور ملک بھر میں عید ہفتے کو ہو گی جاویداسد خبریں 13 10-09-10 10:35 PM
سیلاب متاثرین کو عید سے پہلے امداد ملے گی۔۔۔۔ مگرکونسی عید سے پہلے جاویداسد خبریں 0 09-09-10 02:23 PM
سعودی عرب میں عید جمعہ کو ہو گی۔عیدکا چاند نظر نہیں‌آیا پاکستا ن کا چاند دیکھے گا جاویداسد خبریں 0 08-09-10 10:43 PM
عید الضحی کے پرمسرت موقع پر ایک آفر ایس اے نقوی عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ 70 27-11-09 03:51 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:33 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger