واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




شعیب پر پابندی کا فیصلہ معطل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-05-08, 04:02 PM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,197
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default شعیب پر پابندی کا فیصلہ معطل

شعیب پر پابندی کا فیصلہ معطل

شعیب اختر پر پانچ سالہ پابندی کے خلاف اپیل کی سماعت کرنے والے ایپلٹ ٹرائبیونل نے ان پر عائد پابندی چار جون تک معطل کر دی ہے اور اس فیصلے کے بعد انڈین پریمئر لیگ کے حکام نے بھی شعیب کو ٹورنامنٹ میں کھیلنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ایپلٹ ٹرائبیونل کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ آفتاب فرخ نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ’ہم نے کچھ قانونی نکات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے
ان کا کہنا تھا کہ اصل اپیل کے سننے کے لیے چار جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے اور چار جون کو یہ معطلی کا فیصلہ خود بخود ختم ہو جائے گا اور ڈسپلنری کمیٹی کی سزا پھر سے قابل عمل ہو گی۔

جسٹس ریٹائرڈ آفتاب فرخ نے کہا کہ’اگر ہم یہ فیصلہ نہ سناتے تو یہ انصاف کے منافی ہوتا کیونکہ اس سے شعیب اختر کو ایک اضافی سزا مل جاتی جو کہ ڈسپلنری کمیٹی کے فیصلے میں نہیں تھی‘۔

اس فیصلے کے بعد بی سی سی آئی کے نائب صدر للت مودی نے کہا ہے کہ شعیب اختر انڈین پریمئر لیگ میں کھیل سکتے ہيں۔ اطلاعات کے مطابق للت مودی نے ایک بھارتی چینل کو بتایا ہے کہ وہ اب شعیب کی آئی پی ایل میں شرکت کے منتظر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں انہیں خود فون کر کے اتوار کی شب یا پیر کو کلکتہ آنے کی دعوت دوں گا‘۔

یاد رہے کہ شعیب کو کولکاتہ کی نائٹ رائڈرز ٹیم نے سوا چار لاکھ ڈالر میں خریدا ہے اور اب تک انہيں آئی پی ایل ٹورنامنٹ میں نہيں کھلایا گيا ہے۔ آئی پی ایل ٹورنامنٹ کا آغاز اٹھارہ اپریل کو ہوا تھا اور یہ یکم جون تک جاری رہے گا۔

اس بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل تفضل حسین کا کہنا تھا کہ سزا وہی ملنی چاہیے جو فیصلے میں ہو اور ڈسپلنری کمیٹی کے فیصلے میں یہ واضح ہے کہ شعیب کسی اور کے لیے پاکستان سے باہر کھیل سکتے ہیں اس لیے انصاف کا تقاضا ہے کہ کسی کو بھی سزا فیصلے کے مطابق ملے اس سے زیادہ نہ ملے اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ ان کی پوری حمایت کر رہا ہے۔
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, چینل, نظر, خلاف, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
فیصل ناصر بھائی کے لئے عید گفٹ نیلم خان عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ 6 02-10-10 02:58 PM
فیصل ناصر بھائ کے لئے عید گفٹ نیلم خان عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ 17 22-09-09 12:38 PM
پانچواں ون ڈے:شعیب اخترپر کم بیک میچ میں مکمل انحصار کا فیصلہ،آصف اور عمر گل کو آرام دیا جائے گا عبدالقدوس کرکٹ 0 29-10-07 10:28 AM
انڈین لیگ کی تلوار : پی سی بی شعیب اختر کیخلاف فیصلہ بدلنے پر مجبور خرم شہزاد خرم کرکٹ 7 23-08-07 04:46 PM
ٹوئنٹی 20کرکٹ: یوسف کی قسمت کا فیصلہ شعیب ملک کے ہاتھ میں خرم شہزاد خرم کرکٹ 23 23-08-07 04:42 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:33 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger