واپس چلیں   پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




شعیب کو 20 کروڑ ہرجانے کے نوٹس

اس موضوع کے 1 جوابات دیےگئے ہیں اور اسے 254 مرتبہ دیکھا گیا ہے
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-04-08, 06:20 AM   #1
ناظم اعلی


 
عدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 27
مراسلات: 11,384
کمائي: 60,014,920
ميرا موڈ:
شکریہ: 6,759
3,729 مراسلہ میں 8,121 بارشکریہ ادا کیا گیا
عدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default شعیب کو 20 کروڑ ہرجانے کے نوٹس

شعیب کو 20 کروڑ ہرجانے کے نوٹس

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بالر شعیب اختر پر بورڈ کے ارباب اختیار کے خلاف بیان دینے پر بیس کروڑ روپے کا ہرجانہ کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل تفضل حسین رضوی کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں شعیب اختر کو دس کروڑ روپے کا نوٹس مؤکل کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش پر اور دس کروڑ روپے کا نوٹس پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے نام کو داغدار کرنے دیا گیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شعیب اختر نے بدھ کو ایک نجی ٹیلی ویژن میں ڈاکٹر نسیم اشرف پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے شعیب اختر پر آئی پی ایل سے ملنے والی رقم میں سے حصہ مانگا تھا اور شعیب نے یہ حصہ انہیں نہیں دیا جس کے سبب کرکٹ بورڈ نے رد عمل کے طور پر ان کے خلاف پابندی لگائی ہے۔

اسی انٹرویو میں شعیب اختر نے کہا تھا کہ کرکٹ بورڈ کے چئرمین نے پاکستان کی ٹیم کے باقی کھلاڑیوں سے بھی حصہ طلب کیا تھا۔

پی سی بی کے وکیل کی جانب سے دیے گئے اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر نسیم اشرف پر یہ الزام سرا سر بے بنیاد ہے اور اس سے ان کی شہرت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

اس کے علاوہ اس نوٹس میں شعیب اختر سے کہا گیا ہے کہ وہ پی سی بی کے چئرمین کے خلاف دیے گئے اپنے بیان کو واپس لیں اور اس پر غیر مشروط معافی مانگیں۔

نوٹس میں شعیب اختر کو تنبیہ کی گئی ہے کہ آئندہ وہ کرکٹ بورڈ کے کسی اہلکار کے بارے میں کسی قسم کے مزید ہتک آمیز بیانات دینے سے اجتناب کریں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر شعیب اختر نے اگر کوئی مزید ہتک آمیز بات کہی تو اس پر مزید ہرجانے کا دعوی کیا جا سکے گا جب کہ ان کے مؤکل اس طرح کے بیان کو نشر یا شائع کرنے والے ادارے کو بھی ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا حق رکھتے ہیں۔

اس سے پہلے جمعرات کی صبح لاہور آمد پر شعیب اختر نے لاہور ائر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کل یعنی جمعہ کو دو بجے تک اپنی اپیل دائر کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے آئی پی ایل کھیلنے سے نہیں روکا جا سکتا کیونکہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سنٹرل کانٹریکٹ میں شامل نہیں ہوں۔ انہوں نے ایک بار پھر دہرایا کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔
__________________

http://www.itmehfil.com
عدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 04-04-08, 07:45 AM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 34
مراسلات: 7,468
کمائي: 37,301
ميرا موڈ:
شکریہ: 6,090
3,827 مراسلہ میں 9,534 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: شعیب کو 20 کروڑ ہرجانے کے نوٹس

جب جیو والے بار بار ان کو کال کر رہے تھے تو اس وقت تو کوئی جواب نہیں دے رہا تھا اب کیوں۔۔۔
__________________
"یہ ضروری تو نہیں کہ ہم جن سے محبت کرتے ہیں ان کے ساتھ زندگی بھی بتا سکیں"
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Bookmarks

Tags
پاکستان, الزام, جواب, خلاف, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
قاری سیف کا 20 کروڑ ڈالر کا نوٹس چاچا کمال خبریں 0 20-03-08 07:52 AM
جنیوا (جنگ نیوز ) حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کیخلاف 6 کروڑ سوئس فرانک (5 کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالر) کی کرپشن کے کی ابن ضیاء خبریں 0 09-01-08 12:12 PM
ایک اور ہرجانے کا دعویٰ ’ٹیوب‘ میں۔ عبدالقدوس آئیں کمپیوٹر سیکھیں 0 19-09-07 06:29 AM
ملزمان کو ریچھ اور کتا بنانے کا نوٹس چاچا کمال خبریں 6 17-08-07 12:17 PM
غیرکشمیری مزدوروں کو نوٹس پاکستانی عمومی بحث 0 27-07-07 11:40 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:25 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2010, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO 3.3.0
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2010,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger