![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,523
کمائي: 94,454
شکریہ: 1,554
2,990 مراسلہ میں 8,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
2007ء میں بنگلہ دیش نے بھارت‘ 1983ء میں زمبابوے نے آسٹریلیا‘ 1992ء میں زمبابوے نے انگلینڈ‘ 1996ء میں کینیا نے ویسٹ انڈیز‘ 1999ء میں بنگلہ دیش نے پاکستان‘ 1999ء میں زمبابوے نے جنوبی افریقہ‘ 2003ء میں کینیڈا نے بنگلہ دیش‘ کینیا نے سری لنکا‘ کینیا نے بنگلہ دیش اور کینیا نے زمبابوے کو ہراکر شائقین کرکٹ کو حیران کردیا تھا اسلام آباد (اے پی پی) عالمی کپ کرکٹ مقابلوں میں حیران کن طور پر اپ سیٹ کرنے والے مرحلے بھی آچکے ہیں جن میں سے سب سے بڑا اپ سیٹ 2007ء میں ہوا جس میں آئرلینڈ نے پاکستان کو دوسرے لیگ میچ میں ہراکر عالمی کرکٹ کپ سے باہر کردیا تھا۔ 2007ء میں بنگلہ دیش نے بھارت‘ 1983ء میں زمبابوے نے آسٹریلیا‘ 1992ء میں زمبابوے نے انگلینڈ‘ 1996ء میں کینیا نے ویسٹ انڈیز‘ 1999ء میں بنگلہ دیش نے پاکستان‘ 1999ء میں زمبابوے نے جنوبی افریقہ‘ 2003ء میں کینیڈا نے بنگلہ دیش‘ کینیا نے سری لنکا‘ کینیا نے بنگلہ دیش اور کینیا نے زمبابوے کو ہراکر عالمی کپ کے مقابلوں میں اپ سیٹ کرکے شائقین کرکٹ کو حیران کردیا تھا۔ گزشتہ کرکٹ کپ کے عالمی مقابلوں میں سب سے بڑا اپ سیٹ 2007ء کے عالمی کپ کرکٹ میں آئرلینڈ نے کردیا تھا‘ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقرر 50 اوورز میں 132 سکور کیے‘ آئرلینڈ نے مطلوبہ ہدف پورا کرکے نہ صرف پاکستان کو اسی میچ میں ہرایا بلکہ عالمی کپ کے ٹورنامنٹ سے آوٹ کرکے لوگوں کو حیران کردیا۔ 1983ء میں زمبابوے نے آسٹریلیا کو 13 رنز سے شکست دی‘ زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 60 اوورز میں 239 سکور کیے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنا سکی اور عالمی کرکٹ کپ کے مقابلوں میں زمبابوے نے آسٹریلیا کو اپ سیٹ کردیا۔ 1992ء میں زمبابوے نے انگلینڈ کو 9 رنز سے ہرا دیا۔ زمبابوے کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 46.1 اوورز میں 134 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوگئی‘ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 49.1 اورز میں 125 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوگئی‘ لیکن اس اپ سیٹ کے باجود انگلینڈ کی ٹیم فائنل میں پہنچی اور فائنل میں پاکستان سے شکست کھائی۔ 1996ء میں کینیا نے ویسٹ انڈیز کو 73رنز ہے ہرا دیا تھا‘ کینیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 49.3 اوررز میں پوری ٹیم 166 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوگئی جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 35.2اوررز میں 93رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوگئی۔ 2007ء کے عالمی کرکٹ کپ میں بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دے کر ایک بار پھر شائقین کرکٹ کی نظر اپنی طرف مرکوز کردی تھی۔ 1999ء میں زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 48 رنز سے شکست دی تھی‘ زمبابوے کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 233 رنز سکور کیے جواب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 48 ویں اورز میں 185 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوگئی۔ 1999ء میں پہلا عالمی کرکٹ کپ کھیلنے والی بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو 62 رنز سے شکست دیکر دنیا کی تاریخ مین بنگلہ دیش نے پہلا بڑا اپ سیٹ کردیا تھا‘ بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 223 رنز سکور کیے۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 45 ویں اوورز میں 161 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوگئی‘ لیکن اس کے باوجود پاکستانی ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے اور انہوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی میں کامیاب ہوگئی‘ لیکن فائنل میں انہیں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ 2003ء کے عالمی کرکٹ میں سب سے زیادہ اپ سیٹ ہوچکے ہیں‘ جن میں کینیڈا نے بنگلہ دیش‘ کینیا نے سری لنکا‘ کینیا نے زمبابوے کو شکست دیکر عالمی کرکٹ کپ مقابلوں میں اپ سیٹ کرچکے ہیں۔
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23) |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, فائنل, کرتے, کردیا, گزشتہ, پہلے, پاکستانی, والی, لیگ, نظر, آباد, اپنی, بڑا, بنا, بار, تھا‘, تاریخ, جواب, دوسرے, دے, دنیا, طور, عمدہ, عالمی, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| پاسورڈ ری سیٹ کریں | زارا | آئیں کمپیوٹر سیکھیں | 14 | 14-12-10 09:49 AM |
| نواز شریف کا امین فہیم سے رابطہ، سندھ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر گفتگو | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 25-12-07 11:57 AM |
| حکمرانوں نے آئین کا حلیہ بگاڑدیا،ق لیگ دھاندلی کے بغیر ایک سیٹ نہیں جیت سکتی،نواز شر یف | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 25-12-07 11:44 AM |
| ::: سرحد اور پنجاب میں جے یو آئی (ف) سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے،چوہدری شجاعت ::: | ابو کاشان | خبریں | 1 | 24-12-07 08:48 AM |
| فضل الرحمن سے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات ہوئی ہے،امین فہیم | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 10-12-07 10:40 AM |