|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,353
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
دنیا کے عظیم کرکٹر، آل راؤنڈر، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، شوکت خانم میموریل اسپتال کے بانی اور تحریک انصاف کے سربراہ، لاہور میں اکرام اللہ خان کے گھر پیدا ہوئے۔ ان کی خود نوشت کا نام Warrior Race: A Journey Through the Land of the Tribal Pathans ہے
[ترمیم] تعلیم ابتداائی تعلیم لاہور میں کیتھیڈرل سکول اور ایچیسن کالج، لاہور سے حاصل کی اس کے بعد اعلٰی تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے۔ وہاں رائل گرائمر سکول میں پڑھا اور پھر آکسفورڈ یونیورسٹی سے ایم اے سیاسیات کیا۔ آپ 1974ء میں آکسفورڈ یونیورسٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہے۔ [ترمیم] کرکٹ فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز 1969-1970 میں لاہور کی طرف سے سرگودھا کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا۔ 1971ء میں انگلستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا۔ [ترمیم] کرکٹ ریکارڈ [ترمیم] ٹیسٹ ریکارڈ انہوں نے 88 ٹیسٹ میچ کھیل کر 362 وکٹیں 22٫81 کی اورسب سےحاصل کیں۔ 1981ء۔1982ء میں لاہور میں سری لنکا کے 8 کھلاڑی صرف 58 رنز دے کر آؤٹ کیے۔ اور 23 مرتبہ ایک اننگز میں 5 رکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 36٫69 کی اوسط سے 3807 رنز بنائے جن میں سے 5 سنچریاں بھی شامل ہیں۔ ان کا زیادہ سے زیادہ سکور ایڈی لینڈ میں 1991ء میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلتے ہوئے 132 رنز رہا۔ ان کا شمار پاکستان کرکٹ کے کامیاب ترین کپتانوں میں ہوتا ہے۔ اس اعتبار سے وہ پاکستان کے پہلے کپتان تھے جن کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کو بھارت اور انگستان کو انگریزی سرزمیں میں ہرایا۔ بطور کپتان انھوں نے 48 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سے 14 جیتے اور 8 ہارے اور 26 برابر یا بغیر کسی نتیجے سے ختم ہوئے۔ [ترمیم] ون ڈے ریکارڈ 1992ء میں عالمی کرکٹ کپ جیتنے کے موقع پرپاکستانی کرکٹ ٹیم نے 1992ء میں ان کی قیادت میں کھیلتے ہوئے پانچواں عالمی کرکٹ کپ جیتا۔ یہ اعزاز ابھی تک پاکستان صرف ایک دفعہ ہی حاصل کر سکا ہے۔ انھوں نے 175 ون ڈے انٹرنیشنلز میں حصہ لیا۔ اور 182 وکٹیں حاصل کیں۔ 3709 رنز 33٫41 کی اوسط سے بنائے۔ ان کا زیادہ سے زیادہ سکور 102 ناٹ آؤٹ تھا جو انہوں نے سری لنکا کے خلاف 1983ء میں کھیلتے ہوئے بنائے۔ ان کی قیادت میں 139 ون ڈے میچیز کھیلے گیے جن میں سے 77 جیتے 57 ہارے، چار بے نتیجہ رہے جبکہ 1 میچ برابر رہا۔ انہوں نے مجموعی طور پر 5 عالمی کرکٹ کپ میں حصہ لیا جو کی 1975ء، 1979ء، 1983ء، 1987ء اور 1992ء میں منعقد ہوئے۔ [ترمیم] ذاتی زندگی اور سماجی کام [ترمیم] شوکت خانم میموریل اسپتال عالمی کرکٹ کپ معقدہ 1992ء کے بعد بین الااقوامی کرکٹ سے رٹائرڈ منٹ لے لی۔ اس کے بعد سماجی کاموں میں حصہ لینا شروع کیا۔ اور کینسر کے مریضوں کے لیے ایشیا کو سب سے بڑا اسپتال شوکت خانم میموریل اسپتال، لاہور ایک ٹرسٹ کے ذریعے قائم کیا۔ عمران خان پاکستانیوں کو اس اسپتال کا بانی قرار دیتے ہیں۔ [ترمیم] قومی اور بین الااقوامی ایواڈز انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے صدراتی ایوارڈ بھی ملا۔ علاوہ ازیں 1992ء میں انسانی حقوق کا ایشیا ایوارڈ اور ہلال امتیاز (1992ء) میں عطا ہوئے۔ آپ ابھی براڈفورڈ یونیورسٹی، برطانیہ (University of Bradford) کے چانسلر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ [ترمیم] الزامات اور شہرت عمران خان نہ صرف کرکٹ میدان اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے تھے بلکہ میدان سے باہر بھی ان کی شخصیت کافی متاثر کن تھی۔ کبھی انھیں پلے بوائے کی نام سے پکارا گیا تو "کبھی بڑا سنجیدہ سماجی کارکن" کے نام سے ابھرے۔ انھیں ایک آسٹریلین اخبار Oz نے "Sexiest Man of The Year" کا خطاب بھی دیا۔ ان پر الزام ہیں کہ لارڈ گورڈی وائٹ کی بیٹی، سیٹا وائٹ کی بیٹی کے والد ہیں۔ جبکہ عمران خان ہمیشہ سے اس الزام کی تردید کرتے آئے ہیں۔ [ترمیم] جمائما خان سے شادی جمائما خان عمران خان کے ساتھ ایک سیاسی جلسہ میں شریک ہیں1995ء میں عمران خان نے مرحوم برطانوی ارب پتی، سر جیمز گولڈ سمتھ کی بیٹی، جیمیما گولڈ سمتھ سے شادی کی۔ جیمیا گولڈ سمتھ نے شادی سے پہلے اسلام قبول کر لیا اور ان کا اسلامی نام جمائما خان ہے۔ اس شادی کا شہرہ پوری دنیا میں ہوا اور عالمی میڈیا نے اس کو خصوصی اہمیت دی۔ 22 جون، 2004ء کو انھوں نے طلاق کا اعلان کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مصروف زندگی کی وجہ سے انھیں وقت نہیں دے پاتے تھے۔ [ترمیم] سیاسی زندگی 25 اپریل، 1996ء کو تحریک انصاف قائم کرکے سیاسی میدان میں قدم رکھا۔ ابتدائی طور پر انھیں کامیابی نہ مل سکی۔ لیکن حالیہ دنوں میں وہ اپنی جدوجہد اور اصول پرستی کی بدولت پاکستانی عوام، خصوصا نوجوانوں میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ اس وقت انہیں پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک سیٹ (0.8%) حاصل ہے جبکہ ان کی جماعت کو ایک سیٹ سرحد صوبائی اسمبلی میں بھی میسر ہے۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
|
|
|
|
|
#2 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اچھا مضمون ہے لیکن شائد عمران خان کی زندگی کے ساتھ انصاف نہیں کرتا ہے۔
وہ ایک اچھا لیڈر اور ایک اچھا پاکستانی ہے۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو! |
|
|
|
|
|
#3 | |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,353
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
|
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2007
عمر: 23
مراسلات: 1,945
کمائي: 19,513
شکریہ: 1,422
1,131 مراسلہ میں 2,401 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میرے خیال سے عمران خان کہ سیاست میں نھیں آنا چاھیے تھا! عمران خان واحد کرکٹر ہیں جنکی کرکٹ چھوڑنے کے بعد بھی عزت کی جاتی ہے کھیں ایسا نہ ہو کہ کوئی عہدہ ملنے کے بعد وہ جاتی رہے!
|
|
|
|
|
|
#5 | |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,353
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
|
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2007
عمر: 23
مراسلات: 1,945
کمائي: 19,513
شکریہ: 1,422
1,131 مراسلہ میں 2,401 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شکریہ! :D
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| پاکستان, پاکستانی, قدم, لڑکی, موقع, اللہ, اسلام, اسلامی, ترمیم, جواب, خلاف, خان, خصوصی, زندگی, سیاست, سری لنکا, طلاق, عمران, عمران خان, عزت, صوبائی, صلاحیتوں, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|