|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
بشکریہ بی بی سی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بدھ کے روز سری لنکا کے خلاف پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ آئی سی ایل چھوڑ کر پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنی دستیابی پیش کرنے والے عمران نذیر اور رانا نوید الحسن ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ان کے علاوہ ناصر جمشید، عمراکمل اور راؤ افتخار بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔شاہد آفریدی کی بھی واپسی ہوئی ہے انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے معذرت کرلی تھی۔ عمراکمل نے پاکستان اے کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا کے حالیہ دورے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین سنچریاں سکور کی ہیں۔ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل سلمان بٹ، خرم منظور، دانش کنیریا، فیصل اقبال اور عبدالرؤف کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ پاکستان کی سولہ رکنی ون ڈے ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ یونس خان ( کپتان ) ، عمران نذیر، ناصر جمشید، محمد یوسف، مصباح الحق، شعیب ملک، کامران اکمل، شاہد آفریدی، عمرگل، سعید اجمل، محمد عامر، رانانوید الحسن، عبدالرزاق، عمراکمل، فواد عالم اور راؤ افتخار۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ تیس جولائی کو دمبولا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سال ستمبر میں جنوبی افریقہ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیس ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان بھی کردیا ہے۔ فاسٹ باؤلر شعیب اختر جن کے بارے میں عبوری چیف سلیکٹر وسیم باری نے یہ کہا تھا کہ ان کے نام پر غور کیا جائے گا اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں البتہ ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کی پاداش میں ایک سال کی پابندی کی سزا بھگتنے والے محمد آصف کی واپسی ہوئی ہے۔ ان پر عائد پابندی ستمبر میں ختم ہوگی۔ تیس ممکنہ کھلاڑیوں میں جن نئے چہروں کو جگہ ملی ہے ان میں اظہر علی۔ عمراکمل۔ شہریار غنی اور محمد طلحہ شامل ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کی حتمی ٹیم کا اعلان اگست میں کیا جائے گا۔ |
|
|
|
| محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا گیا | رضی (03-08-09) |
|
|
#2 |
|
محسن
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: چاندنی چوک
عمر: 24
مراسلات: 1,857
کمائي: 19,112
شکریہ: 684
655 مراسلہ میں 1,175 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اچھی خبر ہے ۔۔آپ کا بہت بہت شکریہ
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
آپ کا بھی بہت شکریہ وسیم بھائی
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,793
شکریہ: 1,293
980 مراسلہ میں 1,851 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مڈل آرڈر میں اب 4 بیٹسمین ہوگئے ہیں
یونس، یوسف، مصباخ،ملک۔ اب سوال یہ ہے کون سے 3 کو کھلایا جائے اور کسے ڈراپ کیا جائے؟ |
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,793
شکریہ: 1,293
980 مراسلہ میں 1,851 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آپ لوگوں کے خیال میں ٹیم کمبینیشن کیا ہو گا؟
|
|
|
|
|
|
#8 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jul 2009
مراسلات: 71
کمائي: 1,406
شکریہ: 41
28 مراسلہ میں 51 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ویسے آپ کی بات بھی ٹھیک ہے ۔ لیکن بحیثیت کپتان یونس خان برا نہیں ہے ۔۔ البتہ اس نے تقریبا سبھی میچوں میں عمدہ بولنگ کروائی اور شاید بیثنگ پر زیادہ توجہ نہ دے سکا ۔
شعیب ملک کو آوٹ کرنا چاہیے ۔۔ |
|
|
|
|
|
#9 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| معذرت, بھائی, خلاف, خان, خبر, خرم, سال, سری لنکا, شاندار, عمران, عالم |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| 36 سالہ یوسف ابھی بھی قومی ٹیم میں واپسی کے لئے پُرامید | محمدعدنان | کرکٹ | 3 | 21-01-11 07:49 PM |
| محمد یوسف کی ٹیم میں واپسی | عدنان دانی | کھیل اور کھلاڑی | 10 | 06-08-10 04:35 PM |
| ٹیم کا اعلان، محمد آصف کی واپسی | محمدعدنان | کرکٹ | 0 | 15-04-08 12:45 AM |
| توہین مذہب: ٹیچر کی وطن واپسی | چاچا کمال | خبریں | 0 | 04-12-07 03:56 PM |
| جنوبی افریقی ٹیم نے واپسی کا روٹ تبدیل کرلیا، کراچی کے بجائے لاہور سے وطن روانہ ہونگے | خرم شہزاد خرم | کرکٹ | 0 | 26-10-07 10:18 AM |