واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




عمر اکمل ایک تعارف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-07-09, 09:06 AM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,197
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default عمر اکمل ایک تعارف

عمر اکمل ایک تعارف

بشکریہ بی بی سی

انیس سالہ نوجوان باصلاحیت بیٹسمین عمراکمل کے لئے آسٹریلیا اے کے خلاف شاندار کارکردگی کے باوجود پاکستانی کرکٹ ٹیم میں شمولیت کی خبر خوشگوار حیرت لیے ہوئے تھی۔

تیس جولائی سےسری لنکا کے خلاف شروع ہونے والی پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے جس سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے ان میں عمراکمل بھی شامل ہیں۔

عمراکمل کا تعارف فوری طور پر اسطرح سامنے آتا ہے کہ وہ پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر کامران اکمل کے چھوٹے بھائی ہیں ۔ان کے ایک اور بھائی عدنان اکمل بھی فرسٹ کلاس کرکٹ میں وکٹ کیپر کی حیثیت سے کھیل رہے ہیں لیکن عمراکمل نے اپنے مختصر سے فرسٹ کلاس کریئر میں بڑی تیزی سے سلیکٹرز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔

وہ گزشتہ سال ملائشیا میں منعقدہ جونیئر ورلڈ کھیلنے والی پاکستانی ٹیم میں شامل تھے تاہم پانچ میچوں میں قابل ذکر کارکردگی نہ دکھاسکے البتہ سری لنکا میں کھیلی گئی سہ فریقی سیریز میں وہ 255 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر تھے۔

پاکستان اے ٹیم کے حالیہ آسٹریلوی دورے میں عمراکمل نے چار روزہ میچوں میں دو سنچریاں اسکور کیں جبکہ ایک سنچری ون ڈے میں بنائی۔

عمراکمل کہتے ہیں ’وہاں کی وکٹیں تیز تھیں۔ یہ بھی ہوا کہ ابتدائی وکٹیں جلد گرگئیں۔ اسوقت میں یہی دعا کرتا تھا کہ ان کی بیٹنگ ٹیم کے کام آسکے اور ایسا ہی ہوا۔ البتہ ایک بار ایسا ہوا کہ میں نے اپنے لیے کھیلنے کی کوشش کی لیکن جلد آؤٹ ہوگیا۔ اسوقت احساس ہوا کہ اپنے لیے نہیں بلکہ ٹیم کے لئے کھیلنا بہتر ہے۔‘

عمراکمل نے ابتدا میں وکٹ کیپنگ بھی کی۔ لیکن پھر بڑے بھائی کے کہنے پر وکٹ کیپنگ گلوز اتار کر رکھ دیئے۔

’ کامی بھائی نے مجھے کہا کہ بیٹنگ پر توجہ رکھو۔ میں نے آف اسپن بولنگ بھی کی ہے اور اس میں بھی کامیاب رہا ہوں۔‘

عمراکمل کے خیال میں عدنان اکمل ، کامران سے بہتر کرکٹر ہیں۔ ’عدنان کی کارکردگی بھی ہر سیزن میں اچھی رہی ہے لیکن ابھی تک انہیں پاکستانی ٹیم میں آنے کا موقع نہیں ملا ہے ان کی خواہش ہے کہ وہ بھی ٹیم میں آئیں۔‘

اس سوال پر کہ اگر آپ کی یہ دعا قبول ہوتی ہے تو پھر کامران کو جگہ چھوڑنی پڑے گی؟ عمراکمل کا فوراً جواب سامنے آیا’نہیں ایسی بات نہیں ہے عدنان بھی اے ٹیم کی طرف سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔‘

عمراکمل گھر میں چھوٹا ہونے کے ناتے سب کے لاڈلے ہیں لیکن گھر میں کس کی بات مانی جاتی ہے؟ اس سوال پر وہ کامران کا نام لیتے ہوئے کہتے ہیں’ ظاہر ہے کہ وہ بڑے ہیں لہذا ان کی بات سنی جاتی ہے۔‘

عمراکمل کو اپنے بھائیوں پر فخر ہے کہ وہ کرکٹ کے معاملے میں ان کی ہروقت رہنمائی کرتے رہے ہیں۔

عمراکمل کو جب یہ یاد دلایا گیا کہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کی پہلی ہی اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے تو انہوں نے کہا ’جب میں صفر پر آؤٹ ہوا تویہ سوچ رہا تھا کہ گھروالوں کو کیا بتاؤں گا لیکن انہیں پہلے ہی پتہ چل گیا تھا لیکن انہوں نے مایوسی کے بجائے حوصلہ دیا۔ خاص کر کامی بھائی کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے کھلاڑی پہلی اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اگر تم بھی ہمت ہارگئے تو قدم نہیں جماسکوگے۔
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
champion_pakistani (03-08-09), خرم شہزاد خرم (03-08-09), رضی (03-08-09)
پرانا 03-08-09, 07:24 AM   #2
محسن
 
champion_pakistani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: چاندنی چوک
عمر: 24
مراسلات: 1,857
کمائي: 19,112
شکریہ: 684
655 مراسلہ میں 1,175 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عدنان بھائی بہت اچھا کام پیش کیا ہے شکریہ
champion_pakistani آف لائن ہے   Reply With Quote
champion_pakistani کا شکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان (03-08-09)
پرانا 03-08-09, 08:43 AM   #3
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,197
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

وسیم بھائی آپ کا بہت شکریہ
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-08-09, 01:49 PM   #4
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 7
کمائي: 191
شکریہ: 0
2 مراسلہ میں 6 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت شکریہ عدنان بھائی عمر اکمل کے بارے میں معلومات فراھم کرنے کا
candid آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-08-09, 02:14 PM   #5
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,020
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

عدنان بھائی پہلی بار معذرت کیونکہ مجھے اس کھیل میں کوئی دلچسپی نہ ہے اور نہ میں اس کے بارے میں معلومات رکھتا ہوں اس لئے اس تھریڈ سے غریب کو اجازت دی جائے شکریہ
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-08-09, 03:06 PM   #6
محسن
 
champion_pakistani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: چاندنی چوک
عمر: 24
مراسلات: 1,857
کمائي: 19,112
شکریہ: 684
655 مراسلہ میں 1,175 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

او جا یارا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سید انجم شاہ
champion_pakistani آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-08-09, 03:37 PM   #7
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,020
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : champion_pakistani مراسلہ دیکھیں
او جا یارا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سید انجم شاہ

یعنی کے سرعام بستی ہو گئی میری چلو کوئی گل نئی نوئی گل تھوڑی اے
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
images, pakistani, پاکستانی, قدم, موقع, معذرت, اچھا کام, بھائی, تعارف, جواب, جلد, خلاف, خبر, دعا, روزہ, شاندار, عدنان, صفر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
::::: حدیث کی تعریف اور اقسام کا تعارف ::::: آپ کے سوال اور ان کے جواب ابن یعقوب اقسام حدیث 16 24-05-10 10:03 PM
حمد باری تعالی wajee شعر و شاعری 0 28-10-09 09:28 PM
حمد باری تعالی wajee شعر و شاعری 3 12-10-09 01:53 AM
سیاسی جماعتیں مستقبل پر توجہ دیں اور ملکی مفاد میں تعاون کریں،صدر پرویز،آزادانہ اور شفاف انتخابات قابل تعریف ہیں،امریکی سینیٹرز عبدالقدوس خبریں 0 20-02-08 02:34 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:33 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger