21-09-08, 10:05 AM
|
#1
|
|
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,793
شکریہ: 1,293
980 مراسلہ میں 1,851 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
عہدے کی پیشکش قبول کر لوں گا، جاوید میانداد
عہدے کی پیشکش قبول کر لوں گا، جاوید میانداد
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کوچ جاوید میانداد نے کہا ہے کہ اگر انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم عہدے کی پیشکش ہوئی تو وہ اس پر غور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کرکٹ کے سنہری دور کی واپسی کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، گزشتہ 8 برسوں کے دوران پی سی بی کے سربراہوں کے غلط فیصلوں کے باعث پاکستان میں کرکٹ بحران کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کا سربراہ ایسا شخص ہونا چاہئے جو کھیل کی سمجھ بوجھ رکھتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ بدقمستی سے گزشتہ8 برس کے دوران کرکٹ بورڈ کے معاملات کو جس انداز میں چلایا گیا اس کا ملک میں کرکٹ کے کھیل کو بہت نقصان ہوا۔ جاوید میانداد نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے ان کی اولین ترجیح رہا ہے اور اگر وہ پاکستان کرکٹ کی خدمت کرسکیں تو اسے وہ اپنے لیے باعث افتخار سمجھیں گے۔
|
|
|