واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




قائد اعظم ٹرافی:بولرز کا راج،دانش کنیریا 4وکٹ لے اڑے،حیدر آباد193رنز پر ڈھیر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-10-07, 11:08 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,365
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default قائد اعظم ٹرافی:بولرز کا راج،دانش کنیریا 4وکٹ لے اڑے،حیدر آباد193رنز پر ڈھیر

قائد اعظم ٹرافی:بولرز کا راج،دانش کنیریا 4وکٹ لے اڑے،حیدر آباد193رنز پر ڈھیر

قائد اعظم ٹرافی:بولرز کا راج،دانش کنیریا 4وکٹ لے اڑے،حیدر آباد193رنز پر ڈھیر

ملک کے سب سے بڑے کرکٹ مقابلے قائداعظم ٹرافی کے دوسرے راؤنڈ میں پہلے روز جمعہ کو مختلف شہروں میں بولروں کا راج نظر آیا۔ بیٹسمین زیادہ بڑا اسکور نہ کر سکے صرف شاداب کبیر کراچی بلیوز کی جانب سے کوئٹہ کے خلاف 136 رنز کے ذریعے سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے، ان کی شاندار سنچری اور خوبصورت اننگز کی مدد سے کراچی بلیوز 83 اوورز میں 308 رنز بنانے میں کامیاب ہو گئی۔ بگٹی اسٹیڈیم میں کراچی کے اوپنر شاداب کبیر نے 206 گیندوں پر 22چوکوں کی مدد سے 136 رنز اسکور کیے، علی اسد نے 66 رنز اسکور کیے، فراز پٹیل 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نصیر خان نے 89 رنز کے عوض 4 وکٹ لیے۔ پاکستان کے معروف اسپنر دانش کنیریا حبیب بینک کی جانب سے کھیلتے ہوئے حیدرآباد کیخلاف غضبناک موڈ میں دکھائی دیئے۔ انہوں نے نیاز اسٹیڈیم میں میزبان کھلاڑیوں کو اپنی جادوگری کے سامنے بڑے اسکور تک پہنچنے سے روک دیا۔ حیدرآباد کی ٹیم 83 اوورز میں 193 رنز پر آؤٹ ہو گئی، اکرم خان 97 رنز نمایاں اسکورر رہے۔ دانش کنیریا نے 64 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا، اسلم قریشی بھی 29 رنز کے عوض 3 وکٹیں لے اڑے۔ کراچی کے نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر سوئی سدرن گیس نے 7 وکٹ پر 239 رنز بنائے، علی حسین 4 چوکوں کی مدد سے 213 گیندوں پر 83 رنز بنا سکے، رئیس امجد نے کسٹمز کی جانب سے 46 رنز دے کر 4 وکٹ لیے۔ اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر کراچی وائٹس نے218 رنز بنائے، افسر نواز نصف سنچری 52 رنز 5 چوکوں کے ذریعے 131 گیندوں پر مکمل کر سکے، کاشف صدیق45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کاشف شفیع 32 اور جنید ضیاء 52 رنز کے عوض 3,3 وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ لاہور راوی نے ایک اوور میں کوئی رن نہیں بنایا اس کی تمام وکٹیں محفوظ ہیں۔ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں نیشنل بینک نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ 83 اوورز میں فیصل آباد نے 9 وکٹ پر243 رنز اسکور کیے۔ عثمان ارسلان نے 62 رنز 6چوکوں کے ذریعے 167 گیندوں پر مکمل کیے، محمد سلمان 6 چوکوں کی مدد سے 61 رنز بنا سکے۔ نیشنل بینک کے وہاب ریاض، عزیز الحق، طاہر مغل، عرفان الدین نے دو، دو وکٹ لیے۔ شیخو پورہ اسٹیڈیم میں ملتان کیخلاف شیخو پورہ کی ٹیم 100 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ قمر شہزاد اور محمد ایوب 23,23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد کاشف نے 30 اور عمران اللہ نے 18 رنز کے عوض 4 اور 3 وکٹ لئے، ملتان نے بغیر نقصان کے 116 رنز بنا کر پہلی اننگز میں 16 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے، حماد طارق 56 اور عثمان طارق 52 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ یو بی ایل میں کے آر ایل اسٹیڈیم میں پی آئی اے نے کے آر ایل کیخلاف 211 رنز بنائے، کامران ساجد نے 64 رنز اسکور کیے، بلال اسد نے 37 رنز کے عوض 4 وکٹ لیے، جواب میں کے آر ایل نے ایک وکٹ پر 4 رنز بنائے ہیں۔ ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور میں زرعی ترقیاتی بینک کیخلاف سوئی ناردرن گیس نے 7 وکٹ پر 287 رنز اسکور کیے، اظہر شفیق 95 اور خرم شہزاد 75 رنز کے ساتھ نمایاں نظر آئے۔ جنید نادر اور زوہیب خان نے 45 اور 80 رنز کے عوض دو، دو وکٹ لیے۔ اسلام آباد کے ڈائمنڈ گراؤنڈ پر لاہور شالیمار نے میزبان اسلام آباد کیخلاف 249 رنز بنائے، سلیمان خان 88 رنز 11 چوکوں کی مدد سے بنا سکے، محمد حسین 34 اور محمد سعید 31 رنز بنا سکے، سعد الطاف نے 81 اور رؤف اکبر نے 49 رنز کے عوض 4 اور 3 وکٹ لیے۔ جواب میں آصف رضا کی تباہ کن بولنگ کے باعث اسلام آباد کی ٹیم مشکلات سے دوچار ہے۔ 11 اوورز میں 34 رنز پر اس کے چار کھلاڑی پویلین واپس جا چکے ہیں، آصف رضا نے 13 رنز دے کر 3 وکٹ لیے۔

بشکریہ
جنگ
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فراز, کوئٹہ, کراچی, پاکستان, قائداعظم, نظر, مکمل, اکبر, اللہ, اسلام, جیت, جواب, خلاف, خان, خرم, شہزاد, شاندار, علی, عمران, عزیز, صدیق, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ملنگا کی ہیٹ ٹرک، کینیا 142 رنز پر ڈھیر، سری لنکا 9 وکٹ سے میچ جیت گیا گلاب خان کرکٹ 0 02-03-11 04:00 AM
گھر کی ملکہ کے لئے نیکیوں کے ڈھیر گلاب خان عورت کہانی 3 10-03-10 01:44 AM
19ہزار افراد نے193ارب کے قرضے معاف کرائے گوہر خبریں 1 22-12-09 09:10 PM
کپاس کا ڈھیر نایب ناظم گپ شپ 0 25-10-08 06:55 PM
میاں جی اور ڈھیروں شکریہ لاسلکی خاص آفرز اور اعلانات 32 30-05-08 09:51 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:34 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger