![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,353
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اسلام آباد(ثناء نیوز) شعیب اختر ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ذریعے بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے لئے بے چین ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ فٹ رہ کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کریں لیکن بعض اہم معاملات مثلاً انڈین لیگ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ افسران سے تعلقات کے ضمن میں وہ ایک خاص اور قدرے سخت رائے رکھتے ہیں جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے لئے کسی طور بھی پسندیدہ نہیں کہی جاسکتی۔پاکستانی ٹیم کی جنوبی افریقہ روانگی سے قبل بی بی سی کو دیے گئے تفصیلی انٹرویو میں شعیب اختر نے انڈین لیگ اور ڈسپلن میں گھری اپنی ذات کے بارے میں کھل کر بات کی۔ شعیب اختر سے جب میں نے انڈین لیگ کی پیشکش قبول نہ کرنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے انکار نہیں کیا ہے، ان کی اولین ترجیح پاکستان کی طرف سے کھیلنا ہے وہ آج جو کچھ بھی ہیں پاکستان کی وجہ سے ہیں لیکن اگر ان کے پاس وقت ہوا تو وہ انڈین لیگ ضرور کھیلیں گے اور اس سلسلے میں وہ انڈین لیگ سے یہ شق لکھوائیں گے کہ اگر ملک کو ضرورت ہوئی تو آپ ملک سے کھیل سکتے ہیں۔شعیب اختر نے کہا کہ وہ کوئی تنازعہ کھڑا نہیں کر رہے ہیں، صرف منطقی بات کر رہے ہیں کہ اگر کرکٹر اپنے ملک کی طرف سے کھیل رہا ہے تو پھر کسی کو کیا اعتراض ہوسکتا ہے کہ اسے پیسہ کمانے سے روکا جائے۔ ایک کرکٹر کے پیچھے اس کی فیملی ہے، اسے ان کا بھی خیال رکھنا ہے۔ انہوں نے اپنے وکیل سے بھی مشورہ کیا ہے اور ان کا بھی یہی کہنا ہے کہ ایسا کوئی قانون نہیں کہ کسی پر پابندی عائد کی جائے۔شعیب اختر نے کہا کہ یہ سب کو پتہ ہے کہ اس وقت عدلیہ کتنی مضبوط ہے اور وہ نہیں سمجھتے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس معاملے کو بہت آگے تک لے جائے گا۔شعیب اختر سے میرا اگلا سوال ڈسپلن کے معاملات میں ہر وقت گھری ان کی ذات کے بارے میں تھا کہ آخر تنازعات کیوں سائے کی طرح ان کے تعاقب میں لگے رہتے ہیں؟ شعیب اختر نے کہا کہ ان کا نام بِکتا ہے لیکن بعض اوقات میڈیا میں انہیں منفی انداز میں پیش کیاگیا ہے اور یہ بھی ہوا ہے کہ کچھ لوگوں نے بھی ان کے نام کے ساتھ اپنا نام منسلک کر کے شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی۔شعیب اختر کا کہنا ہے کہ وہ اب تک چھ کرکٹ بورڈ تبدیل ہوتے ہوئے دیکھ چکے ہیں۔ ان کے خیال میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی بقا اسی وقت ہے جب تک پاکستانی ٹیم جیتے گی۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ ٹیم بھی ہارے اور بورڈ بھی بچا رہے۔ آج موبائل فون کمپنی کے کنٹریکٹ کھلاڑیوں کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محمد یوسف کی مثال سب کے سامنے ہے جو انڈین لیگ میں چلا گیا ہے، وہ ورلڈ کلاس بیٹسمین ہے لیکن اس کا معاملہ صحیح طور پر ہینڈل نہیں کیا گیا۔اس سے بات کر کے اسے واپس لانے کی ضرورت ہے۔شعیب اختر نے کہا کہ اس وقت ٹیم میں ان کے علاوہ صرف یونس اور یوسف ہی میچ ونر ہیں لیکن اگر سینئر کرکٹرز کو ہی اعتماد نہیں دیا گیا تو بے یقینی رہے گی اور لازمی طور پر اس سے ٹیم کی کارکردگی بھی متاثر ہوگی۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| پاکستان, پسندیدہ, نیوز, چین, موبائل, آج, اسلام, اعلیٰ, جیت, خصوصی, صحیح, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ہیلری کلنٹن نے پینسل وینیامیں باراک اوباماکو شکست دیدی | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 23-04-08 01:47 PM |
| جیو ٹی وی کی انتظامیہ کی جانب سے پیمرا آرڈیننس تسلیم کرنے اور انڈر ٹیکنگ پر دستخط کے بعد نشریات بحال کردی جائیں گی، نثار میمن | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 10-12-07 10:44 AM |
| انڈین لیگ کھیلنے والوں پرتاحیات پابندی کا فیصلہ نہیں کیا،نسیم اشرف،قومی ٹیم میں کبھی منتخب نہیں کرینگے،شفقت نغمی | خرم شہزاد خرم | کرکٹ | 9 | 23-08-07 04:47 PM |
| بہترمستقبل کیلئے انڈین لیگ ضرورکھیلیں ،پاکستانی کرکٹرز کو میانداد کا مشورہ | خرم شہزاد خرم | کرکٹ | 0 | 07-08-07 09:36 AM |