![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,353
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
لاہور (جنگ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا ہے قومی کرکٹ ٹیم میں زیادہ تر نوجوان کھلاڑی ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم نے ابھی سے اچھے نتائج دینا شروع کردئیے ہیں۔ پاکستان میں کرکٹ کا مستقل تابناک ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی پہلی ترجیح پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئین نافذ کرنا تھا اور انھیں خوشی ہے کہ یہ کام خوش اسلوبی سے سرانجام پایا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا کہ نئے آئین کے نفاذ کے بعد موجودہ دور کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا دور کہاجاسکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن ‘ چیف آپریٹنگ آفیسر اور سلیکشن کمیٹی کا تقرر دوسال کیلئے ہے۔ ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہاکہ اب ان کی خواہش ہے کہ کرکٹ کا کھیل گراس روٹ لیول پرفروغ پائے اور اس کیلئے گراونڈ ‘ کوچز اورکھلاڑیوں کی معاونت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فٹنس ‘ ڈسپلن اورکلچر پرسمجھوتہ کرنے کا نقصان ہوتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ڈسپلن پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر سینئر کھلاڑیوں کو سزا دے کرثابت کردیا ہے کہ اس بارے میں کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
|
|
|
| خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا گیا | عروج (11-12-10) |
![]() |
| Tags |
| پاکستان, نیوز, موجودہ, آپریشن, جواب, جلد, خلاف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ایران کے پہلے اٹیمی بجلی گھر کی فیولنگ شروع | جاویداسد | خبریں | 4 | 21-08-10 11:40 PM |
| پریانکا چوپڑا نےٹینگو ڈانس سیکھنا شروع کردیا | جاویداسد | فلمی دنیا | 0 | 11-07-10 01:53 AM |
| اسٹیم سیل ٹیکنالوجی آنکھوں کے مردہ خلیوں کیلئے نئی زندگی ؛ اسٹیم سیل ٹیکنالوجی کا حیرت انگیز کرشمہ | گوہر | خبریں | 3 | 02-02-10 04:28 PM |
| لاہور میں ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کے ٹرائیلز شروع | عبدالقدوس | کھیل اور کھلاڑی | 0 | 13-04-08 09:45 AM |
| قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اتوار سے شروع ہوگا | خرم شہزاد خرم | ہاکی | 1 | 17-08-07 01:46 PM |