واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




قیادت دی گئی تو6 ماہ میں ٹیم کو ٹھیک کر دوں گا،یونس خان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-12-07, 02:52 PM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,353
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default قیادت دی گئی تو6 ماہ میں ٹیم کو ٹھیک کر دوں گا،یونس خان

قیادت دی گئی تو6 ماہ میں ٹیم کو ٹھیک کر دوں گا،یونس خان

قیادت دی گئی تو6 ماہ میں ٹیم کو ٹھیک کر دوں گا،یونس خان



کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹار بیٹسمین یونس خان نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو جیت کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بعض مشکل اور سخت فیصلے کرنا ہوں گے‘ پاکستان کرکٹ بورڈ مجھے کپتان بنانا چاہتا ہے تو میں تیار ہوں لیکن دو تین سال بعد میری کرکٹ ختم ہوجائے گی‘ میں کپتانی کسی طرح کروں گا۔ وہ اتوار کو حج کے لیے جدہ روانہ ہونے سے قبل ’جنگ‘ کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی شرائط پر پاکستانی ٹیم کی کپتانی کرنا چاہتا ہوں‘ پاکستان کرکٹ بورڈ مجھے ٹیم تیار کرنے کے لیے 6 ماہ کا وقت دے‘ 6 ماہ میں ٹیم کھڑی کرکے دکھادوں گا۔ پی سی بی کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف کا کہنا ہے کہ ہم نے سب سے پہلے یونس خان کو کپتانی سونپی تھی لیکن انہوں نے انکار کردیا‘ اب تاخیر ہوچکی ہے‘ یونس خان نے کہا کہ سابق کپتان عمران خان‘ وسیم اکرم اور انضمام الحق وغیرہ مجھے کپتان بنانے کی باتیں کرتے رہتے ہیں‘ اب میں نے کپتان بننے کی ٹھان لی ہے‘ مجھے نہیں لگتا کہ اس وقت بورڈ مجھے کپتان بنائے گا لیکن میں نے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے گیند پی سی بی کے کورٹ میں ڈال دی ہے۔ پاکستان کی جانب سے 58 ٹیسٹ اور 160 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے 30 سالہ یونس خان نے کہا کہ میری کم از کم 3 شرائط ایسی ہیں جنہیں تسلیم کیے جانے کی صورت میں‘ میں کپتانی قبول کروں گا۔ یونس خان نے کہاکہ پی سی بی چاہتا ہے تو مجھے فوری طورپر کپتان بنادے‘ دو تین سال بعد میری عمر 34,33 سال ہوجائے گی اور میری کرکٹ باقی نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کبھی کپتانی سے دلچسپی نہیں رہی کیونکہ پاکستان میں کپتان بننے کا مقصد یہ ہے کہ اپنی کارکردگی خراب کرو‘ ورلڈ کپ کے بعد بھی میں نے کپتانی میں دلچسپی ظاہر نہیں کی تھی‘ ابھی تک کپتانی سے بھاگ رہا تھا لیکن سابق کرکٹرز کی خواہش پر میں اس چیلنج کو قبول کرنے کے لیے تیار ہوں۔ یونس خان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو فتح گر بنانے کے لیے تبدیلیاں کرنا ہوں گی‘ اگر میری شرائط کو قبول کرکے کپتان بنادیا جائے تو میں ٹیم میں تبدیلیاں کرکے 6 ماہ میں ٹیم کو ٹھیک کردوں گا تاہم کھلاڑیوں کو تبدیل کرنے کے لیے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا گیا
Zullu230 (17-12-07)
پرانا 17-12-07, 03:00 PM   #2
Senior Member

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,146
کمائي: 58,230
شکریہ: 3,274
1,521 مراسلہ میں 3,405 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: قیادت دی گئی تو6 ماہ میں ٹیم کو ٹھیک کر دوں گا،یونس خان

یونس خان کو کپتان ہونا چاہئیے کیونکہ اُس میں قیادت کے جراثیم پائے جاتے ہیں۔
Zullu230 آف لائن ہے   Reply With Quote
Zullu230 کا شکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ (11-04-11)
پرانا 17-12-07, 03:26 PM   #3
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,353
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: قیادت دی گئی تو6 ماہ میں ٹیم کو ٹھیک کر دوں گا،یونس خان

جی ہاں میں‌بھی یہی کہتا ہوں جناب
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ (11-04-11)
جواب

Tags
کورٹ, پاکستانی, جیت, خان, سال, عمران


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
روزانہ 2 گھنٹے سے زیادہ ٹیلی ویژن دیکھنے والوں میں ہارٹ اٹیک کے امکانات دو گنا ہوجاتے ہیں۔ ماہرین گلاب خان شعبہ طب 0 19-02-11 03:12 AM
رینٹل پاور منصوبوں کے ٹھیکے شفاف نہیں تھے، ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہئے:چیف جسٹس جاویداسد خبریں 0 26-10-10 07:39 PM
ورڈ ڈاکمنٹ کرپٹ ھو گیا ہے کس طرح ٹھیک کروں رضی مائیکروسوفٹ ورڈ 8 17-03-09 01:57 PM
سندھ ٹیکسٹ بورڈ کا اکاؤنٹ منجمد، چھپائی کے ٹھیکے منسوخ کردیئے گئے خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 10:22 AM
ڈرا کیلئے نہیں صرف جیت کیلئے میدان میں اتریں گے،یونس خان،کپتانی سے بھاگتا ہوں یہ میرا پیچھا نہیں چھوڑتی خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 08-12-07 08:13 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:34 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger