![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,793
شکریہ: 1,293
980 مراسلہ میں 1,851 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
پاکستانی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میں نے ہمیشہ محمد یوسف کی عزت کی ہے، وہ تجربہ کارکھلاڑی ہیں۔ انضمام الحق کے دور میں جب میں قومی کرکٹ ٹیم میں آیا تو مجھے ان سے سیکھنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہاکہ میں یوسف کی قدرکرتا ہوں، وہ عظیم کرکٹر ہیں۔ انہوں نے مجھ پر جو الزامات عائد کیے ہیں ان کا جواب نہیں دوں گا، معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میرا محمد یوسف سے کوئی جھگڑا نہیں، میں نے ان کے ساتھ ہمیشہ تعاون کیا اس قسم کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ محمد یوسف سے میں نے سیکھا ہے، وہ ایک بڑے کرکٹر ہیں۔ انہیں کوئی شکایت تھی تو وہ بورڈ سے براہ راست بات کرتے، آئی سی ایل جوائن کرکے وہ کپتان اور بورڈ پر الزام لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں نہیں چاہتا کہ ٹیم کوکسی تنازع میں ڈالوں۔ ٹیم نے اپنی توجہ ویسٹ انڈیزکے خلاف ابوظبی میں ہونے والی سیریز پر مرکوزکر رکھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شعیب اختر ہماری ٹیم کے اہم ترین رکن ہیں اور وہ آہستہ آہستہ اپنا پرانا ردھم حاصل کر رہے ہیں۔ شعیب ملک نے کہاکہ ہم ابوظبی میں جان لڑا دیں گے، اس سیریز میں مقابلہ سخت ہوگا۔ محمد یوسف ون ڈے کے کھلاڑی نہیں ہیں، ہماری ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور وہاں ہم ماضی کے مقابلے میں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ سیریز سخت اور چیلنج سے بھرپور ثابت ہوگی جس میں ہم غیرمعمولی پرفارمنس دے کر خود کو ہیرو ثابت کردیں گے۔ دریں اثناء جمعے کو پریکٹس میں یونس خان کے علاوہ محمد یوسف کی جگہ ٹیم میں آنے والے خالد لطیف سمیت تمام کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ یونس خان آسٹریلیا میں لیگ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ قومی ٹیم اتوارکو ابوظبی روانہ ہوگی۔
|
|
|
|
| تفسیر حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا | ابن جلال (08-11-08) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,082
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
نائس شیئرنگ
ََََََََََََََََ |
|
|
|
| ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا | تفسیر حیدر (08-11-08) |
![]() |
| Tags |
| پاکستانی, موقع, مقابلہ, اللہ, بہترین, جواب, خلاف, خان, عزت |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| یوسف بن تاشفین از نسیم حجازی | زارا | کتاب گھر | 4 | 18-01-11 06:41 PM |
| سیلاب زدگان میڈیکل کیمپ میں یوسف گیلانی کا دورہ | کنعان | میرا پاکستان | 3 | 08-08-10 11:15 PM |
| ٹوئنٹی 20کرکٹ: یوسف کی قسمت کا فیصلہ شعیب ملک کے ہاتھ میں | خرم شہزاد خرم | کرکٹ | 23 | 23-08-07 04:42 PM |
| سینٹرل کنٹریکٹ: یوسف، یونس و رزاق کو مہلت مل گئی | خرم شہزاد خرم | کرکٹ | 0 | 17-08-07 09:49 AM |