![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,793
شکریہ: 1,293
980 مراسلہ میں 1,851 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
رمضان میں نہ کھیلنے کا اعلان، محمد یوسف کانام 30 کھلاڑیوں کی فہرست سے خارج
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میزبان ملک پاکستان بدستور اس مقابلے کیلئے اپنے ابتدائی 30 کھلاڑیوں کا اعلان نہیں کرسکا جبکہ سیکورٹی کے تحفظات کا شکار کرکٹ آسٹریلیا اپنے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرچکا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سلیکٹرز نے پیر کو ایک مرتبہ پھر 30 کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا۔ تجربہ کار بیٹسمین محمد یوسف کی جانب سے رمضان المبارک میں ہونے والی اس ٹرافی میں شرکت نہ کرنے کے اعلان کے بعد سلیکٹروں نے ان کا نام 30 کھلاڑیوں کی فہرست سے نکال دیا ہے توقع ہے کہ ان جگہ محمد حفیظ 30رکنی کھلاڑیوں میں شامل کرلئے جائیں گے فاسٹ بولر محمد آصف جوڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں ان کی جگہ فاسٹ بولر محمد طلحہ اورمحمد علی کے ناموں پر غور کیا گیا ہے جنگ کو معلوم ہوا ہے کہ سلیکٹروں نے عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہوئے فاسٹ بولر شعیب اختر کو 30 کھلاڑیوں میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جن کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان متوقع ہے ان میں شعیب ملک، مصباح الحق، سلمان بٹ، ناصر جمشید، یونس خان، محمد حفیظ، شاہد آفریدی، سرفراز احمد، کامران اکمل، عمرگل، راؤ افتخار، سہیل تنویر، وہاب ریاض، سہیل خان، فوادعالم، منصور امجد، یاسر حمید، بازید خان، شعیب اختر، سعیداجمل، عبدالرؤف، محمد طلحہ یا (محمد علی) ، یاسر عرفات، خالد لطیف، محمد عامر، عبدالرحمن، خرم منظور، انورعلی اوراحمد شہزاد اور اظہر علی شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی منگل کو کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد آصف کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کیلئے 30رکنی ا سکواڈ کے اعلان میں ایک روز تاخیر کر دی ہے۔ پہلے اسکواڈ کا اعلان پیر کو ہونا تھا اب اسکواڈ کا اعلان منگل کو جائے گا۔ پی سی بی کے ترجمان منصور سہیل کے مطابق محمد آصف کو 30 ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے چمپیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے 20کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی ہے۔ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی نے بتایا کہ محمد آصف نے ڈوپ ٹیسٹ کے بارے میں رپورٹ آنے اور شعیب اختر کے جرمانہ ادا نہ کرنے پر ان دونوں کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل نہیں کیاگیا ان کی جگہ نئے کھلاڑیوں کو چانس دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا جانا تھا جو فی الحال ملتوی کر دی گئی ہے۔ |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() |
عجیب بات ہے۔۔۔پہلے بھی تو پاکستان کے کھلاڑی روزہ رکھ کر میچ کھیلتے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| پاکستان, متوقع, معلوم, المبارک, خرم, روزہ, رمضان, شہزاد, علی |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| مولانا یوسف لدھیانوی رحمتہ اللہ علیہ کی شان میں نازیبا الفاظ کیوں ادا کئے گئے؟ | sahj | تھانہ | 33 | 07-01-11 10:32 PM |
| صحافی بھائیوں سے مدد کی درخواست | عبیداللہ عبید | صحافت | 34 | 15-12-10 09:25 AM |
| محمد یوسف کے بھائیوں کا قبول اسلام | sahj | خبریں | 2 | 22-05-10 06:44 AM |
| ’امریکیوں کو براہِ راست رسائی نہیں‘ | محمدعدنان | خبریں | 0 | 18-04-08 06:21 PM |
| صحافیوں پر حملے کے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے، دیوان یوسف | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 05-01-08 08:47 AM |