واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




مرلی کی آٹھ سو وکٹیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-07-10, 05:36 PM   #1
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 1
کمائي: 208
شکریہ: 0
ایک مراسلہ میں 3 بارشکریہ ادا کیا گیا
Talking مرلی کی آٹھ سو وکٹیں

مرلی کی آٹھ سو وکٹیں

ٹیسٹ اور ایک روزہ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے سری لنکا کے سپنر مرلی دھرن نے انڈیا کے خلاف گال میں اپنے آخری ٹیسٹ میچ میں آٹھ سو وکٹیں مکمل کر لی ہیں۔

اڑتیس سالہ مرلی دھرن جنہوں نے انیس سو بانوے میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا جب اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے میدان میں اترے تو ان کی سات سو بانوے وکٹیں تھیں۔

مرلی دھرن نے پہلی اننگز میں تریسٹھ رن دے کر پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے جن میں سچن ٹنڈولکر کی وکٹ بھی شامل تھی۔ انڈیا نے پہلی اننگز میں سری لنکا کے پانچ سو بیس کے جواب میں دو سو چھہتر رن بنائے۔

انڈیا نے فالو آن کے بعد دوبارہ بیٹنگ شروع کی تو اس کی ٹیم تین سو اڑتیس رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ انڈیا کی دوسری اننگز میں لیستھ ملنگا نے پانچ اور مرلی دھرن نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔ مرلی کا آخری شکار پی اوجھا تھے جن کا کیچ سلپ میں جے وردھنے نے پکڑا۔

میچ میں وریندر سہواگ نے اپنی بیسویں ٹیسٹ سنچری بنائی لیکن مرلی دھرن نے سڑسٹھویں مرتبہ ایک اننگز میں پانچ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا۔ جب چوتھے دن کا کھیل ختم ہوا تو بھارت کو سکور برابر کرنے کے لیے تریسٹھ رنز درکار تھے۔
مرلی دھرن نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز سنہ 1992 میں کولمبو میں آسٹریلیا کے خلاف کیا تھا اور اٹھارہ سالہ ٹیسٹ کیرئر میں انہوں نے ایک سو بتیس ٹیسٹ میچ کھیل کر اس میچ سے قبل تک سات سو بانوے وکٹیں لی تھیں جبکہ ایک روزہ میچوں میں ان کی وکٹوں کی تعداد پانچ سو پندرہ ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس مرلی دھرن نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’میں سینتیس برس کا ہو گیا ہوں اور اب ابتدائی دنوں کی طرح بولنگ نہیں کر سکتا۔ میں پندرہ، سولہ اوورز کے بعد تھک جاتا ہوں۔‘مرلی دھرن نے کہا تھا کہ وہ سنہ 2011 کے ورلڈ کپ تک ایک روزہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں اور اس کے بعد ان کی مکمل توجہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر ہوگی۔
Attached Images
 
شفیق احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شفیق احمد کا شکریہ ادا کیا
فرحان دانش (23-07-10), نیلم خان (24-07-10), بلال اویسی (23-07-10)
پرانا 23-07-10, 11:32 PM   #2
Senior Member
 
بلال اویسی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: Multan, Pakistan
مراسلات: 657
کمائي: 18,049
شکریہ: 1,422
601 مراسلہ میں 1,906 بارشکریہ ادا کیا گیا
بلال اویسی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آل دی بیسٹ گریٹ مرلی، گڈلک گریٹ مرلی
بلال اویسی آف لائن ہے   Reply With Quote
بلال اویسی کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (24-07-10)
پرانا 24-07-10, 12:33 AM   #3
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,909
کمائي: 561,166
شکریہ: 25,590
10,453 مراسلہ میں 38,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آل دی بیسٹ مرلی ۔
نیلم خان آن لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
بلال اویسی (24-07-10)
جواب

Tags
کیے, کیرئر, گزشتہ, پہلی, چوتھے, مکمل, آغاز, اپنی, اپنے, انڈیا, بھارت, تین, توجہ, جواب, جاتا, حاصل, خلاف, دے, درکار, روزہ, سات, سری لنکا, شکار, شروع, غور


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
علما، جماعتیں اب پیچھے نہ ہٹیں: طالبان ALI-OAD خبریں 2 10-01-11 01:26 PM
ایک سو ساٹھ ارب روپیہ مراعات یافتہ طبقے سے حاصل کیاجائے جاویداسد خبریں 0 14-11-10 09:03 PM
نبوی مسکراہٹیں عبداللہ حیدر پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) 8 08-10-09 11:12 PM
کراچی کا امن تباہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے،رحمان ملک میاں شاہد خبریں 2 18-04-08 03:09 AM
بینولہ کے تیل کی فی من قیمت میں آٹھ سو روپے کا نمایاں اضافہ ابو کاشان خبریں 0 14-01-08 11:28 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:35 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger