واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




مستقبل کی سلیکشن پالیسی طے کر لے گئی ،زمبابوے سے سیر یز میں شعیب اختر وکامران کو " آرام" دینے کا فیصلہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-12-07, 02:51 PM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,353
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default مستقبل کی سلیکشن پالیسی طے کر لے گئی ،زمبابوے سے سیر یز میں شعیب اختر وکامران کو " آرام" دینے کا فیصلہ

مستقبل کی سلیکشن پالیسی طے کر لے گئی ،زمبابوے سے سیر یز میں شعیب اختر وکامران کو " آرام" دینے کا فیصلہ

مستقبل کی سلیکشن پالیسی طے کر لے گئی ،زمبابوے سے سیر یز میں شعیب اختر وکامران کو " آرام" دینے کا فیصلہ



کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز میں شعیب ملک کو کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم فاسٹ بولر شعیب اختر اور وکٹ کیپر کامران اکمل کو سیریز میں آرام دیا جائے گا۔ جمعے کو لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے سلیکٹرز شفقت رانا اور سلیم جعفر کے ساتھ میٹنگ میں مستقبل کے حوالے سے سلیکشن پالیسی طے کی گئی۔ زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز میں سلیکٹرز بعض نئے کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں تاہم گزشتہ دنوں زمبابوے نے ویسٹ انڈیز کو اس کے گراؤنڈ پر شکست دی تھی۔ اس لیے سلیکٹرز بالکل نئی ٹیم اتارنے کے موڈ میں نہیں ہیں تاہم بعض آزمودہ چہروں کی جگہ نئے کھلاڑی آزمائے جائیں گے۔ باخبر ذرائع کے مطابق شعیب ملک چوں کہ پاکستان ٹیم کے مستقل کپتان ہیں اس لیے زمبابوے کے خلاف 5 ون ڈے میچوں کی سیریز میں کپتانی وہی کریں گے تاہم ان کی شمولیت کا انحصار ان کی فٹنس پر ہے۔ نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ میں پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد فٹبال کھیلتے ہوئے شعیب ملک کا دایاں پاؤں زخمی ہوگیا تھا۔ جس کی وجہ سے وہ دو ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ شعیب ملک کے پاؤں کے دو پٹھے پھٹ گئے ہیں۔ منگل کو وہ لاہور میں اپنے پاؤں کا معائنہ کرائیں گے جس کے بعد فیصلہ ہوگا کہ ان کی انجری کس قدر سنجیدہ نوعیت کی ہے تاہم شعیب ملک کو ون ڈے سیریز میں کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ پاکستان ہوم سیریز میں نئے اوپنرز کو آزمائے گا۔ بھارت کے خلاف سیریز میں سلمان بٹ کی کارکردگی اچھی رہی البتہ یاسر حمید مکمل ناکام رہے۔ مڈل آرڈر بیٹنگ میں دونوں تجربہ کار بیٹسمین محمد یوسف اور یونس خان کھیلیں گے کیوں کہ زمبابوے کے خلاف بورڈ کے حکام خطرہ مول لینے کو تیار نہیں ہیں۔ البتہ مڈل آرڈر بیٹنگ میں ایک دو نئے چہروں کو آزمایا جائے گا۔ وکٹ کیپر کامران اکمل کو بھی آرام دینے کی تجویز ہے۔ ان کی جگہ سرفراز احمد اور ایک نئے وکٹ کیپر کو موقع دیا جائے گا۔ شعیب اختر کے بارے میں اجلاس میں طے کیا گیا ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر اپنے آپ کو فٹ بنائیں۔ زمبابوے کے خلاف سیریز کے بجائے آسٹریلیا کی ہوم سیریز میں ان کی ضرورت ہوگی۔ زمبابوے کی ون ڈے سیریز میں نئے فاسٹ بولروں کو موقع دیا جائے گا تاہم عمرگل اور محمد آصف کو ردھم دینے کے لیے ایک دو میچ کھلائے جاسکتے ہیں تاہم دونوں کی سیریز میں شمولیت کا انحصار ان کی فٹنس پر ہوگا۔
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, مکمل, موقع, خلاف, خان, سیر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
انٹرنیٹ میں انقلابی سہولتوں کا اضافہ: "بنگ" اور "ویوز" Hashims Search Engines 8 02-09-11 03:24 PM
ڈرامہ سیریل " پاکستان کوارٹرز " (پریس ریلیز) نورالدین فن و فنکار 11 22-11-10 10:33 PM
شر اب چیز ہی ایسی ہے"۔۔۔ جاویداسد خبریں 1 15-10-10 06:20 PM
خیبر پختونخواہ میں "جہیز" لینےپر پابندی کی قرارداد منظور جاویداسد خبریں 2 14-10-10 05:55 PM
سندھ میں قدرتی نہیں "سیاسی سیلاب" لایا گیا:ممتاز بھٹو جاویداسد خبریں 3 26-08-10 10:10 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:35 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger