واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




مسلسل گیارہویں فتح پر نظریں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-04-08, 06:27 PM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,197
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default مسلسل گیارہویں فتح پر نظریں

مسلسل گیارہویں فتح پر نظریں

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک ہفتے کو بنگلہ دیش کے خلاف پانچواں اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میچ جیت کر اپنا نام ریکارڈ بک میں درج کرانے کے شدت سے منتظر ہیں ۔
اگر پاکستانی کرکٹ ٹیم یہ میچ جیتنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو شعیب ملک مسلسل گیارہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز جیتنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن جائیں گے۔

شعیب ملک کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کی مسلسل فتوحات کا آغاز گزشتہ سال بھارت کے خلاف جے پور کے ون ڈے سے ہوا تھا جس کے بعد اس نے زمبابوے کے خلاف کلین سویپ کرتے ہوئے ہوم سیریز کے پانچوں میچز جیتے اور اب اس نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے چاروں میچز جیت رکھے ہیں اور مزید ایک جیت پاکستانی ٹیم کو اپنے نئے ریکارڈ کا مالک بنادے گی۔

1990 میں پاکستانی ٹیم نے عمران خان کی قیادت میں مسلسل دس ون ڈے میچز جیتے تھے جبکہ سب سے زیادہ لگاتار21 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں کامیابی کا ریکارڈ 2003ء میں رکی پونٹنگ کی آسٹریلوی ٹیم کا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ لگاتار میچوں میں شکست کا عالمی ریکارڈ بنگلہ دیش کے نام ہے جسے1999 سے2002 تک کے عرصے میں مسلسل ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستانی کپتان شعیب ملک جہاں اپنی ٹیم کی عمدہ کارکردگی پر خوش ہیں وہاں بنگلہ دیشی کپتان محمد اشرفل کے لیے صورتحال مختلف ہے۔ ان کی ٹیم شکست سے دوچار ہو رہی ہے اور خود ان کی اپنی بیٹنگ پرفارمنس بکھری ہوئی ہے جس پر ان کے آسٹریلوی کوچ جمی سڈنز نے بھی تنقید کی ہے۔ ستم بالائے ستم لاہور کے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر میچ ریفری مائیک پراکٹر نے بھی ان پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے آخری ون ڈے انٹرنیشنل کے لیے پاکستانی ٹیم میں یونس خان کی واپسی ہوچکی ہے ۔ وہ دو میچ کھیلنے کے بعد سیریز سے الگ ہوگئے تھے جس پر سلیکٹرز نے یہ کہا تھا کہ یونس خان نے بقیہ میچوں سے خود کو اس لیے الگ کیا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جاسکے لیکن ان کے بارے میں متضاد خبریں آرہی تھیں کہ وہ سیریز کے دوران آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کی ان سے کی گئی پوچھ گچھ سے سخت ناخوش تھے اور نہ صرف بنگلہ دیش کے خلاف سیریز بلکہ آئی پی ایل بھی نہ کھیلنے کے بارے میں فیصلہ کرچکے ہیں اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان بھی کردیں لیکن یونس خان نے رسمی تردید کرکے بنگلہ دیش کے خلاف آخری میچ کے لیے خود کو دستیاب قرار دے دیا۔

پانچویں ون ڈے کے لیے پاکستانی ٹیم میں یونس خان کو محمد یوسف کی جگہ شامل کیا جائے گا جبکہ نعمان اللہ ۔ سرفراز احمد اور وہاب ریاض کو بھی موقع ملنے کا امکان ہے۔
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 19-04-08, 01:45 AM   #2
محسن
 
champion_pakistani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: چاندنی چوک
عمر: 24
مراسلات: 1,857
کمائي: 19,112
شکریہ: 684
655 مراسلہ میں 1,175 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: مسلسل گیارہویں فتح پر نظریں

اووووووو!اللہ کرئے ایسا ہی ہو!
champion_pakistani آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستانی, موقع, ممکن, آئی سی سی, اللہ, جیت, خوش, خلاف, خان, سال, عمران, عمران خان, صورتحال, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان انسانی ترقی کے شعبے میں 135ممالک میں 10 ویں نمبر پرآگیا گلاب خان خبریں 8 09-03-11 12:07 AM
19 ویں صدی سے اب تک 81 ممالک میں مارشل لاء نافذ ہوا گلاب خان خبریں 0 26-08-10 03:29 AM
مُبارک ہو، اٹھارویں ترمیم پر تمام جماعتیں متفق ہوگئیں! shafresha گپ شپ 12 04-04-10 01:19 PM
صدر آصف زرداری اپنے پہلے خطاب میں سترہویں ترمیم کے خاتمے کا اعلان کریں‘ چوہدری نثار ابن جلال خبریں 0 18-09-08 11:39 PM
غزل - ہم نہ نکہت ہیں نہ گل ہیں جو مہکتے جاویں - میر حس عبدالقدوس شعر و شاعری 4 18-08-07 06:52 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:35 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger