واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




ملتان ون ڈے،پاکستان ہر شعبے میں آؤٹ کلاس،جنوبی افریقا7وکٹ سے کامیاب

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-10-07, 11:06 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,365
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ملتان ون ڈے،پاکستان ہر شعبے میں آؤٹ کلاس،جنوبی افریقا7وکٹ سے کامیاب

ملتان ون ڈے،پاکستان ہر شعبے میں آؤٹ کلاس،جنوبی افریقا7وکٹ سے کامیاب

ملتان ون ڈے،پاکستان ہر شعبے میں آؤٹ کلاس،جنوبی افریقا7وکٹ سے کامیاب

جنوبی افریقا نے پاکستان کو ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ملتان کا معرکہ سات وکٹ کے واضح مارجن سے اپنے نام کرلیا۔شان پولاک اور گریم اسمتھ نے پاکستانی بولنگ سے گذشتہ دو میچوں کا حساب برابر کرتے ہوئے میچ کو یک طرفہ بنادیا۔اس طرح دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز دودو سے برابر ہوگئی ہے ۔فیصلہ کن میچ پیر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔لاہور اور فیصل آباد میں دو لگاتار ون ڈے میچ جیتنے والی پاکستانی ٹیم 35 ہزار کے ہوم کراؤڈ کا ایڈوانٹیج حاصل کرنے کے بجائے بالکل آف کلر دکھائی دی۔جنوبی افریقا نے پاکستان کو باآسانی7وکٹ سے مات دے دی۔جمعے کو ملتان اسٹیڈیم میں پاکستان کی تمام ترکیبیں ناکام رہیں۔کیچ ڈراپ ہوتے رہے اور بیٹسمین نوبال پر آؤٹ ہوتے رہے لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا۔پاکستان نے 9وکٹ پر230 رنز بنائے تھے۔جنوبی افریقا نے تین وکٹ کے نقصان پر 233 رنز 37.4 اوورز میں بنالئے۔شان پولاک 84 گیندوں پر90 رنز بناکراس وقت آؤٹ ہوئے جب جنوبی افریقا کامیابی سے سات رنز کے فاصلے پر تھا۔یہ ون ڈے میں ان کا بہترین اسکور ہے ۔گریم اسمتھ اور پولاک نے دوسری وکٹ کی ریکارڈ شراکت میں159رنز کا اضافہ کیا۔اس سے قبل پولاک کا سب سے زیادہ اسکور زمبابوے کے خلاف تھا۔انہوں نے9چوکے اور ایک چھکا مارا۔افتخار انجم نے پولاک کے بعد گریم اسمتھ کی اننگز کا بھی خاتمہ کیا۔اسمتھ نے81رنز103گیندوں پرسات چوکوں کی مدد سے بنائے۔جنوبی افریقا نے 75 گیندیں قبل ہدف عبور کرلیا۔کیلس6 اور اے بی ڈی ویلیئرزایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔افتخار انجم نے27 رنز دے کر دووکٹ حاصل کئے۔عمر گل اور آصف نے13اوورز میں مجموعی طور پر116 رنز دیئے ۔ ٹاپ بولرز کی ناکامی نے دیگر بولروں کے حوصلے پست کردیے۔جنوبی افریقا کیلیے اس سے قبل دوسری وکٹ کی پارٹنرشپ کا ریکارڈ اے بی ڈی ویلیئرز اور کیلس نے155رنز بنا کر قائم کیا تھا ۔جنوبی افریقا نے231 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کاآغاز تیز رفتاری سے کیا۔عمرگل اور آصف کی ایک نہ چل سکی اور سات اوورز میں پچاس رنز بن گئے۔گل نے تین اوورز میں26 رنز دیے۔گبزکو 35رنز پر ایک چانس ملا جب عمر گل نے آصف کی گیند پر ان کا کیچ چھوڑ دیا۔گبز نے کپتان اسمتھ کے ساتھ پہلی وکٹ پر10.1اوورز میں65 رنز کا آغاز فراہم کیا۔گبز کا حصہ35 گیندوں پر39 رنز کا رہا۔جس میں سات چوکے شامل تھے ۔آفریدی نے انہیں اپنی پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو کیا۔پہلی وکٹ گرنے کے بعد جنوبی افریقا نے حیران کن طور شان پولاک کو ون ڈاؤن پوزیشن پر بھیجا۔ مہمان ٹیم نے16اوورز میں ایک سو رنز بنائے۔گریم اسمتھ اور پولاک کی شراکت میں اسکور تیز رفتاری سے بنتا رہا۔اسمتھ نے31 ویں ون ڈے نصف سنچری 67 گیندوں پرچار چوکوں کی مدد سے بنائی۔پولاک نے کوچ کے فیصلے کو درست ثابت کردکھایاانہوں نے13ویں نصف سنچری 58 گیندوں پرچھ چوکوں کی مددسے بنائی۔اسمتھ اور پولاک نے دوسرے وکٹ پر ملتان اسٹیڈیم کا نیا ریکارڈ بنایا۔2003 میں بنگلہ دیش کے خلاف یاسر حمید اور یوسف نے120رنز اسکور کئے تھے۔عمرگل کی گیند پر پولاک مڈوکٹ پر کیچ ہوئے ۔ اس بار انہوں نے نو بال کرادی۔ پھر فر ی ہٹ پر اسمتھ بولڈ ہوگئے۔ایسا لگ رہا تھاکہ قسمت پاکستان سے روٹھ گئی ہے۔پاکستان کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا۔پاکستان کو دوسرے ہی اوور میں گذشتہ میچ کے ہیرو شاہد خان آفریدی کی وکٹ کا نقصان اٹھا نا پڑا۔وہ کوئی رن بنائے بغیر این تینی کا شکار بنے۔اس کے بعد پاکستان کو اوپر تلے مزید دو وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا ۔38رنز پر شاہد آفرید ی،یاسر حمید(10)اور ون ڈے سیریز کے ہیرو محمد یوسف(5)رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ابتدائی نقصان کے بعد یونس خان اور کپتان شعیب ملک نے اننگز کو استحکام دیا۔شاہد آفرید ی کو ائٓوٹ کرکے این تینی نے اپنے162ویں ون ڈے میں 250 ویں وکٹ لی۔ پاکستان نے اننگز کا آغاز سست روی سے کیا۔ پہلا چوکا ساتویں اوور میں لگا۔ پہلے دس اوورز میں24 رنزاور 50 رنز16 ویں اوورز میں بنے۔یونس خان نے صورتحال کے مطابق پہلے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا، انہوں نے شعیب ملک کے ساتھ جنوبی افریقی بولروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔یونس اور شعیب ملک نے 114گیندوں پر 91 رنز کا اضافہ کیا۔ یہ پاکستان کی اننگز کی سب سے بڑی شراکت تھی۔یونس خان نے دس اننگز کے بعد پہلی نصف سنچری بنائی۔انہوں نے27 ویں ففٹی 80 گیندوں پرایک چھکے اور پانچ چوکوں کی مدد سے بنائی۔یونس خان نے مصباح الحق کے ساتھ 29 رنزکی شراکت قائم کی۔شعیب ملک 54 گیندوں پر45 رنز بناکرکیلس کی گیند پر آسان کیچ کے ذریعے ائٓوٹ ہوئے۔ پاکستان کی اننگز کا ٹرننگ پوائنٹ وہ لمحہ تھا،جب یونس خان اور مصباح الحق آندرے نیل کے ایک اوور میں چار گیندوں پر پویلین لوٹ گئے۔یونس خان نے110گیندوں پر82رنز بنائے۔انہوں نے دو چھکے اور چھ چوکے مارے۔مصباح الحق سات رنزبناکر وکٹوں کے پیچھے کیچ ہوئے۔مصباح دو ٹیسٹ اور چار ایک روزہ میچوں میں ایک بھی نصف سنچری بنانے میں ناکام رہے ہیں۔159رنز پر چھ وکٹ گرنے کے بعد رنز بنانے کی رفتار کم ہوگئی ۔36 اوورز کے بعد پاکستان کے بیٹسمینوں نے چوکا46 ویں اوور میں لگایا ۔ایک مرحلے پر ایسا لگ رہاتھا کہ پاکستان دو سو رنز بھی نہیں بنا سکے گا۔لیکن عبدالرحمٰن اور کامران اکمل نے تیز رفتاری سے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا۔15رنز پر کیچ ڈراپ ہونے کے بعد عبدالرحمٰن نے کیر یئر بیسٹ31رنز 37گیندوں پر بنائے۔انہوں نے کامران اکمل کے ساتھ نیل کے ایک اوور میں18رنز کا اضافہ کیا۔دونوں نے آخری پانچ اوورز میں50 رنز کا اضافہ کیا۔انہوں نے کامران اکمل کے ہمراہ 65 گیندوں پر60 رنز کی شراکت قائم کی۔کامران اکمل نے32 گیندوں پر28رنز بنائے۔آندرے نیل نے44 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جوہان بوتھا چوتھے میچ کے بعد کوئی وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔انہوں نے41 رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

بشکریہ
جنگ
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستانی, مکمل, مقابلہ, بہترین, خلاف, خان, روزہ, صورتحال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
آسٹریلوی کر کٹر ز نے بغاوت کا اعلان کر دیا ،پاکستان نہیں جائینگے champion_pakistani کرکٹ 2 26-07-08 11:26 PM
پاکستانی عوام اور ہمارا مشترکہ ایجنڈا ہے،پرویز مشرف ملک کے صدر ہیں ان کے ساتھ کام جاری رہے گا،امریکاع عبدالقدوس خبریں 0 24-02-08 11:49 AM
ایشین ہاکی میں بالادستی کیلئے11ممالک صف آراء،پاکستان آج ہانگ کانگ کے مقابل خرم شہزاد خرم ہاکی 0 03-09-07 10:45 AM
بہترمستقبل کیلئے انڈین لیگ ضرورکھیلیں ،پاکستانی کرکٹرز کو میانداد کا مشورہ خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 07-08-07 09:36 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:35 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger