03-12-07, 03:08 PM
|
#1
|
|
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,365
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مہندر سنگھ دھونی کی سالانہ آمدنی 40کروڑروپے
مہندر سنگھ دھونی کی سالانہ آمدنی 40کروڑروپے
کولکتہ(نمائندہ خصوصی) شہرت کے ساتھ ساتھ پیسے کی ریل پیل نے بھارتی وکٹ کیپر دھونی کو مالا مال کردیا ہے ۔ اس وقت وہ شاہ رخ خان کے بعد سب سے بڑے ماڈل ہیں ۔ وہ ایک اشتہار کے لئے سچن ٹنڈولکر سے بھی زیادہ معاوضہ لے رہے ہیں اشتہارات سے ان کی سالانہ آمدنی 40 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے ۔جبکہ ان کے مقابلے میں پاکستان کا ایک اسٹار کھلاڑی اتنے پیسے دس سال میں بھی نہیں کما سکتا ۔ایک بھارتی سروے کے مطابق مہندر سنگھ دھونی ایک اشتہار میں کام کرنے کے لئے تین سے چار کروڑ روپے لیتے ہیں ۔شاہ رخ خان ایک اشتہار میں کام کرنے کا معاوضہ سات سے آٹھ کروڑ روپے لیتے ہیں ۔اس طر ح وہ ٹنڈولکر سے بھی آگے نکل گئے ہیں ۔ سچن ٹنڈولکر ایک زمانے میں اشتہار میں کام کرنے کا منہ مانگا معاوضہ لیتے تھے۔لیکن اب دھونی نے انہیں بہت پیچھے چھوڑدیا ہے ۔عرفان پٹھان، گنگولی اور انیل کمبلے ایک اشتہار میں کام کرنے کا معاوضہ ایک سے ڈیڑھ کروڑ روپے لیتے ہیں ۔سروے کے مطابق مختلف کمپنیاں سب سے زیادہ اشتہارات کے لئے شاہ رخ خان کو سائن کررہی ہیں۔اس کے بعد مہندر سنگھ دھونی کی مانگ ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|