واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




نیروبی:پاکستان کی بنگلہ دیش پر فتح

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-09-07, 03:09 PM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,354
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default نیروبی:پاکستان کی بنگلہ دیش پر فتح

نیروبی:پاکستان کی بنگلہ دیش پر فتح

نیروبی:پاکستان کی بنگلہ دیش پر فتح


یونس خان نے صرف پچیس گیندوں پر اڑتالیس رن سکور کیے
کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں چار ملکی ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو تیس رن سے شکست دے دی ہے۔
بنگلہ دیش نےٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور مقررہ بیس اوورز میں پاکستان نے سات وکٹ کے نقصان پر ایک سو اکیانوے رن بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عمران نذیر انتیس گیندوں پر 49، یونس خان پچیس گیندوں پر 48 اور شاہد آفریدی اٹھارہ گیندوں پر 32 رن بنا کر نمایاں رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے محمد اشرفل نے بیالیس رن دے کر تین جبکہ فرہاد رضا نے پچپن رن دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ایک سو بانوے رن کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے اچھا آغاز کیا اور پہلے دس اوور میں صرف تین وکٹ کے نقصان پر سو رن بنا لیے۔ تاہم اس موقع پر پاکستانی بالروں نے پے در پے وکٹیں حاصل کر کے میچ کا پانسا پلٹ دیا اور بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں سات وکٹ کے نقصان پر 161 رن بنا سکی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے اوپنر نظام الدین نے پانچ چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مددسے پچاس گیندوں پر اکیاسی رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ تاہم ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابلِ ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکا۔

پاکستانی بالروں میں شعیب اختر نے تیس جبکہ شاہد آفریدی نے چھبیس رن کے عوض دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ یاسر عرفات نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ دو کھلاڑی رن آوٹ ہوئے۔

یاد رہے کہ سنیچر کو پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں یوگنڈا کو ایک سو اڑتالیس رن سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں شاہد آفریدی نے پندرہ بالوں پر ستاون رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی تھی۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, پاکستانی, موقع, جیت, خان, عمران, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ترکمانستان افغانستان پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ امریکی کمپنی آئی او سی کو دینے کی منظوری دے دی گئی: پاکستانی خبریں 2 23-02-12 06:09 PM
اکتالیس فیصد پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد کنعان دیس ہوئے پردیس 4 12-12-09 11:55 PM
جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو ابن جلال خبریں 0 11-10-08 11:03 PM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 08:45 PM
السلام علیکم پاکستان۔۔۔۔۔ میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے Zullu230 تعارف 9 21-07-07 10:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:35 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger