![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
نیوزی لینڈ سیریز کیلئے کھلاڑیوں کی فہرست کو حتمی شکل
لاہور: قومی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کے لئے سینتیس کھلاڑیوں کی فہرست کو حتمی شکل دے دی ہے۔چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی سی بی کے چیئرمین اعجاز بٹ سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست کے بارے میں انہیں بریفنگ دی۔ پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے ویزوں کے طویل پروسیس کی بناء پر سلیکشن کمیٹی کو کھلاڑیوں کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت کی تھی تاکہ بروقت ویزے حاصل کئے جا سکیں۔ قومی کرکٹ ٹیم یو اے ای میں تین ون ڈے اور دو ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کے بعد ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلنے نیوزی لینڈ جائے گی۔
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میںحُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے |
|
|
|
| Real_Light کا شکریہ ادا کیا گیا | ملک بھائی (12-10-09) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
پاک نیوزی لینڈسیریز:مصباح الحق پچیس کھلاڑیوں میں شامل نہیں
لاہور : پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کیلئے منتخب ابتدائی پچیس کھلاڑیوں میں مصباح الحق شامل نہیں ہیں۔ پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کیلئے جن پچیس کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے ،ان میں مصباح الحق اور شعیب اختر شامل نہیں ہیں، عمران فرحت ،سلمان بٹ ،محمدطلحہ اور وہاب ریاض سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ سلیکشن کمیٹی کے ممبر اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ عمران نذیر کوکافی مواقع دیئے گئے لیکن وہ ان سے فائدہ اٹھانے میں کامیاب نہیں ہوئے۔ اس لئے کسی نئے اوپنر کو چانس دیا جائیگا۔ اظہر علی اور احمد شہزاد بہتر چوائس ہیں۔ پاکستان ٹیم نومبر میں ابوظبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے اور دبئی میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
ابوظہبی سیریز کیلئے نوجوان کھلاڑی آزمائے جائیں، سکندر بخت
اسلام آ باد سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے کہاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں نئے ٹیلنٹ کو آزمائے، چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل سے پہلے فائنل کی منصوبہ بندی ہورہی تھی، پاکستان نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو آسان سمجھا جس کی وجہ سے منی ورلڈ کپ میں شکست ہوئی۔ انہوںنے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز اس طرح کی سیریز ہے جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لیکر آئے اور ان کو کھیلنے کا موقع دے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا کھل کر مظاہرہ کرسکیں ۔ انہوں نے دیگر ملکوں کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ آسٹریلیا جیسے ملک میں بھی اس طرح کی سیریز میں ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا جاتا ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ میں یہ روایت قائم نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کرتا ہوں کہ سینئر کھلاڑیوں کو آرام کا موقع دے اور نئے کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع فراہم کرے تاکہ ایک ایک کر کے تمام سینئر کھلاڑیوں کو مکمل ریسٹ مل سکے اور کسی بھی بڑے ایونٹ میں کھل کر کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں ۔ چیمپئنزٹرافی میں قومی ٹیم میں شکست کے حوالے سے اس سیریز میں شکست کا اثر نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں نہیں پڑے گا ۔ قومی ٹیم میں سارے پروفیشنل کرکٹر ہیں جو ماضی میں کی گئی غلطیوں پر قابو پر کر سیریز میں شرکت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ چییمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو آسان سمجھا اور سنے یہ بھی آیا ہے کہ سیمی فائنل سے پہلے فائنل کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ کرکٹ میں کو ئی بھی ٹیم کمزور نہیں ہوتی جس بھی ٹیم کو کمزور سمجھا جائے وہ ہی ٹیم شکست سے دوچار کرسکتی ہے۔ پاکستان ٹیم اگر نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں مضبوط حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترتی تو قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن تھے |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, magenta, پاک, پاکستان, مکمل, موقع, منصوبہ, خلاف, دبئی, درخواست, شہزاد, علی, عمران, غلطیوں, صلاحیتوں |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| بھارت نے نیوزی لینڈ کو ہرا سیریز جیت لی | champion_pakistani | کرکٹ | 0 | 07-04-09 07:58 PM |
| سیاست : اچھی چیز ہے یا بری ؟؟؟؟؟ | راجہ اکرام | سیاست | 5 | 06-02-09 08:44 AM |
| نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز بھی خطرے میں پڑ گئی | تفسیر حیدر | کرکٹ | 0 | 01-08-08 04:05 PM |
| نیوزی لینڈکرکٹ حکام نے پاکستان سیریز کی پیشکش قبول کرلی | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 23-04-08 01:31 PM |
| نیوزی لینڈ نے سینئر کھلاڑیوں کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کرنے کی پالیسی اختیار کی ،اسٹیفن فلیمنگنیوزی لینڈ نے سینئر کھلاڑیوں کو غیر یقی | عبدالقدوس | کرکٹ | 0 | 29-10-07 11:48 AM |