واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز بھی خطرے میں پڑ گئی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-08-08, 04:05 PM   #1
Senior Member
 
تفسیر حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,793
شکریہ: 1,293
980 مراسلہ میں 1,851 بارشکریہ ادا کیا گیا
Exclamation نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز بھی خطرے میں پڑ گئی

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز بھی خطرے میں پڑ گئی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اجلاس میں ہوگا۔ نیوزی لینڈ نے ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں فیصل آباد میں دو اور ملتان میں ایک ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنا تھا۔ ملک کی کشیدہ سیکورٹی صورتحال کے باعث ان میچوں کا انعقاد بھی مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی نے جمعرات کو لاہور سے ٹیلیفون پر نمائندہ جنگ کو بتایا کہ یہ ون ڈے سیریز نیوزی لینڈ کرکٹ کی درخواست پر ہو رہی تھی۔ آج ہم نے نیوزی لینڈ کے حکام سے رابطہ کر کے پوچھا ہے کہ وہ ون ڈے سیریز کے لئے پاکستان آنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ نیوزی لینڈ بورڈ نے ہم سے چند دن کی مہلت مانگی ہے۔ آئندہ ہفتے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی میٹنگ ہو رہی ہے جس میں دورہ پاکستان کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ شفقت نغمی نے کہاکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پروگرام کے تحت پاکستان میں ہونی ہے۔ آئی سی سی کی ٹاسک ٹیم14 اگست کے فوراً بعد پاکستان آئے گی۔ وہ پاکستان کے حالات کا جائزہ لے گی۔ موجودہ صورتحال میں ٹورنامنٹ پاکستان ہی میں ہوگا اگر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوتی ہے تو نیوزی لینڈ ٹیم کو بھی اس میں شرکت کرنا ہے اس لئے کوئی وجہ نہیں ہے کہ کیوی ٹیم پاکستان نہ آئے۔ انہوں نے کہاکہ پی سی بی کو ون ڈے سیریز کی تیاریاں کرنی ہیں خاص طور پر اسپانسر شپ کے لئے معاہدہ کرنا ہے اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ بورڈ جلد سے جلد پاکستان کے دورے کی تصدیق کر دے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان24 اور 27 اگست کو ون ڈے میچ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں ہوں گے جب کہ 30 اگست کو آخری ون ڈے ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر آپریشنز ذاکر خان نے جنگ کو بتایا کہ ون ڈے سیریز کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ ہم پرامید ہیں کہ اس بارے میں بہتر فیصلہ ہوگا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ لاہور، کراچی اور پنڈی میں ہونا ہیں اس لئے نیوزی لینڈ کے میچوں کی میزبانی فیصل آباد اور ملتان کو دی گئی ہے۔ دریں اثناء نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اسٹیفن فلیمنگ نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ کھلاڑیوں کے بجائے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو کرنا چاہئے۔ نیوزی لینڈ سمیت کئی ملکوں نے پاکستان کے حالات پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ٹورنامنٹ سے قبل نیوزی لینڈ کو پاکستان میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں حصہ لینا ہے۔ اسٹیفن فلیمنگ نے کہا کہ میں کرکٹ سے کنارہ کش ہو چکا ہوں ورنہ سیکورٹی کے حوالے سے پاکستان سے جو خبریں آ رہی ہیں اس پر کسی کو بھی تشویش ہو سکتی تھی تاہم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ کھلاڑیوں کو انفرادی طور پر نہیں کرنا چاہئے۔ بورڈ جو فیصلہ کرے اسے کھلاڑیوں کو قبول کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ اگر تین یا چار ملک اپنی کمزور ٹیموں کو پاکستان بھیجتے ہیں تو اس سے ٹورنامنٹ کی افادیت کم ہو سکتی ہے اس لئے آئی سی سی کو آگے آ کر کردار ادا کرنا چاہئے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ خوش قسمت ہے کہ اس حساس معاملے پر اسے دیگر ملکوں کی بھی حمایت حاصل ہے۔ آئی سی سی میں نیوزی لینڈ کا اپنا مقام ہے۔ کیوی کرکٹرز اس سے قبل2003ء میں کینیا میں بھی کھیلنے سے انکار کر چکے ہیں۔ اس بار ہمیں آسٹریلیا اور انگلینڈ جیسے بڑے ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں کی حمایت حاصل ہے۔
تفسیر حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاکستان, موجودہ, آئی سی سی, آج, جلد, خوش, خلاف, خان, درخواست, صورتحال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سردرد کی اکثر اقسام کا آکسیجن تھراپی سے منٹوں میں خاتمہ ممکن:انتہائی جدیداور حیرت انگیز تحقیق گوہر عمومی سائنس 1 19-10-10 10:33 PM
نیوزی لینڈ سیریز کیلئے کھلاڑیوں کی فہرست کو حتمی شکل Real_Light کرکٹ 2 13-10-09 11:03 PM
بھارت نے نیوزی لینڈ کو ہرا سیریز جیت لی champion_pakistani کرکٹ 0 07-04-09 07:58 PM
آئی پی ایل کے میچز پاک بنگلہ دیش سیریز سے زیادہ دلچسپ ہیں محمدعدنان کرکٹ 0 25-04-08 01:01 PM
نیوزی لینڈکرکٹ حکام نے پاکستان سیریز کی پیشکش قبول کرلی عبدالقدوس خبریں 0 23-04-08 01:31 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:35 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger