![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,793
شکریہ: 1,293
980 مراسلہ میں 1,851 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
نوجوان اوپنرز احمد شہزاد اور اظہر علی نے پراعتماد سنچریاں اسکور کرتے ہوئے اپنے تابناک مستقبل کا اعلان کر دیا۔ دونوں بیٹسمینوں کے درمیان251 رنز کی شراکت کے باعث پیٹرنز الیون نے سری لنکا کے خلاف دو روزہ میچ کے پہلے دن90 اوورز میں4 وکٹ کے نقصان پر395 رنز اسکور کر کے اپنی پوزیشن مضبوط کرلی۔ میزبان بیٹسمین ڈیفنس اسٹیڈیم کی بیٹنگ وکٹ پر دن بھر چھائے رہے۔ کپتان شاہد آفریدی نے اپنے مخصوص انداز میں29 گیندوں پر49 اور سعید بن ناصر نے41 رنز بنائے۔ سری لنکا کے کپتان نے آٹھ بولروں کو استعمال کیا کیونکہ دونوں ٹیمیں میچ میں15، 15 کھلاڑیوں کو آزما سکتی ہیں۔ پہلے ٹیسٹ سے قبل احمد شہزاد اور اظہر علی کی کارکردگی کو دیکھنے کے لئے تینوں سلیکٹرز بھی موجود تھے۔ پیٹرنز الیون کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔ احمد شہزاد نے ابتدا ہی سے اسٹروک پلے کا مظاہرہ کیا۔ اظہر علی نے پہلا رن54 گیندوں کے بعد بنایا۔ اظہر علی نے پانچ گھنٹے بیٹنگ کی وہ 2 چھکوں اور9 چوکوں کی مدد سے100 رنز بنا کر پرویز معروف کا شکار بنے۔ انہوں نے208 گیندوں کا سامنا کیا۔ احمد شہزاد174 گیندوں پر146 رنز ایک چھکے اور22 چوکوں کی مدد سے بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ اس اننگز کے بعد احمد شہزاد کی قومی ٹیم میں شمولیت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ شاہد آفریدی نے50 منٹ کی بیٹنگ کے دوران ایک چھکا اور8 چوکے مارے وہ مینڈس کا شکار بنے۔ سعید بن ناصر نے2 چھکوں اور4 چوکوں کی مدد سے41 رنز بنائے۔ بازید خان11 رنز بنا کر چمندا واس کی گیند پر کیچ ہوئے۔ عاصم کمال18 اور سرفراز احمد13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ اجنتھا مینڈس نے69 اور واس نے27 رنز دے کر ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔ مرلی دھرن وکٹ نہ لے سکے۔ شاہد آفریدی نے اپنی ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بیٹسمینوں نے اچھی بیٹنگ کی۔ دوسرے دن ہم اپنے بولروں سے امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں۔
بشکریہ: جنگ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کمال, جیت, خلاف, خان, روزہ, سری لنکا, شہزاد, علی |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| پلیز پلیز پلیز مددکریں | مشال خان | مائیکروسوفٹ آفس | 9 | 01-03-11 07:00 PM |
| پلیز 25 روپے پلیز! | فیصل ناصر | گپ شپ | 28 | 31-01-11 04:09 PM |
| بھارت کے حیرت انگیز گاؤں کا ہر فرد چور ہے | ALI-OAD | دلچسپ اور عجیب | 8 | 28-01-11 11:23 PM |
| پلیز بتائیے | حسنین ایوب | عمومی بحث | 1 | 30-08-10 11:29 PM |
| الطاف حسین دھمکی آمیز بیانات سے گریز کریں، غوث بخش مہر | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 17-04-08 08:20 AM |