واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




واڈا کے اصول قبول نہیں:بی سی سی آئی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-08-09, 08:47 AM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,198
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default واڈا کے اصول قبول نہیں:بی سی سی آئی

واڈا کے اصول قبول نہیں:بی سی سی آئی

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے کھلاڑیوں کی حمایت کرتے ہوئے اینٹی ڈوپنگ کی عالمی ایجنسی ( واڈا) کے اصولوں کو مسترد کر دیا ہے۔

بی سی سی آئی کے مطابق وہ ڈوپ ٹیسٹ کے خلاف نہیں ہے لیکن وہ ٹیسٹ کی حکمت عملی کی حمایت نہیں کرتا ہے۔

بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر جوشی نے ممبئی میں بی سی سی آئی کی ایک میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں کہا ’ ہم کھیل کے دوران کسی بھی کھلاڑی کے ڈوپ ٹیسٹ کرائے جانے کی حمایت کرتے ہیں لیکن جب ہمارے کھلاڑی کرکٹ نہیں کھیل رہیں ہوں تو اس وقت ہم ان کی نجی زندگی میں دخل اندازی نہیں کرنا چاہتے‘۔

ششناک منوہر نے کہا کہ بھارت میں کچھ کھلاڑیوں کو سکیورٹی فراہم کی گئی ہے اس لیے سکیورٹی کے سبب ان کی موجودگی کی معلومات حاصل کرنا ممکن نہيں ہوگا۔

واڈا چاہتا ہے کہ کھلاڑی اس بات کی تفصیلات فراہم کریں کہ وہ پورے دن کہاں ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر ان سے رابطہ قائم کیا جا سکے اور جن دواؤں پر باپندی عائد ہے ان کے لیے ٹیسٹ کیا جا سکے۔

واڈا کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے دن بھر کے پروگرام کے بارے میں ان کے پاس کوئی معلومات نہيں ہوتیں۔ دوسری جانب کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ان پر بنا کسی بات کے پابندی عائد کی جا رہی ہے۔

بی سی سی آئی کی میٹنگ میں مہندر سنگھ دھونی، یوراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ بھی موجود تھے اور بی سی سی آئی کے مطابق کھلاڑیوں نے بھی واڈا کے اصولوں پر اعتراضات ظاہر کیے ہیں۔
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ڈوپ ٹیسٹ, ممکن, خلاف, زندگی, صحافیوں, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سی آئی اے سمیت کسی غیر ملکی ایجنسی کو پاکستان میں آزادانہ کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی گلاب خان خبریں 0 28-02-11 05:13 AM
پی سی بی نے سری لنکن ٹیم پر حملے کی رپورٹ آئی سی سی کو بھیج دی جاویداسد خبریں 0 18-08-10 10:28 PM
جوتوں سے سیاسی مقاصد کا حصول اویسی اپکے کالم 2 10-08-10 10:53 AM
صدر پرویز کی زیر صدارت اجلاس، ایمرجنسی جاری رکھنے کا اصولی فیصلہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 14-11-07 02:06 PM
صدر جنرل پرویز مشرف کی جانب سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ چاچا کمال سیاست 1 04-11-07 12:21 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:36 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger