|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,231
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم
دسویں کرکٹ ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں منعقد ہوئی۔ ![]() بنگلہ دیش کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد نے افتتاحی تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔ بنگلہ دیش کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ کرکٹ کا دسواں عالمی کپ دلچسپ اور یادگار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں وہ کرکٹ کے دسویں عالمی کپ کا افتتاح کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کی سٹیڈیم آمد کے موقع پر اُن کا پرجوش استقبال کیا گیا۔ کلِک افتتاحی تقریب کی تصاویر کلِک ورلڈ کپ 2011 ضمیمہ ورلڈ کپ میں شریک چودہ ٹیموں کے کپتان سائیکل رکشوں میں سٹیڈیم میں داخل ہوئے۔ اس تقریب کے منتظمین کا کہنا ہے کہ تقریب میں پینتیس سو فنکار نے حصہ لیا۔ یہ تقریب ڈھاکہ کے بنگابندھو نیشنل سٹیڈیم میں ہوئی۔ تقریب میں فنکاروں نے بنگلہ دیش، بھارت اور سری لنکا کی ثقافت کو اجاگر کیا۔ کرکٹ ورلڈ کپ دو ہزار گیارہ کی میزبانی سری لنکا، بھارت اور بنگلہ دیش مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔ تقریب میں کینیڈا کے مشہور گلوکار برائن ایڈمز، بھارتی گلوکار سونو نگم اور بنگلہ دیش کی گلوکارہ رونا لیلیٰ نے پرفارم کیا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے عالمی کپ کے میچز کے انعقاد کے لیے مختلف سٹیڈیمز پر ایک سو ملین ڈالرز کی خطیر رقم خرچ کیے ہیں۔ بنگلہ دیش کی حکومت نے ملک میں کرکٹ میچوں کے دوران بھکاریوں کو کرکٹ کے عالمی کپ کے دوران سڑکوں سے دور رکھنے کے لیے انہیں یومیہ اجرت ادا کرنے کے علاوہ سٹرک کے کنارے مختلف چیزیں بحچنے والے افراد کو اپنے کاروبار بند رکھنے کا حکم دیا ہے جبکہ بنگلہ دیش کی اہم عمارتوں کو رنگ و روغن کیا جا رہا ہے۔ اگرچہ بنگلہ دیش میں کرکٹ کے عالمی کپ کے صرف آٹھ میچ کھیلے جائیں گے تاہم اِن میچوں کے انعقاد کے حوالے سے بنگلہ دیش میں کرکٹ کے شائقین کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر انچاس میچ کھیلے جائیں گے۔ مختلف ممالک کے کرکٹ بورڈز کے سربراہ بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہیں۔ اس ورلڈ کپ میں چودہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ورلڈ کپ کا پہلا میچ بنگلہ دیش اور بھارت کے مابین ہفتے کے روز کھیلا جائے گا۔ بی بی سی اُردو
__________________
![]() |
|
|
|
| زارا کا شکریہ ادا کیا گیا | محمدعدنان (18-02-11) |
![]() |
| Tags |
| کپتان, کاروبار, کرتے, گے, موقع, ملک, آغاز, اپنے, السلام, ادا, بھارت, جائیں, جائے, حکم, حوالے, حصہ, خطاب, رکھنے, رونا, سری لنکا, شکیب, شیخ, طور, عالمی, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| مہلت کا اختتام | aruz | اسلامی عقیدہ | 0 | 30-09-09 03:30 AM |
| سندھ کابینہ کا افتتاحی اجلاس آج ہوگا | عبدالقدوس | خبریں | 1 | 01-11-08 12:35 PM |
| بیجنگ اولمپکس کا اختتام | حنا | کھیل اور کھلاڑی | 0 | 26-08-08 02:10 AM |
| فائر فوکس کے نئے ورژن کا افتتاح | محمدعدنان | کمپیوٹر کی باتیں | 2 | 19-06-08 12:32 PM |
| فائر فوکس کے نئے ورژن کا افتتاح | مسٹر گرزلی | خبریں | 2 | 18-06-08 09:37 AM |