28-10-07, 10:22 AM
|
#1
|
|
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,363
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ون ڈے سیریز:فیصلہ کن معرکہ کیلئے پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں
ون ڈے سیریز:فیصلہ کن معرکہ کیلئے پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں
ون ڈے سیریز:فیصلہ کن معرکہ کیلئے پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں
پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان ایک روزہ سیریز کی حتمی معرکہ آرائی پیر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی۔ دونوں ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں ہیں۔ پانچ روزہ سیریز میں دونوں ٹیمیں دو دو میچ جیت کر سیریز کو فیصلہ کن موڑ پر داخل کرچکی ہیں۔ پانچواں ون ڈے میچ 18 اکتوبر کو سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی کراچی آمد کے موقع پر ہونے والے بم دھماکے کی وجہ سے کراچی سے لاہور منتقل کردیا گیا۔ مہمان کھلاڑیوں کے انکار نے کراچی کے شائقین کرکٹ کو سنسنی خیز لمحات سے محروم کردیا۔ موجودہ سیریز کا لاہور میں یہ تیسرا مقابلہ ہوگا۔ ایک روزہ سیریز میں پاکستان کی ٹیم اوپنرز کے مسئلے سے دوچار نظرآرہی ہے۔ محمد یوسف‘ یونس خان کی جارحانہ اور ذمہ دارانہ اننگز اور شعیب ملک کی ملی جلی کارکردگی ہی سیریز میں اب تک میزبان ٹیم کا امیج برقرار رکھنے میں کامیاب ہوسکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے کپتان پرعزم ہیں کہ ان کی ٹیم یہ فیصلہ کن میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرے گی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک سیریز میں ہماری کارکردگی انتہائی شاندار رہی ہے اور تمام کھلاڑی جنوبی افریقا کے خلاف آخری میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کھیل کے تینوں شعبوں میں غیر معمولی کھیل پیش کرتے ہوئے آخری میچ جیت کر ون ڈے سریز اپنے نام کرے گی۔ ادھر جنوبی افریقا کے کپتان گریم اسمتھ کا کہنا ہے کہ ملتان میں کھیلا جانے والا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ جیت کر ان کی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور تمام کھلاڑی لاہور میں کھیلے جانے والے آخری میچ میں بھی کامیابی کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹیسٹ کی طرح پاکستان کے خلاف ون ڈے کرکٹ سیریز بھی جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
بشکریہ
جنگ
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|