واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا ٹیسٹ ڈرا کے سفر پر گامزن

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-06-08, 07:22 PM   #1
Senior Member
 
Real_Light's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
کمائي: 17,186
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,963 بارشکریہ ادا کیا گیا
Real_Light کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں Real_Light کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Arrow ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا ٹیسٹ ڈرا کے سفر پر گامزن

ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا ٹیسٹ ڈرا کے سفر پر گامزن

ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا ٹیسٹ ڈرا کے سفر پر گامزن

ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ ڈرا کے سفر پر گامزن ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے سکور 479 کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 352 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنا کر میزبان ٹیم کے خلاف 371 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے شیونارائن چندرپال نے 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کے سپیڈ سٹار بریٹ لی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے فل جیکس 76 اور اینڈریو سائمنڈز 43 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ میچ کے چوتھے روز جب ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز 255 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو شیونارائن چندرپال 55 اور ڈیوائن برائیو 29 رنز پر کھیل رہے تھے۔ برائیوویسٹ انڈیز کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 45 رنز بنا کر بریٹ لی کی گیند پر ہیڈن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ رام دین اور ڈیرن سیمی بغیر کوئی رن بنائے بریٹ لی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے جبکہ جیروم ٹیلر 20 رنز بنا کر بریٹ لی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ پاؤل بغیر کوئی رن بنائے بریٹ لی کا شکار بنے اور ایڈورڈز بھی صفر پر جانسن کی گیند پر ہیڈن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ شیونارائن چندرپال 107 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے 236 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے 107 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے سکور 479 رنز کے جواب میں 352 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا کی طرف سے بریٹ لی نے 5، جانسن اور مائیکل کلارک نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ میک گل کے حصہ میں ایک وکٹ آئی۔ آسٹریلیا کی طرف سے دوسری اننگز کا آغاز فل جیکس اور مائیکل ہسی نے کیا اور دونوں کے درمیان پہلی وکٹ کی شراکت میں 74 قیمتی رنز بنے اور مائیکل ہسی 40 رنز بنا کر برائیو کی گیند پر رام دین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد فل جیکس اور کپتان رکی پونٹنگ کے درمیان دوسری وکٹ کی شراکت میں 89 رنز بنے۔ اس موقع پر فل جیکس 76 رنز بنا کر ٹیلر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ کپتان رکی پونٹنگ بھی 38 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ مائیکل کلارک 10 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ بریڈ ہیڈن 7 رنز بنا کر ایڈورڈز کا شکار بنے۔ میچ کے چوتھے روز جب کم روشنی کے باعث کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تو آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنا رکھے تھے اور اسے ویسٹ انڈیز کے خلاف 371 رنز کی مجموعی برتری حاصل تھی۔ اینڈریو سائمنڈز 43 رنز پر کھیل رہے تھے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے فیڈل ایڈورڈز اور جیروم ٹیلر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میں‌حُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے
Real_Light آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-06-08, 10:30 PM   #2
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 20
مراسلات: 5,772
کمائي: 82,794
شکریہ: 2
2,019 مراسلہ میں 3,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا ٹیسٹ ڈرا کے سفر پر گامزن

اچھا لکھا ھے اپ نے جناب۔
The Great آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 06-06-08, 06:41 PM   #3
Senior Member
 
Real_Light's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
کمائي: 17,186
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,963 بارشکریہ ادا کیا گیا
Real_Light کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں Real_Light کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا ٹیسٹ ڈرا کے سفر پر گامزن

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : The Great مراسلہ دیکھیں
اچھا لکھا ھے اپ نے جناب۔
تھریڈ پسند کرنے اور حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ
Real_Light آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, great, پسند, ویسٹ انڈیزآسٹریلیا, موقع, جواب, خلاف, سفر, صفر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ویسٹ انڈیز اور سری نکا کا ون ڈے بارش سےمتاثر زارا کرکٹ 0 31-01-11 02:01 PM
بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا محمدعدنان کرکٹ 0 29-07-09 09:04 AM
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹ سے ہرا دیا عبدالقدوس کھیل اور کھلاڑی 0 06-01-08 07:43 AM
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کے 96 پر چار آؤٹ، 16رنز کی برتری حاصل خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 05-01-08 09:50 AM
ویسٹ انڈیز بمقابلہ ساوتھ افریقہ ، سکور کارڈ زبیر کرکٹ 2 14-09-07 01:02 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:04 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger