![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
ٹوئنٹی ، 20کرکٹ : شعیب اختر اور دو کھلاڑی نائٹ کلبوں میں
کینیڈا میں 20،ٹوئنٹی کرکٹ چیمپین شپ کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے شہرہ آفاق فاسٹ بولر شعیب اختر دیگر دو کھلاڑیوں کے ہمراہ ٹورنٹو کے نائٹ کلبوں میں رات گئے تک پائے گئے جبکہ ٹیم منیجر طلعت علی راولپنڈی ایکسپریس کی ان سرگرمیوں سے مکمل طور پر باخبر ہونے کے باوجود کچھ نہ کر سکے۔ قومی کرکٹ ٹیم چار ملکی کرکٹ چیمپین شپ کے موقع پر ٹورنٹو شہر سے تقریبا 30کلو میٹر دور فائیو اسٹار ہوٹل میں دیگر ٹیموں کے ہمراہ قیام پذیر ہے جہاں 10اکتوبر کو آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے ہونیوالی آفیشل ڈنر کی تقریب میں بھی متعدد کھلاڑی غائب پائے گئے تھے ۔ قومی ٹیم کے منیجر طلعت علی نے قومی کھلاڑیوں کو ڈسپلن پر عملدرآمد کرانے کی بجائے کھلی چھٹی دے رکھی ہوئی ہے جس کے باعث متعدد کھلاڑی اگلے روز میچ ہونے کے باوجود رات گئے تک ہوٹلوں سے باہر پائے گئے۔ قومی ٹیم کے شہرہ آفاق فاسٹ بولر شعیب اختر دیگر دو کھلاڑیوں کے ہمراہ گزشتہ شب ٹورنٹو میں ڈاون ٹاون کے علاقے میں قائم نائٹ کلب "دس از لندن"میں رات گئے تک پائے گئے جبکہ اس دوران وہ مختلف مشروبات بھی نوش کرتے رہے جبکہ رات کے تین بج جانے کے بعد راولپنڈی ایکسپریس یک دم نائٹ کلب سے غائب ہو گئے جس کے باعث فاسٹ بولر کو پروٹوکول دینے والے عملے کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تاہم الصبح چار بجے کے قریب شعیب اختر مدہوش حالت میں نائٹ کلب میں دوبارہ آئے جنہیں آرگنائزنگ کمیٹی کے پروٹوکول عملے نے فوری طور پر ہوٹل جانے کی درخواست کی اور بتایا کہ ان کی ٹیم کا صبح میچ ہے تاہم اس کے باجود شعیب اختر نے نائٹ کلب مزید رکنے کا اصرار کیا لیکن پروٹوکول عملے نے انہیں زبردستی گاڑی میں بیٹھا کر ہوٹل تک پنچایا ۔ قومی ٹیم کے منیجر طلعت علی کو دورہ کینیڈا کے موقع پرآرگنائزنگ کمیٹی نے قومی کھلاڑیوں کی ہونیوالی غیر اخلاقی سرگرمیوں کے حوالے سے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا تاہم وہ گزشتہ شب ہونیوالے واقعہ سے آگاہ ہونے کے باوجود لا علمی کا اظہار کرتے رہے ۔دریں اثناء کینیڈا میں مقیم بڑی تعداد میں کرکٹ شایقین نے شعیب اختر اور دیگر کھلاڑیوں کے ٹورنٹو کے نائٹ کلبوں میں پائے جانے اور نشے میں مدہوش ہونے کے اقدام پر سخت افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ کھلاڑیوں پر ٹیم مینجمنٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا کوئی کنٹرول نہیں ہے جبکہ قومی کھلاڑیوں کے ایسے اقدام سے کینیڈا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میںحُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے Real_Light کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#2 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یہ کرکٹ ہے کوئی مقدس پیشہ تو نہیں۔۔۔۔ اپ لوگ ہی ان کو سرآنکھوںپر بیھٹاتے ہیں۔
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
محسن
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: چاندنی چوک
عمر: 24
مراسلات: 1,857
کمائي: 19,112
شکریہ: 684
655 مراسلہ میں 1,175 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آپ کا بہت بہت شکریہ۔۔۔
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() |
تو اس میں کیا برا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ان کی اپنی بھی زندگی ہے انجوائے کریں
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
|
|
|
|
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
اس میں یہ قباحت ہے کہ مثال کے طور پر جس طرح آپ پاک نیٹ کے اعلٰی عہدے پر فائز ہیں تو آپ جو بھی حرکات و سکنات کرتے ہیں وہ فورم پاک نیٹ کی نمائندگی کرتی ہیں۔
اسی طرح ایک مسلمان کا ویزہ جب بیرون ملک کے لئے لگ جاتا ہے تو پھر پورے مسلمانوں کی نمائندگی کرتا ہے ۔ اس کے اٹھنے ۔ بیٹھنے کی یا کام کاج میں معمولی سی غلطی کو بھی مسلمانوں پر تھوپ دیا جائے گا۔ اور ساتھ ساتھ پورے ملک عظیم پاکستان کو موردِالزام بنایا جائے گا۔ اسی طرح جب ہمارے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے ۔۔۔ کھلاڑی دوسرے ممالک میں پاکستان گورنمنٹ کے خرچہ پر ۔۔ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے جاتے ہیں تو پھر وہ صرف ایک کھلاڑی نہیں ہوتا بللکہ پورے مُلک کی نمائندگی کر رہا ہوتا ہے اور پھر اگر وہ مسلمان بھی ہو تو پھر تو اور بھی سنگین معاملہ بن جاتا ہے۔ امید ہے اب اپنے جملوںپر غور فرمائیںگے۔ بہت شکریہ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, pakistani, Twenty Twenty, فورم, پاک, پاکستان, لوگ, لندن, مکمل, موقع, جواب, درخواست, رات, زندگی, علی, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ: تیرہ ریجنل ٹیموں کا اعلان | تفسیر حیدر | کرکٹ | 0 | 19-09-08 05:38 PM |
| ٹوئنٹی 20کرکٹ: یوسف کی قسمت کا فیصلہ شعیب ملک کے ہاتھ میں | خرم شہزاد خرم | کرکٹ | 23 | 23-08-07 04:42 PM |
| ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ:ہمارے بولردنیا کی بڑی سے بڑی بیٹنگ لائن تباہ کر سکتے ہیں ،شعیب | خرم شہزاد خرم | کرکٹ | 2 | 07-08-07 02:26 PM |