واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




ٹیم کا اعلان، محمد آصف کی واپسی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-04-08, 12:45 AM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,195
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ٹیم کا اعلان، محمد آصف کی واپسی

ٹیم کا اعلان، محمد آصف کی واپسی

فاسٹ بولر محمد آصف فٹ ہوکر پاکستانی کرکٹ ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
پیر کو سلیکٹرز نے بنگلہ دیش کے خلاف ملتان کے چوتھے ون ڈ ے انٹرنیشنل کے لیے جس سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے اس میں محمد آصف کا نام بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ محمد آصف کُہنی کی تکلیف کے سبب گزشتہ سال جنوبی افریقہ کے خلاف ملتان کے ون ڈے کے بعد سے ٹیم سے باہر ہیں اور علاج معالجے اور بحالی کے عمل سے گزرنے کے بعد گزشتہ دنوں وہ ایک روزہ قومی کرکٹ ٹورنامنٹ کا میچ کھیلے تھے۔

محمد آصف کو اس وقت پاکستان کے سب سے بہترین فاسٹ بولر کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ لیکن پہلے ڈوپنگ اور پھر فٹنس مسائل کے سبب وہ گزشتہ کچھ عرصے سے کرکٹ کے میدانوں میں مستقل نظر نہیں آسکے ہیں۔

محمد آصف نے گیارہ ٹیسٹ میچوں میں اکیاون وکٹیں حاصل کی ہیں البتہ ون ڈے میں ان کا ریکارڈ زیادہ متاثرکن نہیں ہے۔ انہوں نے انتیس ون ڈے میچوں میں صرف اکتیس وکٹیں حاصل کی ہیں۔

سلیکٹرز نے سولہ اپریل کو ملتان میں ہونے والے ون ڈے انٹرنیشنل کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں بیٹسمین نعمان اللہ کو بھی شامل کیا ہے جو اس سیزن میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ اوپنر ناصر جمشید کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔ اور مڈل آرڈر بیٹسمین یونس خان پہلا میچ کھیلنے کے بعد بقیہ میچز کھیلنے سے پہلے ہی معذرت کرچکے ہیں۔

پاکستان کی سولہ رکنی ٹیم کے نام یہ ہیں: شعیب ملک( کپتان)، سلمان بٹ، کامران اکمل، محمد یوسف، مصباح الحق، شاہد آفریدی، بازیدخان، فواد عالم، سہیل تنویر، سہیل خان، راؤ افتخار، سرفراز احمد، وہاب ریاض، محمد آصف، نعمان اللہ اور عمرگل۔

پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں تین صفر کی برتری حاصل ہے۔
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستانی, نظر, مسائل, معذرت, اللہ, بہترین, خلاف, خان, روزہ, سال, علاج, صفر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
محمد یوسف کی ٹیم میں واپسی عدنان دانی کھیل اور کھلاڑی 10 06-08-10 04:35 PM
عمران نذیر،رانا نوید کی ٹیم میں واپسی محمدعدنان کرکٹ 8 29-07-09 09:02 AM
آسٹریلیاکیخلاف سیریزکیلئے کرکٹ ٹیم کا اعلان،شعیب اختر کی واپسی تفسیر حیدر کرکٹ 0 06-04-09 10:12 PM
توہین مذہب: ٹیچر کی وطن واپسی چاچا کمال خبریں 0 04-12-07 03:56 PM
جنوبی افریقی ٹیم نے واپسی کا روٹ تبدیل کرلیا، کراچی کے بجائے لاہور سے وطن روانہ ہونگے خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 26-10-07 10:18 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:05 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger