واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مختصر ون ڈے سیریز

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-09-08, 07:32 AM   #1
Senior Member
 
تفسیر حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,793
شکریہ: 1,293
980 مراسلہ میں 1,851 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مختصر ون ڈے سیریز

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مختصر ون ڈے سیریز

جنوبی افریقا کا تین قومی کرکٹ ٹورنامنٹ منسوخ ہونے کے بعد اب پاکستان کرکٹ بورڈ، کرکٹ سری لنکا سے مذاکرات میں مصروف ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مختصر ون ڈے سیریز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ سری لنکا میں یہ ون ڈے سیریز عید سے قبل کھیلی جائے گی۔ پی سی بی کے مصدقہ ذرائع کے مطابق تین قومی کرکٹ ٹورنامنٹ کے امکانات ختم ہو گئے ہیں لیکن جنوبی افریقا کرکٹ نے اس بارے میں ابھی تک پاکستان کرکٹ بورڈ کو اطلاع نہیں دی ہے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کی سیریز منسوخ ہونے کے بعد جس متبادل پلان کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اس کے مطابق اس ماہ سری لنکا میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ون ڈے انٹرنیشنل اور دو ٹوئنٹی20 میچ کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کہہ چکے ہیں کہ انگلینڈ کے مصروف دورے کے بعد ان کے کھلاڑیوں کو آرام کی ضرورت ہے۔ ستمبر میں جنوبی افریقا کے کھلاڑی آرام کی غرض سے تعطیلات پر ہوں گے۔ جنوبی افریقا کے ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم کے علاوہ پاکستان اور سری لنکا کو شرکت کرنا تھی۔ جنوبی افریقی کپتان گریم اسمتھ نے بھی اس ون ڈے سیریز کی مخالفت کی تھی۔ پی سی بی کے ترجمان منصور سہیل خان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کا ٹورنامنٹ ابھی منسوخ نہیں ہوا ہے۔ ہمیں جنوبی افریقا کرکٹ کے باضابطہ جواب کا انتظار ہے تاہم ابھی ہم مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔
تفسیر حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, جواب, خان, سری لنکا, عید


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستانی سیاست دان جوانی کی یادگار تصاویر کنعان سیاسی تصاویر اور ویڈیوز 10 02-03-11 08:29 AM
پاکستان سیریز جیت گیا قاسم شاہ خبریں 0 03-02-11 01:52 PM
گرانٹ ایلیئٹ پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر Real_Light کرکٹ 0 13-10-09 01:40 PM
نیوزی لینڈکرکٹ حکام نے پاکستان سیریز کی پیشکش قبول کرلی عبدالقدوس خبریں 0 23-04-08 01:31 PM
انڈر19 ون ڈے: پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا کر سیریز میں برتری حاصل کرلی خرم شہزاد خرم کرکٹ 1 21-08-07 12:57 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:05 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger