واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




پاکستان سات وکٹوں سے فاتح

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-04-08, 01:54 AM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,195
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default پاکستان سات وکٹوں سے فاتح

پاکستان سات وکٹوں سے فاتح

سلمان بٹ کی جارحانہ بیٹنگ کے سبب پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں ہونے والا دوسرا ایک روزہ میچ پاکستان نے سات وکٹوں سے جیت لیا ہے۔
دورانِ میچ بارش کی وجہ سے پاکستان کو جیتنے کے لیے پچیس اوور میں 158 رن کا ہدف ملا جو پاکستان نے تئیس اعشاریہ دو اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

سلمان بٹ کو ان کی شاندار بلے بازی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں جاری دوسرے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش کی اننگز کے دوران بارش کے سبب میچ روک دیا گیا تھا اور جب بارش کے سبب کھیل رکا تو بنگلہ دیش کی ٹیم انچاسویں اوور میں آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 225 رنزپر کھیل رہی تھی محمود اللہ اٹھاون رنز پر اور عبدالرزاق ایک سکور پر ناٹ آؤٹ تھے۔

بارش کی وجہ سے اسی سکور پر میچ ریفری نے بنگلہ دیش کی ٹیم کی اننگز ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ بارش کے سبب تقریباً دو گھنٹے کا کھیل نہیں ہو سکا۔

ڈک ورتھ لوئیس طریقۂ کار کے تحت ایک سو اٹھاون رن کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی طرف سے سلمان بٹ اور ناصر جمشید نے اننگز شروع کی اور سکور بنا کسی نقصان کے چھیالیس تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر ناصر جمشید اکیس رن بنا کر شکیب الحسن کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

یونس خان پاکستان کے آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تھے۔ انہیں تیرہ کے انفرادی سکور پر فرہاد رضا نے بولڈ کیا۔ اٹھہتر سکور پر دو وکٹیں گرنے کے بعد سلمان بٹ اور محمد یوسف نے تیسری وکٹ کے لیے تہّتر رن کی پارٹنر شپ بنائی اور سکور ایک سو اکیاون تک پہنچا دیا۔

اس موقع پر سلمان بٹ نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے چھہّتر رن کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کے کپتان شعیب ملک اور محمد یوسف نے مزید کسی نقصان کے بغیر ٹیم کو فتح دلائی۔

بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا اور تمیم اقبال اور محمود اللہ کی نصف سنچریوں کی بدولت بنگلہ دیشی ٹیم 225 رن بنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔ بنگلہ دیش کی اننگز میں انیس فاضل رنز بھی شامل تھے جبکہ پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی نے تین، افتخار انجم اور سہیل تنویر نے دو، دو جبکہ عمر گل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے ایک روزہ میچ میں کھیلنے والی ٹیم میں ایک تبدیلی کی اور آل راؤنڈر رقیب الحسن کی جگہ لیفٹ آرم فاسٹ بالر سید رسل کو شامل کیا جبکہ پاکستانی ٹیم وہی تھی ہے جو لاہور ون ڈے میں کھیلی تھی۔

پاکستان کی ٹیم:
ناصر جمشید، سلمان بٹ، یونس خان، محمد یوسف، شعیب ملک، مصباح الحق، شاہد آفریدی، کامران اکمل، سہیل تنویر، عمر گل اور راؤ افتخار۔

بنگلادیش ٹیم:
محمد اشرفل، مشرفی مرتضی، مرہاد رضا، تامیم اقبال خان، شہر یار نفیس، خان عبدالرزاق، دھمان گھوش، شکیب الحسان، سید رسل، آفتاب احمد حسین، محمد محمود اللہ۔
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, پاکستانی, موقع, اللہ, جیت, خان, روزہ, شہر, شاندار


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان میں موجود امریکی ایجنٹوں کے خلاف آپریشن شروع ALI-OAD خبریں 0 26-02-11 08:07 AM
ہیملٹن: پاکستان کی دس وکٹوں سے جیت عدنان دانی کرکٹ 2 10-01-11 06:57 AM
بانی پاکستان ڈاک ٹکٹوں کے آئینے میں ایس اے نقوی اپکے کالم 14 01-07-09 07:17 PM
پاکستانی ریلوے کے اہلکاروں کا ٹکٹوں میں کرپشن فرحان دانش خبریں 1 26-05-09 11:59 AM
پاکستان چار وکٹوں سے جیت گیا champion_pakistani کرکٹ 0 13-11-08 06:49 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:05 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger