واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




پاکستان کرکٹ بورڈ کا اجلاس ملتوی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-04-08, 02:14 AM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,195
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default پاکستان کرکٹ بورڈ کا اجلاس ملتوی

پاکستان کرکٹ بورڈ کا اجلاس ملتوی



پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کا اجلاس جو بارہ اپریل کو ہونا تھا ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دیا گیا۔
عام طور پر گورنگ باڈی کا اجلاس تین ماہ بعد بلایا جاتا ہے لیکن ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے چودہ اپریل کو ہونے والے اجلاس میں پیشی سے پہلے گورننگ بورڈ کے ارکان کا اعتماد حاصل کرنا چاہتے تھے اور اس لیے انہوں نے 22 مارچ کو ہونے والے گزشتہ اجلاس سے صرف بیس دن بعد اس غیر معمولی اجلاس کے لیے گورنگ باڈی کے اراکین کو دعوت دے دی۔

اس کے علاوہ شعیب اختر پر پابندی کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والے حالات کے پیش نظر بھی انہیں گورننگ بورڈ کو اپنے اعتماد میں لینا تھا اور اس اجلاس کا ایک اور مقصد گورننگ بورڈ کے کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک رکن ڈاکٹر محمد علی شاہ کے ایک نجی ٹیلی ویژن پر کرکٹ بورڈ کے آئین کی بابت بیان کا نوٹس لینا تھا لیکن ذرائع کے مطابق چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف بورڈ کے اراکین کو اجلاس سے پہلے اپنے حق میں قائل کرنے میں کامیابی حاصل نہیں کر سکے اس لیے انہیں گورننگ بورڈ کا اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔

ادھرپاکستان کرکٹ بورڈ کو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے انتظامات پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی پانچ میچز کی سیریز میں جہاں کرکٹ شائقین اور سپانسر کرنے والے اداروں کی دلچسپی کم ہے وہاں ایسا معلوم ہو رہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھی اس سیریز کو سنجیدگی سے نہیں لے رہا۔
نہ صرف قذافی سٹیڈیم لاہور میں بجلی بند ہونے اور فلڈ لائٹس والے ایک پول میں خرابی اس کی واضح مثال ہے بلکہ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں بھی ایسی ہی غیر ذمہ داری دیکھنے میں آئی۔ فیصل آباد میں میچ کے دوران کچھ وقت بارش ہوئی بارش تھمنے کے بعد گراؤنڈ خشک کرنے کا مرحلہ آیا تو گراؤنڈ کا پانی جذب کرنے کے لیے صرف ایک مشین تھی جب کہ کسی بھی بین الاقوامی میچ کے لیے ایک سے زیادہ مشینیں ہونی چاہیں اور اس پر مزید یہ کہ مشین کام نہیں کر رہی تھی اور جس طرح ڈومیسٹک کرکٹ کے میچوں کے دوران دیسی طریقے سے گدیوں کے ساتھ پانی خشک کیا جاتا ہے اسی طرح گراؤنڈ کو سکھایا گیا۔

لاہور میں فلڈ لائٹس کاایک پول میچ سے ایک دن پہلے بنگلہ دیش اور پاکستان کی ٹیموں کی پریکٹس کے دوران بجھ گیا تھا۔ میچ اگلے دن تین بجے شروع ہوا لیکن تمام وقت میں اس خرابی کو درست نہیں کیا گیا، جس کے سبب میچ کے دوران 50 منٹ ضائع ہوئے اور بنگلہ دیش کے کوچ اور کپتان نے اپنی بیٹنگ لائن کی ناکامی کا ذمہ دار بھی بجلی بند ہونے کو قرار دیا۔

ان واقعات سے اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو پاکستان کھیلنے کے لیے بلوا تو لیا لیکن اس بین الاقوامی کرکٹ کے انتظامات سنجیدگی سے نہیں کیے جا رہے۔
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
images, کراچی, پاکستان, واقعات, نظر, معلوم, خلاف, علی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان میں خود کش حملوں کے خلاف علماء کا متفقہ فتوی راجہ اکرام خبریں 5 02-11-09 02:30 PM
وانا آپریشن کے بارے میں پاکستان کے علما کا متفقہ فتوی' پیاسا متفرقات 12 05-08-08 05:39 PM
سیکورٹی خدشات: بھارتی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی عبدالقدوس خبریں 0 06-01-08 07:36 AM
ملتوی امتحانات 10 جنوری سے ہونگے خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 10:27 AM
پاکستان میں انتخابی عمل ملتوی نہ کیا جائے ، امریکا خرم شہزاد خرم خبریں 0 01-01-08 10:50 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:06 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger