واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




پاکستان کی اوول میں جیت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-09-10, 09:02 AM   #1
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,239
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default پاکستان کی اوول میں جیت

پاکستان کی اوول میں جیت

انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کے شکست دے دی ہے۔ پاکستان نے انگلینڈ کو فتح کے لیے دو سو بیالیس رن کا ہدف دیا تھا لیکن انگلینڈ کی پوری ٹیم 45.4 اوورز میں 218 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان کی جیت میں تیز بولر عمر گل کا اہم کردار تھا جنہوں نے 42 رنز دے کر انگلینڈ کے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کی طرف سے سٹراس اور ڈیویز نے اننگز کا آغاز کیا لیکن جب سکور پینتیس پر پہنچا تو عبدالرزاق نے ڈیویز کو بولڈ کر دیا۔

جب سکور بیالیس پر پہنچا تو شعیب اختر نے نئے بیٹسمین ٹراٹ کو بولڈ کر دیا۔ انہوں نے صرف دو رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے تیسری وکٹ سعید اجمل نے حاصل کی اور روی بوپارہ کو آٹھ رنز پر آؤٹ کر دیا۔

انگلینڈ کی چوتھی وکٹ پچانویں کے سکور پر گری جب سٹراس آؤٹ ہوئے۔ انہیں عمر گل نے 57 کے سکور پر بولڈ کیا۔ پانچویں وکٹ بھی عمر گل کے حصے میں ہی آئی۔ انہوں نے یارڈی کو چار رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد عمر گل انگلینڈ کی ٹیم کے لیے بہت خطرناک ثابت ہوئے اور یکے بعد دیگرے مارگن، بریسنن، براڈ اور سوان کو بھی آؤٹ کر گئے اور اس طرح انہوں نے پاکستان کو جو کہ بظاہر میچ ہارتا ہوا نظر آ رہا تھا جیت کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔اس کے بعد عبدالرزاق میچ ختم کرنے کے لیے اپنے اوور کی صرف چار گیندیں کیں اور چوتھی گیند پر اینڈرسن کو بولڈ کر دیا۔ اس طرح پاکستان یہ میچ 23 رنز سے جیت گیا۔پاکستان کی ٹیم پچاسویں اوور میں دو سو اکتالیس رن بنا کر آؤٹ ہوئی۔ پاکستانی اننگز کی خاص بات فواد عالم کی عمدہ بلے بازی تھی۔ فواد نے چونسٹھ رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔لندن میں اوول کے میدان پر کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کی تین وکٹیں صرف اکتیس رنز پر گر چکی تھیں۔تاہم چوتھی وکٹ کے لیے اسد شفیق اور فواد عالم کے درمیان چونسٹھ رن کی شراکت ہوئی جو اسد شفیق کی چالیس رن کی انفرادی اننگز کے خاتمے کے ساتھ ہی ختم ہوئی۔ فواد عالم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی، انہیں یارڈی نے آؤٹ کیا۔اس کے علاوہ آٹھویں وکٹ کے لیے عمرگل اور عبدالرزاق نے بیالیس رن بنائے جو انگلینڈ کے خلاف اس وکٹ کے لیے پاکستان کی جانب سے سب سے بڑا سکور ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے ٹم بریسنن اور جیمز اینڈرسن نے تین،تین جبکہ سٹورٹ براڈ، مائیکل یارڈی اور گریم سوان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس میچ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اور محمد عرفان کی جگہ عبدالرزاق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔پاکستان کی ٹیم: کامران اکمل، محمد حفیظ، محمد یوسف، اسد شفیق، عمر اکمل، شاہد آفریدی، فواد عالم، عبدالرزاق، عمرگل، شعیب اختر اور سعید اجمل انگلینڈ کی ٹیم: اینڈریو سٹراس، ایس ایم ڈیویز، جوناتھن ٹراٹ، این مورگن، روی بوپارہ، لیوک رائٹ، مائیکل یارڈی، ٹم بریسنن، گریم سوان، سٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن۔
بی بی سی اردو
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا
مت سوچو !
عدنان دانی آف لائن ہے   Reply With Quote
عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل (18-09-10)
پرانا 18-09-10, 09:03 AM   #2
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,239
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default سکور کارڈ

سب کو مبارک ہو
عدنان دانی آف لائن ہے   Reply With Quote
عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل (18-09-10)
جواب

Tags
color, ہے۔, کرتے, پہلے, پاکستان, پاکستانی, نظر, آغاز, اردو, بڑا, بازی, ثابت, جیت, جانے, خلاف, دی, دے, روزہ, رن, عمدہ, عالم, عبدالرزاق, عرفان, صفر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سانحہ سیالکوٹ: معطل ڈی پی اووقار چوہان سمیت 5 پولیس اہلکار گرفتار گلاب خان خبریں 0 01-09-10 03:33 AM
پکستانی ڈوکے بھائی گپ شپ 16 01-12-08 12:30 AM
قدیم دور کے ستارہ سپر نووے سے شعاعیں نکل رہی ہیں وجدان دلچسپ اور عجیب 1 06-11-08 03:23 PM
افغانستان :طالبان کے حملے میں دوڈچ فوجی اور 10 افغان پولیس اہلکار ہلاک ابو کاشان خبریں 0 14-01-08 12:12 PM
سوات: پختون نوجوانوں اور بزرگوں کی متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 10:06 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:06 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger