![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
السلامُ علیکم!
پاکستان نے چوتھے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو ایک وکٹ سے مات دے کر سیریز 2/2میچز سے برابر کردی ہے جو کہ یقینا قوم کی دعائوں کا نتیجہ ہے۔ ابھی آخری یعنی کہ پانچواں ون ڈے کھیلنا باقی ہے جو کہ دونوں ٹیموں کے لئے فائنل کی حیثیت اختیار کرگیا ہے کہ جو ٹیم جیتے گی سیریز کی فاتح بن جائے گی میری اللہ عزوجل سے دعا ہے کہ وہ پاکستان کو اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہر امتحان میں سرخرو کرے ۔ آمین۔ لیکن مجھے ایک بات کی سمجھ نہیں آتی وہ یہ کہ ہماری کرکٹ ٹیم کے کپتان جناب شاہد خان آفریدی صاحب ہر وقت ہوا کے گھوڑے پر سوار کیوں رہتے ہیں ہر بار ایک ہی غلطی دہرا کر ٹیم کو مشکلات میں ڈال جاتے ہیں موصوف اور ان کےلئے ہدایت کی دعا کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہے کیونکہ انہوں نے کون سا ہدایت قبول کرنی ہے ۔ ایک اتنا میچور اور تجربے کار کھلاڑی ہوتے ہوئے بچوں جیسے کام میری تو سمجھ سے بالاتر ہیں۔ ایک طرف تو تمام عالم کی ٹیمیں ورلڈ کپ کی تیاری میں مصروف ہیں لیکن ہماری ٹیم کا بھی تک اوپننگ کا مسلہ ہی حل نہیں ہوا اور اس طرح کے اور بھی کئی مسائل ہیں جو کہ حل طلب ہیں اور میرے خیال سے تب تک حل نہیں ہونگے جب تک کہ ٹیم کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پہ نہیں کیا جائے گا یعنی کہ رشتہ داری کی بجائے میرٹ کو اور کھلاڑی کی پرفارمنس کو ترجیح دی جائے تو اسی صورت میں ایک وننگ ٹیم تشکیل پاسکتی ہے۔ میری بورڈ حکام اور سلیکٹرز سے التجا ہے کہ خدارا ٹیم کے انتخاب کے وقت میرٹ کو بنیاد بنائیں نہ کہ سفارش کو یا پرچی کو۔ اور میرا مکمل یقین ہے کہ پاکستان میں الحمدللہ ایسا ٹیلنٹ موجود ہے جو پوری دنیا سے بہتر ہے۔اور بہت سے ایسے کھلاڑی ہیں جو کہ ایک موقعے کا انتظار کررہے ہیں اور کئی ایسے ہیں جن کو صرف چند میچز کھیلا کر باہر بٹھا دیا گیا اور اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ کھلاڑی تو اچھے ہیں مگر ان کے پاس کسی کی سفارش یا پرچی نہیں ہوتی اور اسی طرح وہ ضائع ہوجاتے ہیں۔ اس کے علاوہ فزیکل ٹریننگ اور نیٹ پریکٹس کے علاوہ کھلاڑیوں کی ذہنی اور اخلاقی تربیت کی بھی ضرورت ہے تاکہ یہ لوگ پیسہ کی خاطر ملک و قوم کی نیک نامی پہ دھبہ نہ لگائیں۔ پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف فتح اور کچھ کڑوی باتیں ۔۔۔۔۔۔ - عدنان کا بلاگ
__________________
----------
![]() |
|
|
|
| 8 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا | shafresha (06-11-10), فیصل ناصر (06-11-10), ھارون اعظم (06-11-10), نیلم خان (06-11-10), مرزا عامر (06-11-10), حیدر (06-11-10), راجہ اکرام (06-11-10), رضی (06-11-10) |
|
|
#2 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,909
کمائي: 561,161
شکریہ: 25,590
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ماشاء اللہ
عدنان بھائ پیسے کی چمک بہت بری ہے اور چمک کے لئے ہی رشتوںکا احترام ختم ہو گیا اب رشتوںکا احترام ہی ختم ہو گیا تو ملک و قوم کی عزت اور وقار کا کون خیال کرتا ہے
__________________
سمندر نے سمندر ،دریا نے دریا جانا مجھے جسکا جتنا ظرف تھا اتنا ہی پہچانا مجھے |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
عمر بڑھنے سے انسان بڑا نہیں ہو جاتا ہے۔ آفریدی اس مقولے کی جیتی جاگتی تصویر ہے۔
|
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا | فیصل ناصر (06-11-10), پاکستانی (06-11-10), ھارون اعظم (06-11-10), مرزا عامر (06-11-10), رضی (06-11-10) |
|
|
#4 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 31
مراسلات: 3
کمائي: 192
شکریہ: 0
3 مراسلہ میں 4 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ہمارے ملک میں نا اہل لوگوں کو بڑی بڑی پوسٹوں پر فائز کر دیا جاتا ہے جس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑتا ہے۔ اس کی ایک مثال تو جناب شاہد خان بوم بوم آفریدی صاحب ہیں ہی۔ لیکن اگر غور کریں تو پتا چلتا ہے کہ صرف یہ نہیں بلکہ کئی اور ہستیاں بھی اپنا کردار بخوبی ادا کر رہی ہیں۔ اب یہ انتظامی امور ہوں، کھیل کا میدان ہو یا پھر ہمارے تعلیمی ادارے ہر جگہ آپ کو ایسے لوگ ہی نظر آئیں گے۔ جو لوگ نئی نسل کی اخلاقی اقدار کا تعین کرنے والے ہیں اگر ان کی اپنی اخلاقی اقدار ہی مخدوش ہوں تو آئندہ نسل سے ہم کیسے اچھائی کی توقع رکھ سکتے ہیں۔ ہمیں نہ صرف اس پر سوچنا ہوگا بلکہ ہمیں آگہی دینی ہے نئی نسل کو ان اخلاقی اقدار کی جو دین اسلام نے ہمیں تعلیم کی ہیں۔ امید ہے کہ اس دوا کی صرف ایک خوراک ہی کارگر ثابت ہوگی اور ہماری قوم کو اس بیماری سے چھٹکارا نصیب ہوگا۔
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
رات کو بالرز نے بہت اچھا کھیل پیش کیا ، آفریدی کو بھی اس بات کا یقین نہیں تھا کہ رازق کے بعد میچ جیتا جا سکتا ہے۔
__________________
کدی حال تان پوچھیا کر
دل دے تھورے ہین کج ویکھ کےروسیا کر |
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,230
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ذہانت کا تعلق عمر سے نہیں تجربے سے ہوتا ہے۔
|
|
|
|
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,230
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شیخ سعدی کا کہنا ہے پوری بات صحیح سے یاد نہین مگرمطلب یہی ہے کہ اِنسان کی عقل و ذہانت کا تعلق عُمرسے نہیں ہوتاتجربے سے ہوتا ہے۔
__________________
![]() |
|
|
|
| زارا کا شکریہ ادا کیا گیا | مرزا عامر (06-11-10) |
![]() |
| Tags |
| blog, com, ہے۔, کرنی, پاکستان, وقت, لوگ, مکمل, ملک, مسلہ, مسائل, اللہ, امتحان, بچوں, حل, خلاف, خان, دنیا, ذہنی, طلب, عالم, عدنان, عزوجل, غلطی, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| امریکانے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی مخالفت کر دی | گلاب خان | خبریں | 3 | 05-02-11 01:30 AM |
| باتونی کی باتیں ۔۔۔۔ نوٹنکی ٹی وی سے | ھارون اعظم | گپ شپ | 5 | 17-01-11 01:53 PM |
| عبدالستار ایدھی اور بےسہارا عورتیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔حق کیا ہے ؟ | حیدر Rehan | عمومی بحث | 8 | 14-10-09 03:40 PM |
| جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو | ابن جلال | خبریں | 0 | 11-10-08 11:03 PM |
| برطانوی مالکان مکانات پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 05-01-08 09:18 AM |