|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
سینٹ کٹس میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 196 رنز سے ہرا کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے چار سو ستائیس رنز کی ضرورت تھی لیکن پوری ٹیم صرف دو سو تیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستانی اوپنر توفیق عمر کو مین آف دی میچ جبکہ سعید اجمل کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ کھیل کی خاص بات پاکستانی سپنروں کی شاندار بالنگ تھی جنہوں نے کسی بھی بیٹسمین کو جم کر نہ کھیلنے دیا۔ ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز میں پاکستان کی طرف سے عبدالرحمان نے چار اور سعید اجمل نے تین وکٹیں لیں جبکہ وہاب ریاض اور تنویر احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے ڈیرن براوؤ نے پچاس، سیمی نے اکتالیس اور ناش نے تیس رنز بنائے۔ ان کے علاوہ ویسٹ ایڈیز کا کوئی بھی بیٹسمین اعتماد سے پاکستانی بالروں کا مقابلہ نہ کر سکا۔ پانچویں دن جب کھیل شروع ہوا تو پہلے ٹیسٹ میں گیارہ وکٹیں لینے والے سعید اجمل نے چوتھے ہی اوور میں برینڈن نیش کو توفیق عمر کے ہاتھوں کیچ کروا دیا۔ یہ اس میچ میں توفیق عمر کا پانچواں کیچ تھا۔ عبدالرحمان نے کارلٹن باغ کو ایل بی ڈبلیو کر کے انفرادی طور پر چوتھی اور مجموعی طور پر ساتویں وکٹ حاصل کی۔ ویسٹ انڈیز کی آٹھویں وکٹ اس وقت گری جب کپتان ڈیرن سیمی اکتالیس رنز بنا کر سعید اجمل کی گیند پر مصباح الحق کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کے نویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی روی رام پال تھے جو بیس رنز بنا کر سعید اجمل کی گیند پر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ ہوئِے۔ ویسٹ انڈیز کے دسویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کیمر روچ تھے جو بارہ رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔اس سے قبل چوتھے دن پاکستان نے اوپنر توفیق عمر اور کپتان مصباح الحق کی سینچریوں کی بدولت اپنی دوسری اننگز چھ وکٹ کے نقصان پر تین سو ستتر رن بنا کر ڈیکلیئر کی تھی اور یوں ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کے لیے 427 رنز کا ہدف ملا تھا۔ اس ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر اپنی پانچ وکٹیں صرف ایک سو تیس کے مجموعی سکور پر کھو دی تھیں۔ بی بی سی اردو
__________________
![]() میرا بلاگ۔ صدائےقلندرhttp://saifikhan011.blogspot.com/ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کھو, کپتان, کوئی, پہلے, پاکستان, وقت, چار, مقابلہ, ملا, اکمل, اپنی, الحق, احمد, اردو, بنا, بارہ, تین, خاص, دوسرے, ریاض, شاندار, شروع, ضرورت, طور, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| آفریدی کا آئرلینڈ سیریز سے دستبرداری پر غور | محمدعدنان | کرکٹ | 2 | 23-05-11 11:26 AM |
| پاکستان سیریز جیت گیا | قاسم شاہ | خبریں | 0 | 03-02-11 01:52 PM |
| گرانٹ ایلیئٹ پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر | Real_Light | کرکٹ | 0 | 13-10-09 01:40 PM |
| پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مختصر ون ڈے سیریز | تفسیر حیدر | کرکٹ | 0 | 07-09-08 07:32 AM |
| انڈر19 ون ڈے: پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا کر سیریز میں برتری حاصل کرلی | خرم شہزاد خرم | کرکٹ | 1 | 21-08-07 12:57 PM |