22-11-08, 07:51 PM
|
#1
|
|
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,793
شکریہ: 1,293
980 مراسلہ میں 1,851 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
پینٹاگولر کپ: بلوچستان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
پینٹاگولر کپ: بلوچستان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
پہلی اننگز میں 57 رنز کے معمولی اسکور پر آؤٹ ہونے والی بلوچستان کی ٹیم نے 89 رنز کے خسارے میں جانے کے باوجود پینٹا گولر کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں حیرت انگیز انداز میں رسائی حاصل کر لی جہاں 24 سے 28 نومبر تک قذافی اسٹیڈیم میں اس کا ٹکراؤ سرحد کی ٹیم سے ہو گا۔ جمعہ کو ڈائمنڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں بلوچستان نے فیڈرل ایریاز کی ٹیم کو 2 وکٹوں سے شکست دی فیڈرل ایریاز نے پہلی اننگز میں 146 رنز بنائے جواب میں بلوچستان صرف 57 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی دوسری اننگز میں فیڈرل ایریاز نے 303 رنز بنا کر بلوچستان کو جیت کے لئے 393 رنز کا ہدف دیا فیڈرل ایریاز کی اننگز میں عثمان سعید کے 87 رنز نمایاں تھے۔ عمر امین نے 51 اور سہیل تنویر نے 42 رنز بنائے۔ یاسر علی 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے 24 فاضل رنز کے ساتھ فیڈرل ایریاز کی ٹیم مضبوط پوزیشن میں آگئی تھی بلوچستان کے کامران حسین نے 58 رنز کے عوض 5 وکٹ لئے جبکہ عبدالروٴف نے 76 اور اظہر اللہ نے 56 رنز دے کر 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں بلوچستان کی ٹیم نے سعید انور کی سنچری 130 رنز کی خوبصورت اور دلکش اننگز کے ذریعے 8 وکٹ پر 393 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی فائنل تک رسائی ممکن بنا دی سعید انور نے 294 گیندوں پر 20 چوکوں کی مدد سے یہ اسکور کیا سعید بن ناصر نے 58‘ شعیب خان نے 64 اور بلال خلجی نے 35 رنز بنائے۔ کامران حسین 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فیڈرل ایریاز کے سہیل تنویر نے 124 اور راؤ افتخار انجم نے 69 رنز دے کر 3 وکٹ لیے یاسر عرفات 102 رنز کے عوض صرف ایک وکٹ لے سکے‘ قذافی اسٹیڈیم میں سرحد نے پنجاب کے خلاف 6 وکٹ سے فتح حاصل کی سرحد کی ٹیم نے مطلوبہ اسکور 4 وکٹ پر 172 رنز بنا کر حاصل کر لیا رفعت اللہ نے 75 رنز اسکور کئے اور ناٹ آؤٹ رہے شعیب خان نے 128 رنز بنائے یونس نے 24 رنز کی اننگز 32 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے کھیلی محمد خلیل نے 37 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں اسکور یہ رہا پنجاب 265‘ 134 سرحد 228 اور 4 وکٹ پر 172 رنز فائنل کی فاتح ٹیم کو دس لاکھ روپے رنراپ کو 5 لاکھ روپے دئیے جائیں گے ندیم غوری اور ضمیر حیدر امپائر‘ انور خان میچ ریفری ہوں گے۔
|
|
|