واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




پی سی بی کاآئین،چےئرمین کاکردار محدود،اختیارات گورننگ بورڈکے سپرد

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-09-07, 10:35 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,353
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default پی سی بی کاآئین،چےئرمین کاکردار محدود،اختیارات گورننگ بورڈکے سپرد

پی سی بی کاآئین،چےئرمین کاکردار محدود،اختیارات گورننگ بورڈکے سپرد

کراچی (عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) گزشتہ آٹھ سال سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات ”ون مین شو“ کے تحت چلنے کے بعد نئے آئین میں زیادہ تر اختیار ”گورننگ بورڈ“ کو سونپے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر نسیم اشرف محدود اختیارات کے باوجود پی سی بی کے سربراہ کی حیثیت سے ذمے داریاں نبھائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کے اجراء کا باضابطہ نوٹیفکیشن اگلے72 گھنٹوں میں جاری ہو رہا ہے۔ پی سی بی کے طاقتور ”گورننگ بورڈ“ میں دو سابق ٹیسٹ کرکٹرزکے علاوہ ٹیکنو کریٹ‘ صوبائی اور ریجن کے نمائندوں کو شامل کیا جائے گا، تاہم گورننگ بورڈ میں نوجوان خون کو شامل کرنے کی پالیسی اپنائی جائے گی۔ واضح رہے کہ پی سی بی کے سرپرست اعلیٰ اور صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف نے بورڈ کے نئے آئین کے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت قانون نئے آئین کے مسودے کی منظوری اگلے تین دن میں دیدے گی جس کے بعد چیئرمین سمیت پی سی بی کے اعلیٰ افسران کی حیثیت برائے نام رہ جائے گی اور تمام فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جائیں گے۔ پی سی بی کے چیئرمین ڈاکٹرنسیم اشرف نے اتوار کو اسلام آباد سے نمائندہ جنگ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ اگلے چند دن میں پی سی بی کے نئے آئین کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا۔ اس آئین کو فوری طور پر نافذکردیا جائے گا۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق آئین کے تحت پی سی بی کے معاملات کو چلانے کا اختیار گورننگ بورڈ کے پاس ہوگا۔ بورڈ کے اراکین کی تعداد15 سے 20 ہوسکتی ہے۔ اس میں دو سابق ٹیسٹ کرکٹرزکو بھی شامل کیا جائے گا۔ ڈاکٹر نسیم اشرف نے گورننگ باڈی میں سابق کرکٹرز کی تعداد بتانے سے معذرت کی البتہ انہوں نے تصدیق کی کہ گورننگ بورڈ میں ٹیکنوکریٹس‘ صوبائی ایسوسی ایشن اور ریجن کو متوازن نمائندگی دی جائے گی۔گورننگ بورڈ کے اعلان کے بعد چیئرمین کے اختیارات کم کردیئے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے پہلے چےئرمین جسٹس کارنیلس سے اب تک پی سی بی کے سربراہوں کی تقرری بورڈ کے سرپرست اعلیٰ کرتے ہیں، چونکہ میری تقرری صدر مملکت نے کی ہے اس لیے میں بدستور پی سی بی کا چیئرمین رہوں گا البتہ میرے اختیارات محدود ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وعدہ کے مطابق پی سی بی کا نیا آئین منظورکرالیا، اب بورڈ کے معاملات جمہوری انداز میں چلیں گے۔ اب کسی مسئلے پر رسہ کشی دکھائی نہیں دے گی بلکہ تمام معاملات اتفاق رائے سے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈہاک کمیٹی ختم ہوجائے گی۔گورننگ بورڈ میں اچھی شہرت کے حامل ماہرین کو جگہ دی جائے گی۔ تجربہ کار لوگ کرکٹ کو سمجھتے ہوں، تاہم گورننگ بورڈ میں نوجوان خون کو متعارف کرایا جائے گا۔ ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا کہ پی سی بی کے کلچرکو تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے لیکن اصل اہمیت ڈسپلن کی ہوگی۔ ڈسپلن کے معاملے میں کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی۔ میں نے ہیومن ریسورس کے ایک ادارے سے پی سی بی کا سروے کیا۔ اب بورڈ کو کارپوریٹ کلچرکے تحت چلایا جا رہا ہے۔ نئے آئین میں تمام افسران گورننگ بورڈ کو جوابدہ ہوں گے، اب ون مین شوکے تحت کوئی کام نہیں ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ افواہیں اڑا رہے ہیں کہ پی سی بی میں وائس چیئرمین کی تقرری عمل میں لائی جا رہی ہے، یہ تاثر غلط ہے۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاکستان, لوگ, متعارف, معذرت, اسلام, اعلیٰ, جواب, جوابدہ, خون, خصوصی, سال, طاقتور, صوبائی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تخت لاہور کیلئے سیاسی میدان گرم، پی پی اپوزیشن میں جانے کیلئے تیار گلاب خان خبریں 0 08-01-11 05:24 AM
کارکن تیا ر ہیں ،مجھے کسی وقت بھی مار دیا جائے گا : الطا ف حسین جاویداسد خبریں 9 27-09-10 06:53 PM
پی پی اجلاس میں سپریم کورٹ کے ججوں پر تنقید، سیاسی طوفان بپا کرنیکا الزام گلاب خان خبریں 0 26-09-10 03:33 AM
سانپ رے سانپ تیری کون سی دُم سیدھی میاں شاہد دلچسپ اور عجیب 8 06-08-10 09:04 AM
عدلیہ نے حدود سے تجاوز نہیں کیا،آئینی طور پر اب بھی جج ہوں،آج سپریم کورٹ جاؤں گا،جسٹس بھگوان داس،پی سی او غیر قانونی ہے،جسٹس صبیح عبدالقدوس خبریں 0 05-11-07 08:00 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:07 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger