|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 766
کمائي: 12,969
شکریہ: 1,216
532 مراسلہ میں 1,581 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
چوہدری عبدالجلیل عرف چاچا کرکٹ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سب سے مشہور شیدائی ہیں۔ 1947ء کو سیالکوٹ پاکستان میں پیدا ہونے والے چاچائے کرکٹ پوری دنیا میں چاچا کرکٹ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ سفید داڑھی والے 60 سالہ عبدالجلیل ہر میچ کے دوران ہرے رنگ کی شلوار قمیض پہنے تماشائیوں میں اچھلتے کودتے اور نعرے لگاتے نظر آئیں گے۔
چاچا کرکٹ 1980 کی دہائی میں متحدہ عرب امارات میں کام کرتے تھے اور اکثر شارجہ میں ہونے والے میچوں میں نظر آتے تھے۔ بعد میں انہوں نے اپنا کام چھوڑ کر باقاعدگی سے پاکستان کے میچوں میں جانا شروع کر دیا۔ اب وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے خرچے پر ہر پاکستان کے میچ میں موجود ہوتے ہیں۔ اور پوری دنیا میں عزت کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔ ہمارے کھلاڑی ہارنے پر مسکراتے ہوئے میدان سے باہر آتے ہیں سب سے زیادہ میری حوصلہ افزائی کرنے والی میری بیوی ہے پیدل چلتا ہوں لیکن قوم گاڑی والوں سے زیادہ مجھے سلام کرتی ہے عمران، وسیم اکرم، انضمام اور گھر والی نے بہت عزت دی قومی ٹیم جس روز مقابلہ ہارتی ہےاس روز ایک روٹی زیادہ کھاتا ہوں رانجھے کو اتنی ہیر سے محبت نہیں جتنی مجھے پاکستان سے ہے برطانوی سفیر نے بغیر کسی تاخیر کےمجھےویزا جاری کر دیا ابھی تو میں جوان ہوں سن کر گوریاں ہنسنے لگیں سری لنکن ٹیم پر حملہ کرنے والوں نے پاکستان کرکٹ کوبہت نقصان پہنچایا نو دسمبر دو ہزار دس ![]() ![]() پاکستان کا گیند بلے کا کوئی بھی اہم مقابلہ ہو ٹیلی ویژن کی سکرین پر سبزہلالی پرچم کے لباس میں ملبوس ایک باریش شخص جوشیلے اور منفرد انداز میں پاکستان ٹیم کا حوصلہ بڑہانے میں مگن نظر آتا ہے۔دنیا کے کونے کونے میں پاکستان کرکٹ کے ترانے گاتا یہ شخص آج کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کی پہچان بن چکا ہےاور لوگ کھلاڑیوں سے زیادہ اس کو عزت دیتے ہیں۔اب تو وہ اشتہاری فلموں میں بھی کام کرتا نظر آتا ہے۔نام تو اس کا صوفی عبدالجلیل ہے پر دنیائےکرکٹ میں وہ چاچا کرکٹ کے نام سے شہرت رکھتا ہے۔ چاچا کرکٹ پاکستان سے ورلڈ کپ کی میزبانی چھن جانے پر بہت افسردہ ہے۔کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیئے ناسازگار حالات اور ملک میں کرکٹ کے نہ ہونے کا بھی ان کو غم ہے۔چاچا ان دنوں ورلڈ کپ کیلئے بنائے جانے والے اشتہارات کی شوٹنگ کے لئے شہر اقبال سے لاہور آئےہوئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ عالمی کپ کی میزبانی چھن گئی تو کیا ہوا وہ ورلڈ کپ کے دوران بھارت سری لنکا اور بنگلہ دیش میں جاکر پاکستان ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں گے اور ان کی دعا ہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی طرح یہ کپ بھی جیت کر گھر آئے۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میںجیت پاکستان کے اشفاق مغل کے ساتھ چاچا کرکٹ کی خصوصی گفتگو ہوئی۔بے باک انداز میں کی جانے والی تفصیلی گفتگو سےآپ بھی لطف اٹھایئے۔ ![]() جیت پاکستان - آپکا اصل نام کیا ہے؟ چاچا کرکٹ - میرا پورا نام چوہدری عبدالجلیل ہے لیکن لوگ صوفی جلیل اور چاچا کرکٹ کے نام سے جانتے ہیں۔ جیت پاکستان - تاریخ پیدائش اور مقام پیدائش کہاں ہے؟ چاچا کرکٹ - ٨اکتوبر ١٩٤٩ کو سیالکوٹ میں پیدہ ہوا۔ چویدری خاندان سے تعلق ہے اور یہ خاندان سیالکوٹ کا قدیم خاندان ہے۔ جیت پاکستان - تعلیم کہاں تک حاصل کی؟ چاچا کرکٹ -اسلامیہ ہائی سکول سیالکوٹ سے میٹرک تک تعلیم حاصل کی۔ جیت پاکستان - بچپن کیسا گزرا؟ چاچا کرکٹ - بچپن میں میری تربیت میری والدہ نے کی میں نے اپنے والد صاحب کو نہیں دیکھا۔ جب میں دو سال کا تھا وہ اللہ کو پیارے ہو گئے تھے۔ سکول دور میں بڑا شرارتی ہوا کرتا تھا۔ ایک بار ماسٹر جی نے شرارتیں کرنے پر اتنا مارا کہ میں بےہوش ہو کر زمین پر گر گیا۔ آئندہ جب بھی ماسٹر صاحب مجھے شرارت کی سزاء دینے لگتے تو میں اداکاری کرتے ہوئے زمین پر گر جاتا، ماسٹر صاحب ہنس پڑتے اور میں مار سے بچ جاتا تھا۔ ماسٹر جی نے میرا نام ہی “جیلا بیہوش“ رکھ دیا۔ میں پورے سکول میں اس نام سے مشہور ہوگیا۔ جیت پاکستان - کرکٹ کا شوق کیسے پیدہ ہوا؟ چاچا کرکٹ -چوہدری خاندان کا اپنا کھیل کا میدان تھا۔ اس لئے بچپن سے ہی کھیل کا شوق تھا میں نے اپنا کرکٹ کلب بھی چلایا اور مجھے پنجاب میں پہلی پختہ (سیمنٹ) پختہ وکٹ بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ جیت پاکستان - کرکٹ کے میدانوں میں کب سے جانا شروع کیا؟ چاچا کرکٹ -١٩٦٩ء میں پہلا میچ ٢٠ سال کی عمر میں پاکستان اور انگلستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان لاہور میں دیکھا۔ شارجہ کپ ١٩٨٤ میں شروع ہوا میں نےابو ظہبی سے جاکر شارجہ کپ کے ١٥٠ سے زائد میچ دیکھے۔ ![]() جیت پاکستان - چاچا کرکٹ بننے کا آئیڈیا کہاں سے لیا؟ چاچا کرکٹ -سکول د ور میں ایک دوست جس کا نام حفیظ حکیم تھا وہ سکول کی سالانہ کھیلوں میں آ کر تماشائیوں کو ہنسایا کرتا تھا۔ مجھے اسکا یہ طریقہ بہت پسند تھا اسلئے جب میں نے میدانوں کا رخ کیا تو اسکے انداز کو ہی سامنے رکھا۔ جیت پاکستان - ہجوم اور شور میں میچ دیکھنے سے پریشانی تو نہیں ہوتی ؟ چاچا کرکٹ -کبھی نہیں بلکہ جتنا زیادہ ہجوم ہوتا ہے اتنا ہی لطف بڑھتا ہے۔ تماشائیوں کے کرکٹ میں سٹے بازی کے خلاف ہوں ایسا ہوتا دیکھ کر پریشانی ہوتی ہے۔ جیت پاکستان - سارا وقت کھیل کے میدانوں میں گزار دیتے ہیں۔ کیا گھر والےاس پر اعتراز نہیں کرتے اور گھر کا خرچ کیسے چلتا ہے؟ چاچا کرکٹ -کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ پر کامیاب آدمی کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔ میری بیوی میری سب سے بڑی سپورٹر ہے۔ گھر کا خرچ اللہ تعالٰی چلا رہا ہے بیٹے کما رہے ہیں اور کچھ میں بھی اشتہارات میں کام کر کے کما لیتا ہوں۔ میں نے ابوظہبی میں ٢٥ سال کام کرنے کے باوجود پیسہ اکٹھا نہیں کیا جو کمایا اس کا ٧٥ فیصد حصہ خرچ دیا اور ٢٥ فیصد اپنے پاس رکھا۔ دوستوں نے یہ کہ کر ابو ظہبی سے بلوایا تھا کہ پی آئی اے میں نوکری ملے گی، پیپسی والوں سے دس لاکھ سالانہ ملا کرے گا لیکن ایسا کچھ بھی نہ ہوا اور میں نے اپنے مشن کیلئے اپنی ساری جائیداد بیچ دی۔ اب کرائے کے مکان میں رہتا ہوں لیکن لوگ بڑے بڑے محلوں میں رہنے والوں سے زیادہ عزت دیتے ہیں، پیدل چلتا ہوں لیکن قوم گاڑی والوں سے زیادہ مجھے سلام کرتی ہے۔ جیت پاکستان - سب سے زیادہ عزت کہاں سے ملی؟ چاچا کرکٹ -اللہ کا شکر ہے کہ جہاں بھی گیا ہوں عزت ملی ہے لیکن میدان میں عمران خان، وسیم اکرم ، انضمام اور گھر میں آپ کی چاچی نے زیادہ عزت دی۔ جیت پاکستان - آپکو لوگ چاچا کرکٹ کے نام سے پکارتے ہیں آپکو برا نہیں لگتا؟ چاچا کرکٹ -نہیں مجھے بالکل بھی برا نہیں لگتا بلکہ مجھے تصویر پاکستان، سفیر پاکستان، چا چا کرکٹ جیسے خطابات سن کر خوشی ہوتی ہے۔ میں نے کرکٹ اور پاکستان کے ساتھ سچی محبت کی ہے۔ رانجھے کو اتنی محبت ہیر سے نہیں تھی جتنی مجھے پاکستان سے ہے۔اللہ تعالٰی ہمارے حکمرانوں اور کھلاڑیوں کو بھی اس سبز ہلالی پرچم سے محبت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ جیت پاکستان - اپنی زندگی کے کچھ اہم واقعات بتانا پسند کریں گے؟ چاچا کرکٹ -١٩٩٩ء میں حکومت اور کرکٹ بورڈ نے کچھ وجوہات کی بناء پر مجھے ٹیم کے ساتھ انگلستان جانے کےلئے ویزہ نہیں لے کر دیا۔ میں نے اسلام آباد ایمبیسی میں خود ہی ویزے کے لئے درخواست دے دی، بریٹش کمشنر نےاپنے عملےکو ایک نوٹ لکھا کہ چاچا کرکٹ کو ایک گھنٹے کے اندر اندر بغیر کاغزات کی جانچ پڑتال اور انٹرویو کے ویزہ لگا کر دو۔ ایک دفعہ مجھے مانچسٹر سے بریڈ فورٹ جانا تھا میں ٹرین کا ٹکٹ لینے گیا تو وہاں موجود لڑکی نے کہا کہ اگر آپ ٦٠ سے اوپر ہیں تو آپ کو کرائے میں خصوصی رعائیت ہوگی۔ پڑھائی میں اتنا اچھا نہیں تھا اس لئے انگریزی میں بہت کمزور ہوں میں کہنا چاہتا تھا کہ میں ابھی ٦٠ سال کا نہیں ہوا لیکن میں نے اس سے کہا کہ ابھی تو میں جوان ہوں تو وہاں پر موجود تمام گوریاں ہنس پڑیں۔ چار بار انگلستان گیا ہوں لیکن ایک سیکنڈ بھی وہاں کام نہیں کیا۔ یہاں سے جانے والے لوگ وہاں گزارہ کرنے کے لئے کام کرتے ہیں۔ اگر میں لندن کی رہائش اختیار کر لیتا تو میرے بچے تو پتلون پہنتے ہی آپ کی چاچی نے بھی پتلون پہننا شروع کر دینا ت ھا، تب میں کیا کرتا۔جیت پاکستان - تماشائی میچ چھوڑ کر آپ کے پاس اکٹھے ہو جاتے ہیں اسکی کیا وجہ ہے؟ چاچا کرکٹ -اسکی وجہ میرے وہ جوش دلانے والے نعرے ہیں جو میں نے پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے خود بنائے ہیں جیسے باولنگ اتے غور کرو جلدی جلدی آوٹ کرو۔ وقت کی یہ مجبوری ہے چوکا بہت ضروری ہے، وقت کی یہ مجبوری ہے چھکا بہت ضروری ہے۔ بچے شرارت کے طور پر یہ نعرہ بھی لگا دیتے ہیں کہ وقت کی یہ مجبوری ہے چاچی بہت ضروری ہے“۔ ![]() جیت پاکستان - ہر انسان کی زندگی کا کوئی نہ کوئی مقصد ہوتا ہے آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟ چاچا کرکٹ -میری زندگی کے تین مقصد ہیں۔ اچھا انسان بن کر پاکستان کا نام روشن کرنا۔ فلاح و بہبود کے کام کرنا۔ لوگوں کو خوشیاں دینا۔ جیت پاکستان - پاکستانی ٹیم کے میچ ہارنے پر غصہ تو پہت آتا ہوگا ؟ چاچا کرکٹ -دکھ تو ہوتا ہے لیکن جس دن پاکستانی ٹیم میچ ہار جاتی ہے اس دن ایک روٹی زیادہ کھاتا ہوں تاکہ جسم میں پرداشت کی قوت بڑھ سکے۔ ویسے بھی جب میں دیکھتا ہوں کہ لاکھوں روپے لینے والے کھلاڑی ہارنے کے بعد مسکراتے ہوئے میدان سے باہر آ رہے ہیں تو میں بھی ہار کی اتنی ٹینشن نہیں لیتا۔ جیت پاکستان - سنا ہے کہ آپ شاعری بھی کرتے ہیں؟ چاچا کرکٹ -جی میں نے وطن کی محبت میں تھوڑی بہت شاعری بھی کی ہے۔ وطن پر میرا یہ شعر ہے کہ کھڑے تھے ہم بھی تقدیر کے دروازے پر لوگ دولت پر گرے ہم نے وطن مانگ لیا۔ جیت پاکستان - کرکٹ کے علاوہ کیا شوق ہیں؟ چاچا کرکٹ -میں کمپئیر، شاعر، ثناء خوان، اور اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ پنجاب کا کئرم اور پاکستان کا گلی ڈنڈے کا چیمپئن بھی ہوں۔ جیت پاکستان - آپ کے خیال میں پاکستانی کرکٹ کو سب سے زیادہ نقصان کس نے دیا؟ چاچا کرکٹ -سری لنکا ٹیم پر حملہ کرنے والوں نے پاکستان کرکٹ کو بڑا نقصان پہنچایا۔ جیت پاکستان - قوم کو کیا پیغام دینا چاہیں گے؟ چاچا کرکٹ -ہماری قوم کے امیر لوگ بہت غریب ہیں۔ پاکستان نے انہیں اتنی دولت دی لیکن پاکستان کے لئے کچھ نہیں کر رہے۔ اپنے اور خاندان کے لئے تو سب کوشش کرتے ہیں ہمیں اپنے ملک اور مزہب کیلئے بھی کچھ کام کرنا چاہیے۔ اگر آپ نے پورے پاکستان کا ٹھیکہ نہیں لیا تو آپ کم از کم اپنے گھر کے اردگرد کچھ گھروں کا خیال ضرور رکھا کریں تاکہ آپ کے آس پاس کوئی بچہ یا بوڑھا بھوکا نہ سو رہا ہو۔ جیت پاکستان - کوئی خواہش جو پوری کرنا چاہتے ہوں لیکن پوری نہ ہوئی ہو؟ چاچا کرکٹ -کوئی خواہش نہیں بس حکومت سے وہی پرانا مطالبہ ہے کہ میرا پی آئی اے اور ریل کا سفرفری جیت پاکستان
__________________
سورج ہوں زندگی کی رمق چھوڑ جاونگا
میں ڈوب بھی گیا تو شفق چھوڑ جاوں گا Last edited by ایکسٹو; 30-03-11 at 09:03 AM. |
|
|
|
| ایکسٹو کا شکریہ ادا کیا گیا | منتظمین (30-03-11) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,230
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلامُ علیکم
اچھا لگا ان کے بارے میں جان کر، انکی یہ بات دل کو لگی کہ ہماری قوم کے امیر لوگ بہت غریب ہیں۔ پاکستان نے انہیں اتنی دولت دی لیکن پاکستان کے لئے کچھ نہیں کر رہے۔ اپنے اور خاندان کے لئے تو سب کوشش کرتے ہیں ہمیں اپنے ملک اور مزہب کیلئے بھی کچھ کام کرنا چاہیے۔ اگر آپ نے پورے پاکستان کا ٹھیکہ نہیں لیا تو آپ کم از کم اپنے گھر کے اردگرد کچھ گھروں کا خیال ضرور رکھا کریں تاکہ آپ کے آس پاس کوئی بچہ یا بوڑھا بھوکا نہ سو رہا ہو۔ انکی یہ بات انکی سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔ |
|
|
|
| زارا کا شکریہ ادا کیا گیا | ایکسٹو (30-03-11) |
![]() |
| Tags |
| .net, images, پہچان, پیارے, پاکستان, پاکستانی, پسند, واقعات, لوگ, لڑکی, لندن, نوکری, چاچا, نظر, مقابلہ, محبت, آج, امیر, تعلیم, دوست, داڑھی, دعا, سری لنکا, شاعری, عورت |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| انٹرویو کے لئے تشریف لائیے | طارق راحیل | انٹرویوز | 215 | 05-11-11 05:52 PM |
| کس کا انٹرویو پہلے ہونا چاہیئے | رضی | عمومی بحث | 18 | 26-05-09 04:06 AM |
| 36 چاہئنہ ٹائون ۔۔۔۔ آڈیو گانے | محمدعدنان | گانے | 2 | 29-06-08 08:55 AM |
| طالبان کی جانب سے دی گئی آج کی ڈیڈ لائن حتمی | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 04-01-08 09:19 AM |