24-11-08, 07:41 PM
|
#1
|
|
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,793
شکریہ: 1,293
980 مراسلہ میں 1,851 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
چاہے کسی ملک میں ہو، پاک بھارت سیریز ضرور ہونی چاہئے، یونس خان
چاہے کسی ملک میں ہو، پاک بھارت سیریز ضرور ہونی چاہئے، یونس خان
اسٹار بیٹسمین یونس خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ ضروری ہے۔ یہ کرکٹ کسی بھی ملک میں ہو۔ پاکستانی کرکٹرز کو انٹرنیشنل کرکٹ ضرور ملنی چاہئے۔ وہ اتوار کو نمائندہ جنگ کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ابوظبی کی ون ڈے سیریز کا مجھے فائدہ ہوا کیوں کہ میں آسٹریلیا سے شیفلڈ شیلڈ کھیل کر آیا تھا۔ اس لئے میں نے ایک نصف سنچری اور ایک سنچری بنائی۔ یونس خان نے کہا کہ بھارت کی سیریز ہونا بے حد ضروری ہے۔ پہلی ترجیح یہ ہونئی چاہئے کہ یہ سیریز پاکستان میں ہو۔ اگر سیکورٹی خدشات کی وجہ سے بھارتی ٹیم پاکستانی نہیں آتی تو اس سیریز کو نیوٹرل گراؤنڈ میں کرایا جائے۔ کیوں کہ اس سال پاکستانی کرکٹرز کو انٹرنیشنل کرکٹ کم ملی ہے۔ کم کرکٹ ملنے کی وجہ سے کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ ہر حال میں ہونی چاہئے۔ اگر طویل سیریز نہیں ہوتی توچند ہفتوں پر مشتمل مختصر سیریز کراکر کھلاڑیوں کو میچ پریکٹس فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات ٹھیک نہیں ہیں لیکن کھلاڑیوں کوتیسرے ملک میں جاکر کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب میری آسٹریلیا سے واپسی اسی وقت ہوگی جب پاکستان ٹیم کی کوئی سیریز طے ہوگی۔ فی الحال میری نظریں بھارت کے خلاف سیریز پر مرکوز ہیں۔ یونس خان پیر کو دوبارہ آسٹریلیا روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ ساؤتھ آسٹریلیا کی طرف سے شیفلڈ شیلڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔ یونس خان، پینٹاگولر کپ کے فائنل میں صوبہ سرحد کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔ یونس خان نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہئے۔
|
|
|