![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,353
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ملتان(عبدالماجد بھٹی،نمائندہ خصوصی)ٹیسٹ سیریز میں پروٹیز کے ہاتھوں شکست کا گھاؤ سہنے کے بعد پاکستانی شاہین پہلی بار ون ڈے سیریز میں برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔شعیب ملک کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کو اس عزم کے ساتھ چوتھا ون ڈے کھیلنے میدان میں اترے گی کہ وہ ون ڈے میچزمیں فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے میچ جیت کر ون ڈے سیریز اپنے نام کرلے تاکہ ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کا بدلہ لیا جائے اور اس طرح آخری ون ڈے محض رسمی کارروائی ثابت ہو۔اہم بات ہے کہ پاکستان کے نمبر ایک بولر محمد آصف کہنی کی انجری سے صحت یاب ہورہے ہیں ، انہوں نے ٹیم کے ساتھ نیٹ پریکٹس میں حصہ لیا، انہیں ملتان ون ڈے میں سہیل تنویر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان چوتھا میچ جمعے کو ملتان اسٹیڈیم میں ہورہا ہے۔پاکستان ٹیم نے سیریز میں لگاتار دو میچ جیت لئے ہیں اس لئے شہر میں کرکٹ کا بخار اپنے عروج پر ہے۔پاکستان کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔ملتان میں کا میابی کی صورت میں پاکستان ون ڈے سیریز جیت لے گا۔یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستانی ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے انٹر نیشنل سیریز جیتے گی۔1993 اور1994 میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف تین تین ایک روزہ میچ جیتے تھے لیکن اس وقت پاکستانی ٹیم سہ فریقی ون ڈے سیریز کھیل رہی تھی۔دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والی گذشتہ تینوں ون ڈے سیریز جنوبی افریقا نے جیتی تھیں اس لئے پاکستانی ٹیم ملتان کا میچ جیت کر نئی تاریخ رقم کرسکتی ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان اب تک 50 ون ڈے میچ ہوئے ہیں۔پاکستان نے16،جنوبی افریقا نے33میچوں میں کا میابی حاصل کی۔جبکہ ایک میچ کا نتیجہ برآمد نہ ہوسکا۔دونوں ٹیمیں ملتان میں پہلی بار کوئی میچ کھیلیں گی۔کراچی ٹیسٹ اور لاہور کا ون ڈے انٹر نیشنل 45 رنز سے ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم نے سیریز میں شاندار واپسی کی ہے۔محمد یوسف پاکستان کی جیت کے ہیرو ہیں۔انہوں نے پہلے میچ میں53 رنز بنانے کے بعد دوسرے میچ میں117 اور تیسر ے میں میچ وننگ58 ناٹ آؤٹ رنز اسکور کئے۔پاکستانی رن مشین محمد یوسف نے ون ڈے سیریز میں وہ کردار ادا کیا ہے جو ٹیسٹ سیریز میں 421 رنز بناکر جنوبی افریقا کی جانب سے جیک کیلس نے ادا کیا تھا۔یوسف نے تین میچوں میں114 کی اوسط سے 228 رنز بنائے ہیں۔جبکہ شاہد آفریدی نے آل راؤنڈر کی حیثیت سے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔شاہد نے 85 رنز بنانے کے علاوہ 5 وکٹیں حاصل کی ہیں۔انہوں نے پہلے میچ میں 47 رنز بنانے کے علاوہ فیصل آباد کے میچ میں جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔شاہد آفریدی نے 32 رنز بنانے سے قبل 37 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ایک ناقابل یقین کیچ لیا۔شاہد نے ذمے داری لیتے ہوئے اننگز کا آغاز کیا اور پاکستان کو سات اوورز میں42 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا۔ محمد آصف کی عدم موجودگی میں راؤ افتخار انجم نے 19 کی بولنگ اوسط سے سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔ عمرگل کی کارکردگی میں دن بدن بہتری آرہی ہے۔ان کی سیریز میں وکٹوں کی تعداد پانچ ہے۔پاکستان کے لئے ون ڈے سیریز میں ابھی تک سب سے تشویش کی بات یونس خان کی فارم ہے۔ٹیسٹ سیریز میں دوسنچریاں بنانے والے یونس خان 18کی اوسط سے54رنز بنا سکے ہیں۔تاہم یونس خان کا کہنا ہے کہ ایک اچھی اننگز ان کے اعتماد میں اضافہ کردے گی۔یونس نے آخری 9اننگز میں کوئی ون ڈے نصف سنچری نہیں بنائی ہے انہوں نے آخری نصف سنچری جنوبی افریقا کے خلاف ڈربن میں بنائی تھی۔اس سال کے آغاز میں ہونے والی ون ڈے سیریز میں انہوں نے 93رنز بنائے تھے۔یونس کی طرح جنوبی افریقا کی ٹیسٹ سیریز کے ہیرو جیک کیلس ون ڈے سیریز میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں ۔کیلس نے تین اننگز میں سات کی بیٹنگ اوسط سے صرف21رنز بنائے ہیں۔گریم اسمتھ کا کہنا ہے کہ صف اول کے بیٹسمین کی خراب کارکردگی سے ہمیں تشویش لاحق ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز سلو وکٹوں پر ہورہی ہے۔جس میں پاکستانی اسپنرز اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ملتان میں بھی فیصل آباد اور لاہور سے ملتی جلتی وکٹ تیار کی گئی ہے۔جس میں عبدالرحمن،شاہد آفریدی اور شعیب ملک کا کردار اہم ہوگا۔عبدالرحمن اس سیریز میں زبردست فارم میں ہیں۔وہ گروئن انجری کا شکار ہیں لیکن سلیکٹرز کا خیال ہے کہ وہ ملتان کا ون ڈے کھیلیں گے۔پاکستان نے دوسر ا میچ 25رنز اور تیسرا میچ چھ وکٹ سے جیتا تھا۔جنوبی افریقا کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں ۔فاسٹ بولر آندرے نیل اور پال ڈومینی کی شمولیت کا امکان ہے۔نیل کی شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ اس موقع پر کہنا مشکل ہے کہ وہ کس کی جگہ کھیلیں گے۔تاہم باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ نیل شارل لینگویلڈ اور ڈومینی ، کیمپ کی جگہ میچ میں شرکت کریں گے۔چوتھے ون ڈے میچ کے لئے پاکستان کی ٹیم یہ ہوگی۔ شعیب ملک(کپتان)، شاہدآفریدی، یاسرحمید،یونس خان، محمد یوسف، مصباح الحق،کامران اکمل، محمد آصف،راؤ افتخار انجم،عمر گل اور عبدالرحمن، ریزرو کھلاڑیوں میں سہیل تنویر، سلمان بٹ، عمران نذیر اور خالد لطیف شامل ہیں۔جنوبی افریقا کی ٹیم ان کھلاڑیوں میں سے منتخب کی جائے گی۔گریم اسمتھ (کپتان)ہرشل گبز،جیک کیلس،اے بی ڈی ویلیئرز،جسٹن کیمپ،مارک باؤچر،شان پولاک،شارل لینگویلڈ،البی مورکل،جوہان بوتھا،مکھایا این تینی،پال ڈومینی اورآندرے نیل ۔نیوزی لینڈ کے بلی باؤڈن اور پاکستان کے علیم ڈار امپائر ہوں گے۔جبکہ ضمیر حیدر ٹی وی امپائر اور رشید بھٹی ریزرو امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔آسٹریلیا کے ایلن ہرسٹ میچ ریفری ہوں گے۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| فارم, پاکستان, پاکستانی, مکمل, موقع, جیت, خلاف, خان, خصوصی, روزہ, سال, شہر, شاندار, عمران, صحت, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| چوتھا ون ڈے پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ | محمدعدنان | کرکٹ | 19 | 06-11-10 11:23 PM |
| دنیا کے سستے ترین شہروں میں کراچی کا چوتھا نمبر | فرحان دانش | خبریں | 1 | 07-07-09 08:51 PM |
| دہشتگردی:’تین چوتھائی کا تعلق پاکستان سے‘ | فیصل ناصر | خبریں | 0 | 14-12-08 10:13 PM |
| پاکستان کے ایٹمی اثاثے اورقوم کا عزم’’ ۔ تحریر ۔ زبیر احمد ظہیر | ZUBAIR | عمومی بحث | 2 | 11-06-08 01:01 AM |
| صحافی تنظیموں نے میڈیا کی بندش اور ایمرجنسی کو مسترد کردیا، جدوجہد کا عزم | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 05-11-07 08:22 AM |