واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




ڈرا کیلئے نہیں صرف جیت کیلئے میدان میں اتریں گے،یونس خان،کپتانی سے بھاگتا ہوں یہ میرا پیچھا نہیں چھوڑتی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-12-07, 08:13 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,353
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ڈرا کیلئے نہیں صرف جیت کیلئے میدان میں اتریں گے،یونس خان،کپتانی سے بھاگتا ہوں یہ میرا پیچھا نہیں چھوڑتی

ڈرا کیلئے نہیں صرف جیت کیلئے میدان میں اتریں گے،یونس خان،کپتانی سے بھاگتا ہوں یہ میرا پیچھا نہیں چھوڑتی

ڈرا کیلئے نہیں صرف جیت کیلئے میدان میں اتریں گے،یونس خان،کپتانی سے بھاگتا ہوں یہ میرا پیچھا نہیں چھوڑتی



بنگلور(نمائندہ خصوصی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ میں کپتانی سے بھا گتا رہا ہوں لیکن کپتانی میرا پیچھا کررہی ہے ۔ہر سیریز میں کپتان کو سلیکشن میں بھی کردار ملنا چاہیئے ۔میں ہنستے مسکراتے کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں لیکن پاکستان اور بھارت میں کپتان ہر وقت دباؤ میں رہتا ہے کو شش کرتا ہوں کہ اپنی ٹیم بناؤں ۔وہ جمعے کو چنا سوامی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرر ہے تھے ۔انہوں نے کپتانی سے انکار کے حوالے سے سوالات کا زور دار جواب دیا ۔یونس خان نے کہا کہ میں کرکٹ سے انجوائے کرنا چاہتا ہوں لیکن کپتانی کر نے سے کھلاڑی کی زندگی خراب ہوجاتی ہے میں نے نائب کپتان بننے سے بھی انکار کردیا تھا لیکن مجھ سے درخواست کی گئی تھی جس کے بعد میں نے یہ عہدہ قبول کیا ۔یونس خان نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ اپنی ٹیم خود بناؤں جب تک کھیلتا رہوں گا اس طرح کی باتیں ہوتی رہیں گی میں کپتانی سے ہمیشہ بھاگتا رہا ہوں میں جتنا کپتانی سے بھا گتا ہوں یہ میرے پیچھے آجاتی ہے ۔مجھے مجبوراً کپتانی کرنا پڑتی ہے ۔پاک بھارت میچ میں کپتانی کرنا اور بھی مشکل ہے کیوں کہ دونوں ملکوں میں کپتانوں پر غیر ضروری دباؤ ڈالا جاتا ہے ۔میں نے نائب کپتان کا عہدہ نہیں مانگا بلکہ درخواست پر قبول کیا ہے میں اپنے کالم میں99 فیصد سچ بولتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ویسے تو ہر انٹر نیشنل میچ میں دباؤ ہوتا ہے چاہے وہ میچ زمبابوے کے خلاف کیوں نہ ہو لیکن بڑی ٹیم خاص طور پر بھارت کے خلاف کارکردگی کے لیے بہت زیادہ دباؤ ہوتا ہے یہ کھلاڑی پر منحصر ہے کہ وہ اس دباؤ سے کس طرح نمٹتے ہیں کپتان اس وقت کا میاب ہو گا جب وہ ریلکس ہوگا ۔یونس خان نے کہا کہ کپتان کو سلیکشن کے معاملات میں با اختیار ہونا چاہیئے ۔یونس خان نے کہا کہ ہمیں اس بات کی فکر نہیں ہے کہ کون سا بھارتی کھلاڑی فٹ ہے اور کون ان فٹ ہے۔ ہم سیریز میں ایک صفر کے خسارے میں ہیں اور سیریز کے اہم ترین میچ میں اپنے گیم پلان کے مطابق حصہ لینا چاہتے ہیں میں نے اپنے کھلاڑیوں سے کہہ دیا ہے کہ وہ ڈرا نہیں صرف اور صرف جیت کے لیے میدان میں اتریں گے امید ہے کہ موسم ہماری اور جیت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گا ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے اخباری کالم میں 99 فیصد سچ لکھتا ہوں ۔مجھے کول کتہ میں ٹیم سلیکشن کے معاملات کا زیادہ علم نہیں تھامیں کوشش کروں گا کہ اپنی ٹیم شعیب ملک اور جیف لاسن کے مشورے سے منتخب کروں۔انہوں نے کہا کہ لگ رہا ہے میرا کپتانی سے پیچھا نہیں چھوٹے گا۔مجھے نہیں علم میرے کپتانی سے انکار کی باتیں کس طرح میڈیا میں آئیں ۔انہوں نے کہا کہ2005ء میں موہالی ٹیسٹ ڈرا کر نے کے بعد ہم کول کتہ میں ہار گئے تھے ۔ہم نے مثبت ذہن کے ساتھ بھارت کو ایک اچھا ٹوٹل دیا میں نے اپنے کھلاڑیوں سے یہی کہا تھا کہ جیت کا عزم لے کر میدان میں اتریں اور ہم سر خرو رہے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں کنڈیشن اچھی ہیں لیکن میں نے ابھی تک وکٹ نہیں دیکھا اس میچ میں کوئی فیورٹ نہیں ہے البتہ ٹاس اہم ہوگا۔
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستانی, جیت, جواب, خلاف, خصوصی, درخواست, زندگی, صفر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کراچی پولیس میں بھرتی کے لئے انٹرویو میں امیدواروں کے جوابات کنعان اپکے کالم 0 09-01-11 03:56 AM
سمندر میں اترتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں محمدعدنان وصی شاہ 7 08-12-09 02:18 PM
سمندر میں اترتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں Zullu230 شعر و شاعری 6 26-03-08 10:28 AM
صدر پرویز کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑینگے،کسی کو چھیڑینگے نہیں جو ہمیں چھیڑے گا اُسے چھوڑینگے نہیں ،پرویز الٰہی عبدالقدوس خبریں 0 22-02-08 02:17 AM
قیادت دی گئی تو6 ماہ میں ٹیم کو ٹھیک کر دوں گا،یونس خان خرم شہزاد خرم کرکٹ 2 17-12-07 03:26 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:08 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger