|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے گیری کرسٹن کی جگہ ڈنکن فلیچر کو قومی ٹیم کا کوچ مقرر کیا ہے۔
کرسٹن نے عالمی کپ میں بھارتی ٹیم کی فتح کے بعد اس ذمہ داری سے دست بردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔ دریں اثناء بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے عالمی کپ جیتنے والی ٹیم کے ارکان کو دی جانے والی انعامی رقم ایک کروڑ سے بڑھا کر دو کروڑ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ نامہ نگار سہیل حلیم کے مطابق اس سے پہلے ذرائع ابلاغ میں چھپنے والی خبروں میں کہا گیا تھا کہ ٹیم ہر کھلاڑی کے لیے ایک کروڑ روپے کے انعام سے خوش نہیں تھی اور انہوں نے اپنی ناراضگی سے بورڈ کو آگاہ کیا تھا۔ باسٹھ سالہ ڈنکن فلیچر کا تعلق زمبابوے سے ہے اور وہ آٹھ سال تک انگلینڈ کی ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں۔ بھارتی ٹیم کے ساتھ انہیں ابتدائی طور پر دو سال کا کانٹریکٹ دیا گیا ہے۔ نئے کوچ کے لیے کئی سرکردہ سابق کھلاڑیوں کا ذکر کیا جارہا تھا اور یہ خیال نہیں تھا کہ بورڈ اتنی جلدی فیصلہ کر لے گا۔ ممبئی میں بی سی سی آئی کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد بورڈ کے سیکریٹری این سری نواسن نے کہا کہ ممکن ہے کہ فلیچر ویسٹ انڈیز کے دورے پر بھارتی ٹیم کے ساتھ نہ جاسکیں کیونکہ اس دوران ان کی پہلے سےکچھ مصروفیات ہیں۔ سری نواسن کے مطابق ایرک سائمنز بولنگ کوچ کے عہدے پر بدستور قائم رہیں گے۔ فلیچر سنہ انیس سو تراسی کے عالمی کپ میں زمبابوے کے کپتان تھے اور انہوں نے صرف چھ ایک روزہ میچ کھیلے لیکن کرکٹ کے میدان پر انہیں ایک شاطر دماغ کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ انگلینڈ کے کوچ کی حیثیت سے ان کا ریکارڈ بہت زیادہ اچھا نہیں رہا۔ لیکن اس دوران انگلینڈ نے سنہ دو ہزار پانچ میں ایشز کی سیریز جیتی اور چھتیس سال میں پہلی مرتبہ ویسٹ انڈیز کو انہیں کے میدانوں پر ہرایا۔ گیری کرسٹن کی رہنمائی میں بھارتی ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی ٹیموں کی فہرست میں سرکردہ مقام حاصل ہوا اور ٹیم نے عالمی کپ بھی جیتا۔ کرسٹن نے اپنے جانشین کے طور پر زمبابوے کے ہی اینڈی فلاور کا نام تجویز کیا تھا۔ بھارتی ٹیم آئی پی ایل کے فوراً بعد ویسٹ انڈیز کے دورے پر روانہ ہو جائے گی۔ بی بی سی اردو
__________________
![]() میرا بلاگ۔ صدائےقلندرhttp://saifikhan011.blogspot.com/ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کنٹرول, پہلی, پہلے, والی, قائم, مقام, ممکن, مطابق, این, انعامی, اتنی, اردو, بی, بڑھا, بدستور, تجویز, جانے, جائے, خوش, دی, ریکارڈ, روزہ, طور, عالمی, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| پاکستانی فنکاروں سے کام نہ لیں ورنہ سختی سے نمٹیں گے، شیوسینا کی بھارتی چینلز اور پروڈیوسرز کو دھمکی | گلاب خان | خبریں | 0 | 21-02-11 06:52 AM |
| کشمیری لیڈروں نے آٹھ نکا تی بھارتی فارمولہ مسترد کردیا | جاویداسد | خبریں | 0 | 25-09-10 11:59 PM |
| سڈنی ٹیسٹ آسٹریلیا کے نام،تاریخ بدلنے کے بھارتی کے بھارتی دعوے کھوکھلے نعرے ثابت ہوئے | عبدالقدوس | کھیل اور کھلاڑی | 0 | 07-01-08 08:30 AM |
| واضح شکست دیکھ کر بینظیر پھرن لیگ کی کشتی میں سوار ہونا چاہتی ہیں،پرویز الٰہی | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 05-12-07 08:46 AM |
| جنرل پرویز ڈوبتی کشتی میں سوار ہیں، جسٹس وجیہہ | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 21-11-07 08:29 AM |