![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,353
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ڈوپنگ ٹیسٹ:مارٹینا ہنگزپر دو سال کی پابندی عائد کردی گئی
سڈنی (جنگ نیوز) سابق عالمی نمبرون ٹینس اسٹار مارٹینا ہنگز کو ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت ثابت ہونے کے جرم میں دو سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے ۔27 سالہ سوئٹزر لینڈ کی اسٹار کھلاڑی کا گزشتہ سال ومبلڈن مقابلوں میں کوکین کا مثبت ٹیسٹ سامنے آیا تھا جبکہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے مارٹینا کی پابندی کے خلاف اپیل کو مسترد کردیا ہے اور دو سالہ پابندی عائد کردی ہے جس کا اطلاق یکم اکتوبر 2007 سے ہوگا لیکن سابق اسٹار کھلاڑی اس سے قبل ہی انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکی ہیں۔ لیکن آئی ٹی ایف کی پابندی کے اعلان کے بعد مارٹینا ہنگز کے ومبلڈن اور اس کے بعد کے ٹورنامنٹس کے رینکنگ پوائنٹس اور انعامی رقم ضبط کرلی جائے گی۔ پانچ بار کی گرینڈ سلم ونر کے یورین سیمپل سے مثبت ٹیسٹ سامنے آیا تھا جوکہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تیسرے راؤنڈ میں لارا گران ویل سے شکست کے بعد لیاگیا تھا جبکہ مارٹینا نے قبل ازیں کہا تھا کہ وہ بے قصور ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی بے قصوری بالوں کے ٹیسٹ کے منفی نتیجے سے سامنے آتی ہے جس سے معلوم ہوسکتا ہے کہ کوکین کا ستعمال ہوا ہے یا نہیں ۔آئی ٹی ایف کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر میں دو روزہ سماعت کے بعد ہنگز کی جانب سے 29 جون 2007 کو فراہم کیاگیاسیمپل کوکین کے استعمال کے سلسلے میں مثبت رہا ہے جبکہ ٹریبونل نے ہنگز کی اس تجویز کو رد کردیاہے کہ ان سے منسلک سیمپل کے بارے میں شکوک و شبہات ہیں کہ آیا یہ ان کاہے یا نہیں۔ ٹریبونل نے ہنگز کی جانب سے غفلت یا غلطی نہ ہونے کے عذر کو بھی رد کردیا ہے کیونکہ ایسی کوئی صورت نظر نہیں آئی کہ اتفاقاً کوکین کا استعمال ہوا ہو۔ ہنگز سال 2006 میں تین سال دنیائے ٹینس سے باہر رہنے کے بعد واپس آئی تھیں جبکہ وہ اپنے کیرےئر میں 43 ڈبیلو ٹی اے سنگلز ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز رکھتی ہیں۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| نیوز, نظر, معلوم, انعامی, جرم, خلاف, روزہ, سال |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| پاکستان کرکٹ ٹیم کے چار کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ کلیئر | جاویداسد | خبریں | 0 | 21-09-10 04:11 PM |
| پاکستانی کرکٹ ٹیم پھر آزمائش میں۔۔ 4کرکٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ | جاویداسد | خبریں | 6 | 15-09-10 10:38 PM |
| سری لنکا دورہ: ٹیسٹ ٹیم میں یوسف شامل | محمدعدنان | کرکٹ | 2 | 25-06-09 01:59 PM |
| سری لنکا کیخلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان | تفسیر حیدر | کرکٹ | 0 | 18-02-09 07:21 PM |
| بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیزیز کیلئے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا | champion_pakistani | کرکٹ | 4 | 17-11-07 02:06 PM |