![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,793
شکریہ: 1,293
980 مراسلہ میں 1,851 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آسٹریلوی امپائر ڈیرل ہیئر نے انٹرنیشنل امپائرنگ سے مستعفی ہو کر کوچنگ کے شعبہ سے وابستہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 78 ٹیسٹ اور 138 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دینے والے ڈیرل ہیئر نے اپنا استعفیٰ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے حوالے کر دیا ہے۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان اوول ٹیسٹ تنازع کے باعث شہرت حاصل کرنے والے آسٹریلوی امپائر کو متنازع فیصلہ کے بعد آئی سی سی ایلیٹ پینل سے فارغ کر دیا گیا تھا تاہم 6 ماہ بعد انہیں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں میں امپائر تعینات کیا گیا تھا لیکن اس کے علاوہ انہیں کسی میچ میں امپائر تعینات نہیں کیا گیا، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے امپائرنگ کو خیرباد کہہ کر کوچنگ کے شعبہ کا انتخاب کیا ہے۔ وہ آئندہ چند روز میں نیو ساؤتھ ویلز امپائرز اینڈ سوکرز ایسوسی ایشن سے وابستہ ہو جائیں گے۔ آئی سی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ڈیرل ہیئر کا ذاتی فیصلہ ہے تاہم وہ رواں سال اکتوبر تک آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل رہیں گے۔
بشکریہ: جنگ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| پاکستان, آئی سی سی, روزہ, سال |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| جب سے اس نے شہر کو چھوڑا ہر رستہ ویران ھوا | The Great | شعر و شاعری | 0 | 14-08-09 09:13 PM |
| خدانخواستہ، اگر پاکستان اور انڈیا کی جنگ ہوگئی۔ تو آپکا کردار کیا ہوگا؟ | راجہ اکرام | گپ شپ | 16 | 11-05-09 07:22 PM |
| فیصلہ پرویز مشرّف کے مستقبل کا | حنا | سیاست | 7 | 01-09-08 11:16 AM |
| صدرکے مستقبل سمیت تمام فیصلے آنیوالی پارلیمنٹ کریگی ،نگراں وزیر اعظم | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 24-02-08 12:09 PM |
| مجلس عمل میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، اتوار کو مستقبل کے فیصلے کا امکان | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 06-12-07 09:08 AM |