واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




کراچی کے نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی،وزیر اعظم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-10-07, 10:48 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,363
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default کراچی کے نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی،وزیر اعظم

کراچی کے نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی،وزیر اعظم

کراچی کے نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی،وزیر اعظم

وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کو تفریحی اور کھیلوں کی مزید سہولت فراہم کی جائینگی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کے مسائل حل کیے ہیں اور انہیں ہر ممکن سہولتیں دی ہیں یہ بات انہوں نے اتوا ر کی شام نارتھ ناظم آباد کے بلاک Gمیں نارتھ ناظم آباد جیم خانہ کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نارتھ ناظم آباد پورے ملک کی عکاسی کرتا ہے یہ تاریخی شہر ہے جہاں سے نامور کھلاڑیوں نے جنم لیا حکومت نے ہمیشہ عوام کو مثبت سرگرمیوں کی فراہمی کیلئے موثر امداد کی ہے اس جیم خانہ کی تعمیر سے بھی متوسط طبقے کے عوام کو تفریح کی شان دار اور جان دار سہولتیں مل جائینگی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا ہم نے محض زبانی دعوے نہیں کیے بلکہ انہیں عملی شکل بھی دی وزیراعظم نے اس موقع پر جیم خانہ کی تعمیر کیلئے دس کروڑ روپے کی امداد کا بھی اعلان کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ مڈل کلاس طبقے کیلئے جیم خانہ کی تعمیر بڑا کارنامہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا کھیلوں اور تفریحی اعتبار سے ماضی میں بڑا اہم کردار رہا ہے ہم مستقبل میں بھی اس شہر میں اس قسم کی بھرپور سہولتیں فراہم کریں گے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا کہ نارتھ ناظم آباد کراچی کا مرکز ہے اس علاقے نے ہر شعبے میں ملک ، صوبے اور شہر کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا اس علاقے میں جیم خانہ کا قیام خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس کی تعمیر کیلئے ہر ممکن تعاون کریگی ۔ انہوں نے اس کی تعمیر کے سلسلے میں 5کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا ۔ سٹی ناظم مصطفی کمال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیم خانہ کا قیام حق پرست قیادت کا بڑا کارنامہ ہے ۔ حق پرست قیادت نے تعمیری رکاوٹوں کے ساتھ ساتھ مثبت سرگرمیوں ، کھیلوں کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے بھی بے پناہ کام کیے ہیں ۔ انہوں نے جیم خانہ کی تعمیرکیلئے 5کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا وفاقی وزیر بندرگاہ و جہازرانی بابر خان غوری نے کہا کہ شہر کے متوسط طبقے کیلئے جیم خانہ کی تعمیر قابل ستائش ہے اس جیم خانہ کے ذریعے شہریوں کو تفریح کی زیادہ سے زیادہ سہولتیں میسر ہونگیں ۔ تقریب سے نارتھ ناظم آباد کے رکن قومی اسمبلی کنور خالد یونس ، رکن سندھ اسمبلی بلقیس مختار نے بھی خطاب کیا جبکہ ٹاوٴن ناظم نارتھ ناظم آباد ممتاز حمید نے وزیراعظم کو جیم خانہ کے بارے میں بریفنگ دی ۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کمال, کراچی, موقع, موجودہ, ممکن, مسائل, حل, خوش, شہر, شام, عزیز, صوبے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وعدوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،پی پی سے اتحاد ججوں کی بحالی کی شرط پر کیا،شہباز شریف عبدالقدوس خبریں 0 24-02-08 12:01 PM
بینظیر بھٹو کا قتل،بریگیڈیئر چیمہ نے اپنی طرف سے کچھ نہیں کہا تھا،ڈاکٹروں کی رپورٹ پیش کی،وزیر داخلہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 01-01-08 10:20 AM
:::‌ محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: ابو کاشان خبریں 0 23-12-07 11:01 PM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) چاچا کمال خبریں 0 04-12-07 11:50 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:08 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger