|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ورلڈ کپ 2011 کا موسم شروع ہوچکا ہے اور آج سے کچھ دن بعد یعنی 19 فروری 2011کو دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ شروع ہوجائے گا اور زیادہ تر ٹیمیں ورلڈ کپ میزبان ملکوں میںپہنچ چکی ہیں اور وارم اپ میچز کھیلے جارہے ہیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی بنگلہ دیش پہنچ چکی ہے اور ورلڈ کپ کی تیاریاں شروع کرچکی ہے۔مختلف ٹیموں کے کوچز اور کپتانوں کی طرف سے طرح طرح کے بیانات سننے کو اور پڑھنے کومل رہے ہیں کہ ہم یہ کردیں گے ہم وہ کردیں گے ۔ میں غیب کا علم تو نہیںجانتا کہ دعوی کرسکوں کہ کون سی ٹیم ورلڈ کپ جیتے گی اور کون سی نہیں ۔ اور یہ بات بھی سب پہ عیاں ہے کہ جو ٹیم کھیل کے تمام شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دیکھائے گی وہی ٹیم ٹائٹل جیتے گی اور وہ چاہے کوئی بھی ٹیم ہو۔
بحثیت پاکستانی میری تمام نیک خواہشات، تمنائیں اور دعائیں اپنی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں اور میری دلی خواہش بھی یہ ہے کہ پاکستان اب کی بار ورلڈ کپ جیت جائے (آمین)۔ لیکن اگر تمام حقائق کا جائزہ لیا جائے اور پاکستان کی گزشتہ فتوحات کا ریکارڈ دیکھا جائے تو یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ پاکستان نے جب بھی فتح حاصل کی اس فتح میںپاکستان کی بائولنگ نے کلیدی کردار ادا کیا ۔اور اس وقت پاکستانی بائولنگ کی جو پوزیشن ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے ۔ پاکستانی ٹیم کے دوفاسٹ بائولر محمد آصف اور محمد عامر اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میںملوث ہونے کی پاداش میںمیں بالترتیب 7 اور 5 سال کی پابندی لگوا کر کرکٹ سے باہر بیٹھے ہوئے ہیں۔ میرے خیال سے محمد عامر کے ٹیم میںموجود ہونے سے پاکستان کا بائولنگ اٹیک کافی مضبوط تھا۔سہیل تنویر کو بھی ان فٹ قرار دے کر ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر کیا جاچکا ہے ۔ شعیب اختر کی میں اب وہ پہلے والا دم خم نہیںرہا ۔ اور پیچھے باقی بائولرز میں عمر گل اور وہاب ریاض رہ جاتے ہیںاور پاکستانی ٹیم کی بائولنگ کا سارا دارومدار ابھی انہی دونوں کے کندھوں پر ہے ۔ رہ گئی بات پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کی تو آن پیپر دیکھا جائے تو اس وقت پاکستان کے پاس سب سے اچھی بیٹنگ لائن اپ ہے ۔ لیکن میں نے اسی بیٹنگ لائن اپ کو میدان میں تاش کے پتوں کی طرح سے بکھرتے ہوئے دیکھا ہے ۔ یا سیدھی طرح یوں کہہ لیں کہ ان کا کوئی اعتبار نہیںہے کہ کب کیا کردیں۔ لیکن میںٹھہرا ایک سیدھا سادا پاکستانی اور میرا دل چاہتا ہے کہ میرے ملک کی ٹیم اس بار ورلڈ کپ جیت کر لائے ۔ تو میری تمام کھلاڑیوں سے التماس ہے کہ وہ تمام آپسی رنجشوں کو بھول بھال کر متحد ہوکر اور جی جان سے کھیلیں تو فتح و کامرانی ان کے قدم چومے گی ۔ اور میں اللہ عزوجل سے دعا کرتاہوں کہ وہ ہمارے کھلاڑیوں کے آپس میںپیار و محبت میں اضافہ فرمائے اور انہیںملک کےلئے کھیلنے اور جیتنے کا حوصلہ عطا فرمائے ۔ آخر میں میںیہ کہوں گا کہ وش یو گڈ لک آفریدی، وش یو گڈ لک پاکستان!!! کرکٹ ورلڈ کپ 2011- گڈ لک پاکستان | عدنان کا بلاگ
__________________
----------
![]() |
|
|
|
| 8 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا | asakpke (16-02-11), کائنات (18-02-11), ھارون اعظم (13-02-11), معظم (13-02-11), جانی (17-02-11), عبدالقدوس (13-02-11), عدنان دانی (13-02-11), عروج (13-02-11) |
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
|
|
|
|
|
|
#7 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
|
|
|
|
|
|
#9 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
|
|
|
|
|
|
#12 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مقام: Attock City, Pakistan
مراسلات: 197
کمائي: 4,909
شکریہ: 777
143 مراسلہ میں 350 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ہم جیتیں (آمین)
یا ہاریں (اللہ نہ کرئے) پر ہمت نہیں ہارنی (انشااللہ) یہی ہماری جیت ہے (ماشااللہ) |
|
|
|
| asakpke کا شکریہ ادا کیا گیا | محمدعدنان (16-02-11) |
|
|
#14 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Jan 2011
مقام: کسی کے دل میں
مراسلات: 143
کمائي: 1,298
شکریہ: 145
83 مراسلہ میں 135 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جو ٹیم محنت کرے گی وہی جیتے گی خواہ کوئی بھی ہو
لیکن دل کرتا ہے کہ پاکستان جیت جائے
__________________
"السلام و علیکم" کی بجائے "السلامُ علیکم" لکھیں |
|
|
|
|
|
#15 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jan 2011
مراسلات: 57
کمائي: 453
شکریہ: 42
30 مراسلہ میں 70 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
وش یو گڈ لک آفریدی، وش یو گڈ لک پاکستان!!!
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, com, گئی, پہلے, پاکستان, پاکستانی, یوں, وقت, وش, قدم, محبت, آج, اللہ, بڑا, بار, دے, دعائیں, ریکارڈ, سال, شروع, علم, عامر, عدنان, عزوجل, غیب |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ماہنامہ پاکستان کی آواز (جنوری 2011 سال نو ایڈیشن ) | سحر | خاص آفرز اور اعلانات | 36 | 14-01-11 07:08 PM |
| WorldCup 2011 New Teams کرکٹ ورلڈ کپ 2011 | Real_Light | کرکٹ | 13 | 11-10-09 11:17 PM |
| ورلڈ کپ 2011 ء: ،پاکستان میزبانی کے حق سے دستبردار | تفسیر حیدر | کرکٹ | 0 | 28-08-09 04:30 PM |
| ورلڈ کپ 2011 پاکستان سے منتقل | تفسیر حیدر | کرکٹ | 2 | 18-04-09 07:50 PM |
| 2011 ورلڈ کپ کا کوئی میچ پاکستان میںنہیں ہو گا۔ | سید راحیل علی | کرکٹ | 3 | 26-03-09 10:58 AM |