![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,239
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کرکٹ ٹیم کا حال بھی ملک جیسا ، وکٹیں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں ![]() گزشتہ ایک دہائی سے میں تقریباً پاکستانی ٹیم کا ہرمیچ شوق سے دیکھتا چلا آرہاہوں اورآج اگر ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو مجھے ٹیم کی کارکردگی میں کوئی واضع فرق نظرنہیں آرہا۔وہی خوف کے عالم میں وکٹیں گنوانا اور وہی پرانے طریقے سے فیلڈنگ کے دوران مکھیاں مارنا آج بھی نظر آتا ہے اور اگر بات کی جائے ہدف کے تعاقب کی تو آج بھی بیٹسمینوں کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں۔ نجانے اس ٹیم کے ساتھ مسئلہ کیا ہے۔ ایک ہفتہ پہلے یہی ٹیم آسٹریلیا کو شکست دیکر ہیرو قرارپائی اور ایک ہفتہ بعد تاریخی بدترین شکست کے جھومر ماتھے پر سجائے زیرو قرار پائی۔ صرف بولنگ ایک ایسا شعبہ ہے جس میں پاکستان کی کارکردگی لائق تحسین ہوتی ہے ورنہ تو یہ ٹیم بنگلہ دیش اور زمبابوے جیسی ہوتی مگر خدا کا شکرہے کہ بولنگ کا شعبہ کچھ مضبوط ہے جو بے عزتی میں کمی پیدا کرتا ہے۔ہمیں یہ بات تسلیم کرنا ہوگی کہ سلمان بٹ الیون زیادہ ترنوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل پر ہے جن میں عمراکمل ، اظہرعلی اور عمرامین نمایاں ہیں لیکن ٹیم کے باقی کھلاڑی تو سینئراورتجربہ کار ہیں وہ کیوں ہدف کے تعاقب میں لڑکھڑا جاتے ہیں؟۔ سلمان بٹ کو پہلے ٹیسٹ میں کامیابی ملی جس پرہم سب نے انہیں مبارکباد پیش کی لیکن بٹ صاحب کو چاہیے کہ وہ ساتھیوں کھلاڑیوں سے بھی مشورہ لے لیا کریں۔ ابھی گزشتہ روز جب انگلینڈ کے دوسری اننگز میں 9کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے تو میٹ پرائر کو سنچری مکمل کرنے کیلئے چالیس رنز کی ضرورت تھی ۔ اس وقت مجھے شدید حیرانگی ہوئی کہ جب شعیب ملک اور دانش کنیریا کو ہراوور میں باؤنڈری لگ رہی تھی لیکن سلمان بٹ نے دونوں میں سے کسی ایک کو بھی تبدیل کرنا گوارا نہ کیا۔ ایک عام آدمی ٹی وی پر میچ دیکھنے والا بھی اس وقت یہ منطق سمجھنے سے قاصر تھا کہ آخر شعیب ملک اور دانش کنیریا کو تبدیل کیوں نہیں کیا جارہا ، حتیٰ کہ ٹی وی کمنٹیٹر بھی حیرانی کا اظہار کررہے تھے لیکن ہمارے کپتان صاحب نے جب تک پرائر کی سنچری مکمل نہیں ہوئی بولنگ تبدیل کرنا گناہ سمجھا اور آخرمیں حریف کپتان نے پاکستانی باؤلرز کی بے بسی کو بھرپورانجوائے کرنے کے بعد ترس کھاتے ہوئے اپنی اننگزہی ڈیکلیئرکردی ورنہ نہ جانے بات کہاں ختم ہوتی۔ یہ بات تسلیم کرلیتے ہیں کہ 435رنز کا ہدف ناممکن تھا لیکن یہ حادثہ برادشت نہیں ہورہا کہ قومی ٹیم 80رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ہدف کے تعاقب میں پہلی وکٹ کپتان سلمان بٹ کی گری جو ایک غیر ضروری شارٹ کھیلنے کی کوشش میں سیلپ میں کیچ دے بیٹھے جبکہ نوجوان بیٹسمین اظہرعلی اور عمرامین بھی متاثر نہ کرسکے۔ عمران فرحت نے روایتی غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا جبکہ کیرئیر کے مشکل ترین دور سے گزرنے والے کامران اکمل پہلی اننگز میں صفر کے بعد دوسری اننگز میں بھی صفر کے سکور پر امپائرکی ستم ظریفی کاشکا ہوئے جبکہ ان کے چھوٹے بھائی عمراکمل بھی اپنے سے وابستہ امیدوں پر پورا نہ اتر سکے اور رہی بات شعیب ملک کی تو موصوف نجانے کب ٹیم کیلئے کھیلیں گے۔ کامران اکمل نے اس میچ میں ناقص کارکردگی پیش کیا کی ناقدین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا ہے اور ٹیم سے برطرف کرنے کے مطالبات بھی زور پکڑ گئے ہیں۔ گوکہ کامران اکمل برے دور سے گزررہے ہیں لیکن مینجمنٹ ان کی اہمیت جانتی ہے اور توقع ہے کہ انہیں دوسرے ٹیسٹ میں بھی موقع دیا جائیگا۔ پہلے ٹیسٹ میں ذلت آمیز شکست کھانے کے بعد کرکٹ بورڈ کو محمدیوسف کی یاد آگئی اور انہیں فوری طورپر انگلینڈ طلب کرلیا گیا ہے۔ یوسف کے ساتھ ساتھ نوجوان سپنر رضا حسن کو بھی انگلینڈ بلا لیا گیا ہے جبکہ لیگ سپنردانش کنیریا کو ٹیم سے فارغ کردیا گیا ہے اور اب شاید ہی دانش کنیریا پاکستان کی جانب سے دوبارہ ایکشن میں نظرآئیں کیونکہ دانش کی کارکردگی میں وہ بات نہیں رہی جس کی بنا پر انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا تھا ، آسٹریلیا کیخلاف دو اور انگلینڈ کیخلاف ایک ٹیسٹ میچ میں بھی دانش اپنی اہمیت تسلیم نہ کراسکے جس کے بعد انہیں فارغ کردیا گیا۔کرکٹ بورڈ نے مزید ذلت و تباہی سے بچنے کیلئے یوسف کو تو طلب کرلیا ہے کاش یونس خان کو بھی موقع دیدیا جاتا کیونکہ اس بات سے قطع نظر کہ گروپ بندی کی وجہ سے یوسف اور یونس کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا لیکن یہ بات تسلیم کرنا ہوگی کہ یوسف اور یونس دونوں اعلیٰ پائے کے کھلاڑی ہیں اور دونوں کی ایک ساتھ واپسی ہونی چاہئے تھی لیکن اعجاز بٹ بادشاہ آدمی فی الحال یونس پر انہیں غصہ ہے مگر بٹ صاحب کو اپنے ذاتی غصہ کو پس پشت ڈال کر ٹیم کے مفاد کیلئے فیصلے کرنے چاہیں تاکہ آئندہ ایسی عبرتناک شکستوں سے محفوظ رہا جاسکے۔ اردو پواینٹ
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا مت سوچو ! |
|
|
|
| عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا گیا | ھارون اعظم (02-08-10) |
![]() |
| Tags |
| color, کوشش, کلاس, پھول, پاکستان, پاکستانی, مکمل, موقع, آدمی, اردو, اعلیٰ, بھائی, جیسی, جواب, حال, حسن, خان, خدا, سال, عمران, عالم, عبرتناک, غصہ, صفر, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| الطاف حسین کی بیساکھی کے تہوار پر سکھ برادری کو مبارکباد | عبدالقدوس | خبریں | 1 | 13-04-08 09:50 AM |
| وعدوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،پی پی سے اتحاد ججوں کی بحالی کی شرط پر کیا،شہباز شریف | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 24-02-08 12:01 PM |
| پاکستان کرکٹ ٹیم میں تنازعات کے ذمہ دار ٹیم منیجر ہیں؟،کپتانی کا ایشو بھی ان کی وجہ سے سامنے آیا | خرم شہزاد خرم | کرکٹ | 0 | 08-12-07 08:14 AM |
| انڈین لیگ کھیلنے والوں پرتاحیات پابندی کا فیصلہ نہیں کیا،نسیم اشرف،قومی ٹیم میں کبھی منتخب نہیں کرینگے،شفقت نغمی | خرم شہزاد خرم | کرکٹ | 9 | 23-08-07 04:47 PM |